مواد پر جائیں
Quran Maqasid

يَد

قرآن میں يد

معنی: اپنے ہاتھوں کو

يد قرآن کی 47 سورتوں کی 110 آیات میں 120 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
120
آیات
110
سورتیں
47
مادّہ
ي د ي

يَد

اسم · 120 بار

معنی: اپنے ہاتھوں کو · دوسرے تراجم: اپنا ہاتھ, اس کے ساتھ, ساتھ اپنے ہاتھوں کے, ان کے ہاتھوں سے

قرآن میں صورتیں

  • أَيْدِيهِمْ ×33
  • يَدَيْهِ ×17
  • يَدَىَّ ×10
  • أَيْدِيكُمْ ×10
  • بِيَدِهِۦ ×5
  • يَدَكَ ×5
  • وَأَيْدِيكُمْ ×4
  • بِأَيْدِيهِمْ ×3

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قوله تعالى: ﴿يد الله فوق أيديهم﴾ [الفتح: 10]. واليد تطلق على العقد والعهد. وقيل: يده أيديهم في الثواب. وقيل: في الوفاء. وجاء في التفسير: يد الله في المنة عليهم فوق أيديهم في الطاعة. واليد تعبر عن القدرة والسعة في الإنفاق. فمن الأول قوله تعالى: ﴿وأولي الأيدي﴾ [ص: 45] أي القدرة والقوة. ومن الثاني قوله تعالى: ﴿وقالت…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي

اليد: الكف، وقال أبو إسحاق: اليد من أطراف الأصابع إلى الكف، وهي أنثى محذوفة اللام، وزنها فعل يدي، فحذفت الياء تخفيفا فاعتقبت حركة اللام على الدال، والنسب إليه على مذهب سيبويه يدوي، والأخفش يخالفه فيقول: يدي كندي، والجمع أيد، على ما يغلب في جمع فعل في أدنى العدد. الجوهري: اليد أصلها يدي على فعل، ساكنة العين، لأن جمعها…

لسان العرب — ابن منظور
مادّہ ي د ي پر مکمل اندراجات

يد والی آیات

110 میں سے آیات 101–110

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر یہ کافر تم پر قدرت پالیں تو تمہارے دشمن ہوجائیں اور ایذا کے لئے تم پر ہاتھ (بھی) چلائیں اور زبانیں (بھی) اور چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہوجاؤ

    سورہ ممتحنہ، آیت 60:2
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پیغمبر! جب تمہارے پاس مومن عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کو آئیں کہ خدا کے ساتھ نہ شرک کریں گی نہ چوری کریں گی نہ بدکاری کریں گی نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی نہ اپنے ہاتھ پاؤں میں کوئی بہتان باندھ لائیں گی اور نہ نیک کاموں میں تمہاری نافرمانی کریں گی تو ان سے بیعت لے لو اور ان کے لئے خدا سے بخشش مانگو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ ممتحنہ، آیت 60:12
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب مریمؑ کے بیٹے عیسیٰ نے کہا کے اے بنی اسرائیل میں تمہارے پاس خدا کا بھیجا ہوا آیا ہوں (اور) جو (کتاب) مجھ سے پہلے آچکی ہے (یعنی) تورات اس کی تصدیق کرتا ہوں اور ایک پیغمبر جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمدﷺ ہوگا ان کی بشارت سناتا ہوں۔ (پھر) جب وہ ان لوگوں کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے

    سورہ صف، آیت 61:6
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ ان (اعمال) کے سبب جو کرچکے ہیں ہرگز اس کی آرزو نہیں کریں گے۔ اور خدا ظالموں سے خوب واقف ہے

    سورہ جمعہ، آیت 62:7
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! خدا کے آگے صاف دل سے توبہ کرو۔ امید ہے کہ وہ تمہارے گناہ تم سے دور کر دے گا اور تم کو باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ اس دن پیغمبر کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا نہیں کرے گا (بلکہ) ان کا نور ایمان ان کے آگے اور داہنی طرف (روشنی کرتا ہوا) چل رہا ہوگا۔ اور وہ خدا سے التجا کریں گے کہ اے پروردگار ہمارا نور ہمارے لئے پورا کر اور ہمیں معاف کرنا۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ تحریم، آیت 66:8
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ (خدا) جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے بڑی برکت والا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ ملک، آیت 67:1
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہاں جس پیغمبر کو پسند فرمائے تو اس (کو غیب کی باتیں بتا دیتا اور اس) کے آگے اور پیچھے نگہبان مقرر کر دیتا ہے

    سورہ جن، آیت 72:27
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا

    سورہ نبا، آیت 78:40
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لکھنے والوں کے ہاتھوں میں

    سورہ عبس، آیت 80:15
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیں اور وہ ہلاک ہو

    سورہ لہب، آیت 111:1