معنی: جمع کرے گا · دوسرے تراجم: جمع کریں گے ہم ان کو, وہ جمع کر رہے ہیں, جمع ہوگئے ہیں, تم جمع کرو
قرآن میں صورتیں
يَجْمَعُونَ×3
يَجْمَعُ×3
لَيَجْمَعَنَّكُمْ×2
فَجَمَعَ×2
يَجْمَعُكُمْ×2
وَجَمَعَ×2
جَمَعْنَٰهُمْ×1
جَمَعُوا۟×1
جَمْع
اسم · 13 بار
معنی: دو جماعتیں · دوسرے تراجم: جتھا تمہارا, جمع کرنا, جمعیت کے اعتبار سے/ نفری کے اعتبار سے, جمع ہونے کے
قرآن میں صورتیں
ٱلْجَمْعَانِ×4
جَمْعًا×3
ٱلْجَمْعِ×3
جَمْعُكُمْ×1
جَمْعِهِمْ×1
جَمْعَهُۥ×1
کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ
الجمع: ضم الشيء بتقريب بعضه من بعض، يقال: جمعته فاجتمع، وقال عز وجل:
الجمع: ضد التفريق، وهو ضم الأشياء بتقريب بعضها من بعض. وأجممع أكثر ما يقال في المعاني، وجمع في المعاني والأعيان؛ فيقال: جمعت أمري، وجمعت قومي. وقد يقال بالعكس.
تو (اے محمدﷺ) اسی (دین کی) طرف (لوگوں کو) بلاتے رہنا اور جیسا تم کو حکم ہوا ہے (اسی پر) قائم رہنا۔ اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا۔ اور کہہ دو کہ جو کتاب خدا نے نازل فرمائی ہے میں اس پر ایمان رکھتا ہوں۔ اور مجھے حکم ہوا ہے کہ تم میں انصاف کروں۔ خدا ہی ہمارا اور تمہارا پروردگار ہے۔ ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال کا۔ ہم میں اور تم میں کچھ بحث وتکرار نہیں۔ خدا ہم (سب) کو اکھٹا کرے گا۔ اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
کیا یہ لوگ تمہارے پروردگار کی رحمت کو بانٹتے ہیں؟ ہم نے ان میں ان کی معیشت کو دنیا کی زندگی میں تقسیم کردیا اور ایک کے دوسرے پر درجے بلند کئے تاکہ ایک دوسرے سے خدمت لے اور جو کچھ یہ جمع کرتے ہیں تمہارے پروردگار کی رحمت اس سے کہیں بہتر ہے
کہہ دو کہ خدا ہی تم کو جان بخشتا ہے پھر (وہی) تم کو موت دیتا ہے پھر تم کو قیامت کے روز جس (کے آنے) میں کچھ شک نہیں تم کو جمع کرے گا لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے
جس دن وہ تم کو اکھٹا ہونے (یعنی قیامت) کے دن اکھٹا کرے گا وہ نقصان اٹھانے کا دن ہے۔ اور جو شخص خدا پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ اس سے اس کی برائیاں دور کردے گا اور باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے