مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سَمِعَ

قرآن میں سمع

معنی: سنا ہم نے

سمع قرآن کی 44 سورتوں کی 91 آیات میں 100 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
100
آیات
91
سورتیں
44
مادّہ
س م ع

سَمِعَ

فعل · 78 بار

معنی: سنا ہم نے · دوسرے تراجم: اور سنو, اور سنا کرو, وہ سنتا ہے, سنتا

قرآن میں صورتیں

  • يَسْمَعُونَ ×19
  • سَمِعْنَا ×16
  • يَسْمَعُ ×6
  • سَمِعُوا۟ ×6
  • وَٱسْمَعُوا۟ ×4
  • تَسْمَعُ ×4
  • سَمِعَ ×2
  • وَٱسْمَعْ ×2

سَمْع

اسم · 22 بار

معنی: ان کے کانوں کے · دوسرے تراجم: سماعت ان کی, تمہاری سماعت کو

قرآن میں صورتیں

  • ٱلسَّمْعَ ×11
  • سَمْعِهِمْ ×3
  • سَمْعَكُمْ ×2
  • سَمْعًا ×2
  • بِسَمْعِهِمْ ×1
  • وَسَمْعِهِمْ ×1
  • سَمْعِهِۦ ×1
  • لِلسَّمْعِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

السمع: قوة في الأذن به يدرك الأصوات، وفعله يقال له السمع أيضا، وقد سمع سمعا.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿واسمع غير مسمع﴾ [النساء: 46] كانوا اليهود لعنهم الله، يقولون له: اسمع ظاهرا، وفي أنفسهم: لا سمعت. وقيل: معناه: غير مجاب إلى ما تدعونا إليه. ومنه قوله: «الله إني أعوذ بك من دعاء لا يسمع» أي لا يجاب. وقول المصلي: «سمع الله لمن حمده» أي أجابه وقبله. وإنما قيل ذلك لأن غرض الداعي قبول دعائه وإجابته، فأوقع…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ س م ع پر مکمل اندراجات

سمع والی آیات

91 میں سے آیات 81–91

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تم ان (کے تناسب اعضا) کو دیکھتے ہو تو ان کے جسم تمہیں (کیا ہی) اچھے معلوم ہوتے ہیں۔ اور جب وہ گفتگو کرتے ہیں تو تم ان کی تقریر کو توجہ سے سنتے ہو (مگر فہم وادراک سے خالی) گویا لکڑیاں ہیں جو دیواروں سے لگائی گئی ہیں۔ (بزدل ایسے کہ) ہر زور کی آواز کو سمجھیں (کہ) ان پر بلا آئی۔ یہ (تمہارے) دشمن ہیں ان سے بےخوف نہ رہنا۔ خدا ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں

    سورہ منافقون، آیت 63:4
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سو جہاں تک ہوسکے خدا سے ڈرو اور (اس کے احکام کو) سنو اور (اس کے) فرمانبردار رہو اور (اس کی راہ میں) خرچ کرو (یہ) تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور جو شخص طبعیت کے بخل سے بچایا گیا تو ایسے ہی لوگ راہ پانے والے ہیں

    سورہ تغابن، آیت 64:16
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا چیخنا چلانا سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہوگی

    سورہ ملک، آیت 67:7
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے ہوتے تو دوزخیوں میں نہ ہوتے

    سورہ ملک، آیت 67:10
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہو وہ خدا ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا۔ اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے (مگر) تم کم احسان مانتے ہو

    سورہ ملک، آیت 67:23
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کافر جب (یہ) نصیحت (کی کتاب) سنتے ہیں تو یوں لگتے ہیں کہ تم کو اپنی نگاہوں سے پھسلا دیں گے اور کہتے یہ تو دیوانہ ہے

    سورہ قلم، آیت 68:51
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ میرے پاس وحی آئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (اس کتاب کو) سنا تو کہنے لگے کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا

    سورہ جن، آیت 72:1
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ کہ پہلے ہم وہاں بہت سے مقامات میں (خبریں) سننے کے لئے بیٹھا کرتے تھے۔ اب کوئی سننا چاہے تو اپنے لئے انگارا تیار پائے

    سورہ جن، آیت 72:9
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ہم نے ہدایت (کی کتاب) سنی اس پر ایمان لے آئے۔ تو جو شخص اپنے پروردگار پر ایمان لاتا ہے اس کو نہ نقصان کا خوف ہے نہ ظلم کا

    سورہ جن، آیت 72:13
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)

    سورہ نبا، آیت 78:35
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے

    سورہ غاشیہ، آیت 88:11