مواد پر جائیں
Quran Maqasid

جاهَدَ

قرآن میں جاهد

معنی: اور جہاد کیا

جاهد قرآن کی 13 سورتوں کی 26 آیات میں 27 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
27
آیات
26
سورتیں
13
مادّہ
ج ه د

جاهَدَ

فعل · 27 بار

معنی: اور جہاد کیا · دوسرے تراجم: اور جہاد کرو, وہ جہاد کریں, انہوں نے جہاد کیا, جنہوں نے جہاد کیا۔ جدوجہد کی

قرآن میں صورتیں

  • وَجَٰهَدُوا۟ ×10
  • جَٰهَدُوا۟ ×5
  • جَٰهِدِ ×3
  • يُجَٰهِدُوا۟ ×2
  • جَٰهَدَاكَ ×2
  • يُجَٰهِدُونَ ×1
  • وَجَٰهَدَ ×1
  • وَجَٰهِدْهُم ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الجهد والجهد: الطاقة والمشقة، وقيل:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وجاهدوا في الله حق جهاده﴾ [الحج: 78].

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ج ه د پر مکمل اندراجات

جاهد والی آیات

26 میں سے آیات 21–26

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے۔ (اے مخاطب) اگر تیرے ماں باپ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی کو شریک بنائے جس کی حقیقت کی تجھے واقفیت نہیں۔ تو ان کا کہنا نہ مانیو۔ تم (سب) کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔ پھر جو کچھ تم کرتے تھے میں تم کو جتا دوں گا

    سورہ عنکبوت، آیت 29:8
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن لوگوں نے ہمارے لئے کوشش کی ہم اُن کو ضرور اپنے رستے دکھا دیں گے۔ اور خدا تو نیکو کاروں کے ساتھ ہے

    سورہ عنکبوت، آیت 29:69
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر وہ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک کرے جس کا تجھے کچھ بھی علم نہیں تو ان کا کہا نہ ماننا۔ ہاں دنیا (کے کاموں) میں ان کا اچھی طرح ساتھ دینا اور جو شخص میری طرف رجوع لائے اس کے رستے پر چلنا پھر تم کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔ تو جو کام تم کرتے رہے میں سب سے تم کو آگاہ کروں گا

    سورہ لقمان، آیت 31:15
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومن تو وہ ہیں جو خدا اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر شک میں نہ پڑے اور خدا کی راہ میں مال اور جان سے لڑے۔ یہی لوگ (ایمان کے) سچے ہیں

    سورہ حجرات، آیت 49:15
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (وہ یہ کہ) خدا پر اور اس کے رسولﷺ پر ایمان لاؤ اور خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرو۔ اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے

    سورہ صف، آیت 61:11
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پیغمبر! کافروں اور منافقوں سے لڑو اور ان پر سختی کرو۔ ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اور وہ بہت بری جگہ ہے

    سورہ تحریم، آیت 66:9