مال
اسم · 86 بارمعنی: ان کے مال · دوسرے تراجم: اپنے مالوں کو, اپنے مال, مال, اپنے مالوں
قرآن میں صورتیں
- أَمْوَٰلَهُمْ ×20
- أَمْوَٰلَكُم ×11
- بِأَمْوَٰلِهِمْ ×8
- مَالًا ×7
- مَالَهُۥ ×6
- مَالَ ×6
- أَمْوَٰلِ ×5
- ٱلْمَالَ ×4
مال
معنی: ان کے مال
مال قرآن کی 38 سورتوں کی 80 آیات میں 86 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: ان کے مال · دوسرے تراجم: اپنے مالوں کو, اپنے مال, مال, اپنے مالوں
الميم والواو واللام كلمة واحدة، هي تمول الرجل: اتخذ مالا، ومال يمال: كثر ماله ; ويقولون في قول القائل:
المال: معروف ما ملكته من جميع الأشياء. قال سيبويه: من شاذ الإمالة قولهم مال، أمالوها لشبه ألفها بألف غزا، قال: والأعرف أن لا يمال لأنه لا علة هناك توجب الإمالة، قال الجوهري: ذكر بعضهم أن المال يؤنث؛ وأنشد لحسان:
80 میں سے آیات 61–80
اور ان کے مال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) کا حق ہوتا تھا
سورہ ذاریات، آیت 51:19جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زینت (وآرائش) اور تمہارے آپس میں فخر (وستائش) اور مال واولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب (وخواہش) ہے (اس کی مثال ایسی ہے) جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اُگتی اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) خدا کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے
سورہ حدید، آیت 57:20خدا کے (عذاب کے) سامنے نہ تو ان کا مال ہی کچھ کام آئے گا اور نہ اولاد ہی (کچھ فائدہ دے گی) ۔ یہ لوگ اہل دوزخ ہیں اس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے
سورہ مجادلہ، آیت 58:17(اور) ان مفلسان تارک الوطن کے لئے بھی جو اپنے گھروں اور مالوں سے خارج (اور جدا) کر دیئے گئے ہیں (اور) خدا کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلبگار اور خدا اور اس کے پیغمبر کے مددگار ہیں۔ یہی لوگ سچے (ایماندار) ہیں
سورہ حشر، آیت 59:8(وہ یہ کہ) خدا پر اور اس کے رسولﷺ پر ایمان لاؤ اور خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرو۔ اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے
سورہ صف، آیت 61:11مومنو! تمہارا مال اور اولاد تم کو خدا کی یاد سے غافل نہ کردے۔ اور جو ایسا کرے گا تو وہ لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں
سورہ منافقون، آیت 63:9تمہارا مال اور تمہاری اولاد تو آزمائش ہے۔ اور خدا کے ہاں بڑا اجر ہے
سورہ تغابن، آیت 64:15اس سبب سے کہ مال اور بیٹے رکھتا ہے
سورہ قلم، آیت 68:14آج) میرا مال میرے کچھ بھی کام بھی نہ آیا
سورہ حاقہ، آیت 69:28اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے
سورہ معارج، آیت 70:24اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہیں باغ عطا کرے گا اور ان میں تمہارے لئے نہریں بہا دے گا
سورہ نوح، آیت 71:12(اس کے بعد) نوح نے عرض کی کہ میرے پروردگار! یہ لوگ میرے کہنے پر نہیں چلے اور ایسوں کے تابع ہوئے جن کو ان کے مال اور اولاد نے نقصان کے سوا کچھ فائدہ نہیں دیا
سورہ نوح، آیت 71:21اور مال کثیر دیا
سورہ مدثر، آیت 74:12اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو
سورہ فجر، آیت 89:20کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا
سورہ بلد، آیت 90:6اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا
سورہ لیل، آیت 92:11جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو
سورہ لیل، آیت 92:18جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے
سورہ ہمزہ، آیت 104:2(اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا
سورہ ہمزہ، آیت 104:3نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا
سورہ لہب، آیت 111:2