مَسْئُول
اسم · 5 بارمعنی: پوچھا جانے والا · دوسرے تراجم: سوال کیا جانے والا, سوال کیا گیا۔ مطالبہ کیا گیا, سوال کئے جانے والے ہیں
قرآن میں صورتیں
- مَسْـُٔولًا ×4
- مَّسْـُٔولُونَ ×1
مَسْئُول
معنی: پوچھا جانے والا
مسئول قرآن کی 4 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: پوچھا جانے والا · دوسرے تراجم: سوال کیا جانے والا, سوال کیا گیا۔ مطالبہ کیا گیا, سوال کئے جانے والے ہیں
السين والهمزة واللام كلمة واحدة. يقال سأل يسأل سؤالا ومسألة. ورجل سؤلة: كثير السؤال.
سأل يسأل سؤالا وسآلة ومسألة وتسآلا وسألة قال أبو ذؤيب:
5 میں سے آیات 1–5
اور یتیم کے مال کے پاس بھی نہ پھٹکنا مگر ایسے طریق سے کہ بہت بہتر ہو یہاں تک کہ ہو جوانی کو پہنچ جائے۔ اور عہد کو پورا کرو کہ عہد کے بارے میں ضرور پرسش ہوگی
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:34اور (اے بندے) جس چیز کا تجھے علم نہیں اس کے پیچھے نہ پڑ۔ کہ کان اور آنکھ اور دل ان سب (جوارح) سے ضرور باز پرس ہوگی
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:36وہاں جو چاہیں گے ان کے لئے میسر ہوگا ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ وعدہ خدا کو (پورا کرنا) لازم ہے اور اس لائق ہے کہ مانگ لیا جائے
سورہ فرقان، آیت 25:16حالانکہ پہلے خدا سے اقرار کر چکے تھے کہ پیٹھ نہیں پھریں گے۔ اور خدا سے (جو) اقرار (کیا جاتا ہے اُس کی) ضرور پرسش ہوگی
سورہ احزاب، آیت 33:15اور ان کو ٹھیرائے رکھو کہ ان سے (کچھ) پوچھنا ہے
سورہ صافات، آیت 37:24