مواد پر جائیں
Quran Maqasid

بَأْس

قرآن میں بأس

معنی: عذاب ہمارا

بأس قرآن کی 15 سورتوں کی 24 آیات میں 25 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
25
آیات
24
سورتیں
15
مادّہ
ب أ س

بَأْس

اسم · 25 بار

معنی: عذاب ہمارا · دوسرے تراجم: ہمارا عذاب, زور, جنگ میں, طاقت میں

قرآن میں صورتیں

  • بَأْسُنَا ×10
  • بَأْسَ ×7
  • ٱلْبَأْسِ ×2
  • بَأْسًا ×2
  • بَأْسَكُمْ ×2
  • بَأْسُهُۥ ×1
  • بَأْسُهُم ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

البؤس والبأس والبأساء: الشدة والمكروه، إلا أن البؤس في الفقر والحرب أكثر، والبأس والبأساء في النكاية، نحو: والله أشد بأسا وأشد تنكيلا [النساء/ 84] ، فأخذناهم بالبأساء والضراء [الأنعام/ 42] ، والصابرين في البأساء والضراء وحين البأس [البقرة/ 177] ، وقال تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الباء والهمزة والسين أصل واحد، والشدة و [ما] ضارعها. فالبأس الشدة في الحرب. ورجل ذو بأس وبئيس أي شجاع. وقد بأس بأسا فإن نعته بالبؤس قلت بؤس. والبؤس: الشدة في العيش. والمبتئس المفتعل من الكراهة والحزن. قال:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ب أ س پر مکمل اندراجات

بأس والی آیات

24 میں سے آیات 21–24

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لیکن جب وہ ہمارا عذاب دیکھ چکے (اس وقت) ان کے ایمان نے ان کو کچھ بھی فائدہ نہ دیا۔ (یہ) خدا کی عادت (ہے) جو اس کے بندوں (کے بارے) میں چلی آتی ہے۔ اور وہاں کافر گھاٹے میں پڑ گئے

    سورہ مومن، آیت 40:85
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو گنوار پیچھے رہ گئے تھے ان سے کہہ دو کہ تم ایک سخت جنگجو قوم کے (ساتھ لڑائی کے) لئے بلائے جاؤ گے ان سے تم (یا تو) جنگ کرتے رہو گے یا وہ اسلام لے آئیں گے۔ اگر تم حکم مانو گے تو خدا تم کو اچھا بدلہ دے گا۔ اور اگر منہ پھیر لو گے جیسے پہلی دفعہ پھیرا تھا تو وہ تم کو بری تکلیف کی سزا دے گا

    سورہ فتح، آیت 48:16
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا۔ اور اُن پر کتابیں نازل کیں اور ترازو (یعنی قواعد عدل) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں۔ اور لوہا پیدا کیا اس میں (اسلحہٴ جنگ کے لحاظ سے) خطرہ بھی شدید ہے۔ اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں اور اس لئے کہ جو لوگ بن دیکھے خدا اور اس کے پیغمبروں کی مدد کرتے ہیں خدا ان کو معلوم کرے۔ بےشک خدا قوی (اور) غالب ہے

    سورہ حدید، آیت 57:25
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ سب جمع ہو کر بھی تم سے (بالمواجہہ) نہیں لڑ سکیں گے مگر بستیوں کے قلعوں میں (پناہ لے کر) یا دیواروں کی اوٹ میں (مستور ہو کر) ان کا آپس میں بڑا رعب ہے۔ تم شاید خیال کرتے ہو کہ یہ اکھٹے (اور ایک جان) ہیں مگر ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں یہ اس لئے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں

    سورہ حشر، آیت 59:14