مواد پر جائیں
Quran Maqasid

ذاقُ

قرآن میں ذاق

معنی: پس چکھو

ذاق قرآن کی 24 سورتوں کی 35 آیات میں 36 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
36
آیات
35
سورتیں
24
مادّہ
ذ و ق

ذاقُ

فعل · 36 بار

معنی: پس چکھو · دوسرے تراجم: چکھو, اور چکھو, تو چکھو, تاکہ وہ چکھتے رہیں

قرآن میں صورتیں

  • فَذُوقُوا۟ ×11
  • ذُوقُوا۟ ×8
  • وَذُوقُوا۟ ×3
  • ذَاقُوا۟ ×2
  • يَذُوقُونَ ×2
  • لِيَذُوقُوا۟ ×1
  • لِّيَذُوقَ ×1
  • ذَاقَا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الذال والواو والقاف أصل واحد، وهو اختبار الشيء من جهة تطعم، ثم يشتق منه مجازا فيقال: ذقت المأكول أذوقه ذوقا. وذقت ما عند فلان: اختبرته. وفي كتاب الخليل: كل ما نزل بإنسان من مكروه فقد ذاقه. ويقال ذاق القوس، إذا نظر ما مقدار إعطائها وكيف قوتها. قال:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ذ و ق پر مکمل اندراجات

ذاق والی آیات

35 میں سے آیات 21–35

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا ہم سب میں سے اسی پر نصیحت (کی کتاب) اُتری ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ میری نصیحت کی کتاب سے شک میں ہیں۔ بلکہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا

    سورہ ص، آیت 38:8
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ کھولتا ہوا گرم پانی اور پیپ (ہے) اب اس کے مزے چکھیں

    سورہ ص، آیت 38:57
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا جو شخص قیامت کے دن اپنے منہ سے برے عذاب کو روکتا ہو (کیا وہ ویسا ہوسکتا ہے جو چین میں ہو) اور ظالموں سے کہا جائے گا کہ جو کچھ تم کرتے رہے تھے اس کے مزے چکھو

    سورہ زمر، آیت 39:24
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے

    سورہ دخان، آیت 44:49
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا

    سورہ دخان، آیت 44:56
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس روز آگ کے سامنے کئے جائیں گے (اور کہا جائے گا) کیا یہ حق نہیں ہے؟ تو کہیں گے کیوں نہیں ہمارے پروردگار کی قسم (حق ہے) حکم ہوگا کہ تم جو (دنیا میں) انکار کیا کرتے تھے (اب) عذاب کے مزے چکھو

    سورہ احقاف، آیت 46:34
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اب اپنی شرارت کا مزہ چکھو۔ یہ وہی ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے

    سورہ ذاریات، آیت 51:14
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان سے ان کے مہمانوں کو لے لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں سو (اب) میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو

    سورہ قمر، آیت 54:37
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو اب میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو

    سورہ قمر، آیت 54:39
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس روز منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے اب آگ کا مزہ چکھو

    سورہ قمر، آیت 54:48
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان کا حال ان لوگوں کا سا ہے جو ان سے کچھ ہی پیشتر اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ چکے ہیں۔ اور (ابھی) ان کے لئے دکھ دینے والا عذاب (تیار) ہے

    سورہ حشر، آیت 59:15
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم کو ان لوگوں کے حال کی خبر نہیں پہنچی جو پہلے کافر ہوئے تھے تو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور (ابھی) دکھ دینے والا عذاب (اور) ہونا ہے

    سورہ تغابن، آیت 64:5
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور ان کا انجام نقصان ہی تو تھا

    سورہ طلاق، آیت 65:9
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا)

    سورہ نبا، آیت 78:24
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے

    سورہ نبا، آیت 78:30