مواد پر جائیں
Quran Maqasid

جَمِيع

قرآن میں جميع

معنی: سب کے سب کو

جميع قرآن کی 25 سورتوں کی 50 آیات میں 53 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
53
آیات
50
سورتیں
25
مادّہ
ج م ع

جَمِيع

اسم · 53 بار

معنی: سب کے سب کو · دوسرے تراجم: سب کو, سارے کا سارا, ساری کی ساری, سب کے سب

قرآن میں صورتیں

  • جَمِيعًا ×49
  • جَمِيعٌ ×3
  • لَجَمِيعٌ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الجمع: ضم الشيء بتقريب بعضه من بعض، يقال: جمعته فاجتمع، وقال عز وجل:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الجمع: ضد التفريق، وهو ضم الأشياء بتقريب بعضها من بعض. وأجممع أكثر ما يقال في المعاني، وجمع في المعاني والأعيان؛ فيقال: جمعت أمري، وجمعت قومي. وقد يقال بالعكس.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ج م ع پر مکمل اندراجات

جميع والی آیات

50 میں سے آیات 41–50

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ سفارش تو سب خدا ہی کے اختیار میں ہے۔ اسی کے لئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے۔ پھر تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے

    سورہ زمر، آیت 39:44
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر ظالموں کے پاس وہ سب (مال ومتاع) ہو جو زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اسی قدر اور ہو تو قیامت کے روز برے عذاب (سے مخلصی پانے) کے بدلے میں دے دیں۔ اور ان پر خدا کی طرف سے وہ امر ظاہر ہوجائے گا جس کا ان کو خیال بھی نہ تھا

    سورہ زمر، آیت 39:47
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر میری طرف سے لوگوں کو) کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ خدا تو سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ زمر، آیت 39:53
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور انہوں نے خدا کی قدر شناسی جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ اور قیامت کے دن تمام زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے۔ (اور) وہ ان لوگوں کے شرک سے پاک اور عالی شان ہے

    سورہ زمر، آیت 39:67
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو اپنے (حکم) سے تمہارے کام میں لگا دیا۔ جو لوگ غور کرتے ہیں ان کے لئے اس میں (قدرت خدا کی) نشانیاں ہیں

    سورہ جاثیہ، آیت 45:13
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بڑی مضبوط ہے

    سورہ قمر، آیت 54:44
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جو کام وہ کرتے رہے ان کو جتائے گا۔ خدا کو وہ سب (کام) یاد ہیں اور یہ ان کو بھول گئے ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

    سورہ مجادلہ، آیت 58:6
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جس طرح تمہارے سامنے قسمیں کھاتے (اسی طرح) خدا کے سامنے قسمیں کھائیں گے اور خیال کریں گے کہ (ایسا کرنے سے) کام لے نکلے ہیں۔ دیکھو یہ جھوٹے (اور برسر غلط) ہیں

    سورہ مجادلہ، آیت 58:18
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ سب جمع ہو کر بھی تم سے (بالمواجہہ) نہیں لڑ سکیں گے مگر بستیوں کے قلعوں میں (پناہ لے کر) یا دیواروں کی اوٹ میں (مستور ہو کر) ان کا آپس میں بڑا رعب ہے۔ تم شاید خیال کرتے ہو کہ یہ اکھٹے (اور ایک جان) ہیں مگر ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں یہ اس لئے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں

    سورہ حشر، آیت 59:14
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے چھڑا لے

    سورہ معارج، آیت 70:14