نَهار
اسم · 57 بارمعنی: دن کو · دوسرے تراجم: دن, اور دن, دن کے, اور دن کا
قرآن میں صورتیں
- وَٱلنَّهَارِ ×26
- ٱلنَّهَارِ ×25
- بِٱلنَّهَارِ ×2
- نَهَارًا ×2
- نَّهَارٍۭ ×1
- وَنَهَارًا ×1
نَهار
معنی: دن کو
نهار قرآن کی 34 سورتوں کی 50 آیات میں 57 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: دن کو · دوسرے تراجم: دن, اور دن, دن کے, اور دن کا
النهر: مجرى الماء الفائض، وجمعه: أنهار، قال تعالى: وفجرنا خلالهما نهرا
قوله تعالى: ﴿في جنات ونهر﴾ [القمر: 54] النهر: أصله الشق الواسع الذي يجري فيه الماء، من: نهرت الشيء، أي شققته شقا واسعا. ثم تجوز به عن الماء الجاري فيه للمجاورة. قوله: ﴿تجري من تحتها الأنهار﴾ [النساء: 57] مجاز إما بإسناد الجري إلى المكان مجازا أو بإسناده للماء إطلاقا لاسم المحل على الحال. وقرئ: ﴿وفي جنات ونهر﴾ بضمتين،…
50 میں سے آیات 41–50
اگر یہ لوگ سرکشی کریں تو (خدا کو بھی ان کی پروا نہیں) جو (فرشتے) تمہارے پروردگار کے پاس ہیں وہ رات دن اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور (کبھی) تھکتے ہی نہیں
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:38اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور وہ جو خدا نے آسمان سے (ذریعہٴ) رزق نازل فرمایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرجانے کے بعد زندہ کیا اس میں اور ہواؤں کے بدلنے میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں
سورہ جاثیہ، آیت 45:5پس (اے محمدﷺ) جس طرح اور عالی ہمت پیغمبر صبر کرتے رہے ہیں اسی طرح تم بھی صبر کرو اور ان کے لئے (عذاب) جلدی نہ مانگو۔ جس دن یہ اس چیز کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تو (خیال کریں گے کہ) گویا (دنیا میں) رہے ہی نہ تھے مگر گھڑی بھر دن۔ (یہ قرآن) پیغام ہے۔ سو (اب) وہی ہلاک ہوں گے جو نافرمان تھے
سورہ احقاف، آیت 46:35رات کو دن میں داخل کرتا اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور وہ دلوں کے بھیدوں تک سے واقف ہے
سورہ حدید، آیت 57:6جب لوگوں نے نہ مانا تو (نوحؑ نے) خدا سے عرض کی کہ پروردگار میں اپنی قوم کو رات دن بلاتا رہا
سورہ نوح، آیت 71:5دن کے وقت تو تمہیں اور بہت سے شغل ہوتے ہیں
سورہ مزمل، آیت 73:7تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
سورہ مزمل، آیت 73:20اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا
سورہ نبا، آیت 78:11اور دن کی جب اُسے چمکا دے
سورہ شمس، آیت 91:3اور دن کی قسم جب چمک اٹھے
سورہ لیل، آیت 92:2