مواد پر جائیں
Quran Maqasid

وارِث

قرآن میں وارث

معنی: وارث کے ہے

وارث قرآن کی 6 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
7
سورتیں
6
مادّہ
و ر ث

وارِث

اسم · 7 بار

معنی: وارث کے ہے · دوسرے تراجم: وارث ہیں, وارث ہے, جو وارث ہونے والے ہیں, وارثوں

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْوَٰرِثِينَ ×3
  • ٱلْوَٰرِثُونَ ×2
  • ٱلْوَارِثِ ×1
  • وَرَثَةِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الوراثة والإرث: انتقال قنية إليك عن غيرك من غير عقد، ولا ما يجري مجرى العقد، وسمي بذلك المنتقل عن الميت فيقال للقنية الموروثة:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الواو والراء والثاء: كلمة واحدة، هي الورث. والميراث أصله الواو. وهو أن يكون الشيء لقوم ثم يصير إلى آخرين بنسب أو سبب. قال:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ و ر ث پر مکمل اندراجات

وارث والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال دودھ پلائیں یہ (حکم) اس شخص کے لئے ہے جو پوری مدت تک دودھ پلوانا چاہے۔ اور دودھ پلانے والی ماؤں کا کھانا اور کپڑا دستور کے مطابق باپ کے ذمے ہوگا۔ کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دی جاتی (تو یاد رکھو کہ) نہ تو ماں کو اس کے بچے کے سبب نقصان پہنچایا جائے اور نہ باپ کو اس کی اولاد کی وجہ سے نقصان پہنچایا جائے اور اسی طرح (نان نفقہ) بچے کے وارث کے ذمے ہے۔ اور اگر دونوں (یعنی ماں باپ) آپس کی رضامندی اور صلاح سے بچے کا دودھ چھڑانا چاہیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں۔ اور اگر تم اپنی اولاد کو دودھ پلوانا چاہو تو تم پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ تم دودھ پلانے والیوں کو دستور کے مطابق ان کا حق جو تم نے دینا کیا تھا دے دو اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:233
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم ہی حیات بخشتے اور ہم ہی موت دیتے ہیں۔ اور ہم سب کے وارث (مالک) ہیں

    سورہ حجر، آیت 15:23
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور زکریا (کو یاد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ پروردگار مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے

    سورہ انبیاء، آیت 21:89
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ ہی لوگ میراث حاصل کرنے والے ہیں

    سورہ مومنون، آیت 23:10
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور مجھے نعمت کی بہشت کے وارثوں میں کر

    سورہ شعراء، آیت 26:85
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم چاہتے تھے کہ جو لوگ ملک میں کمزور کر دیئے گئے ہیں اُن پر احسان کریں اور اُن کو پیشوا بنائیں اور انہیں (ملک کا) وارث کریں

    سورہ قصص، آیت 28:5
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے بہت سی بستیوں کو ہلاک کر ڈالا جو اپنی (فراخی) معیشت میں اترا رہے تھے۔ سو یہ اُن کے مکانات ہیں جو اُن کے بعد آباد ہی نہیں ہوئے مگر بہت کم۔ اور اُن کے پیچھے ہم ہی اُن کے وارث ہوئے

    سورہ قصص، آیت 28:58