مواد پر جائیں
Quran Maqasid

يُوسُف

قرآن میں يوسف

معنی: یوسف کو

يوسف قرآن کی 3 سورتوں کی 26 آیات میں 27 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
27
آیات
26
سورتیں
3
مادّہ
—

يُوسُف

اسمِ علم · 27 بار

معنی: یوسف کو · دوسرے تراجم: یوسف, یوسف نے, اور یوسف, بلاشبہ یوسف

قرآن میں صورتیں

  • يُوسُفُ ×21
  • لَيُوسُفُ ×4
  • وَيُوسُفَ ×1
  • بِيُوسُفَ ×1

يوسف والی آیات

26 میں سے آیات 21–26

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بیٹا (یوں کرو کہ ایک دفعہ پھر) جاؤ اور یوسف اور اس کے بھائی کو تلاش کرو اور خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہو۔ کہ خدا کی رحمت سے بےایمان لوگ ناامید ہوا کرتے ہیں

    سورہ یوسف، آیت 12:87
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یوسف نے) کہا تمہیں معلوم ہے جب تم نادانی میں پھنسے ہوئے تھے تو تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا تھا

    سورہ یوسف، آیت 12:89
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ بولے کیا تم ہی یوسف ہو؟ انہوں نے کہا ہاں میں ہی یوسف ہوں۔ اور (بنیامین کی طرف اشارہ کرکے کہنے لگے) یہ میرا بھائی ہے خدا نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے۔ جو شخص خدا سے ڈرتا اور صبر کرتا ہے تو خدا نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا

    سورہ یوسف، آیت 12:90
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب قافلہ (مصر سے) روانہ ہوا تو ان کے والد کہنے لگے کہ اگر مجھ کو یہ نہ کہو کہ (بوڑھا) بہک گیا ہے تو مجھے تو یوسف کی بو آ رہی ہے

    سورہ یوسف، آیت 12:94
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب یہ (سب لوگ) یوسف کے پاس پہنچے تو یوسف نے اپنے والدین کو اپنے پاس بٹھایا اور کہا مصر میں داخل ہو جائیے خدا نے چاہا تو جمع خاطر سے رہیئے گا

    سورہ یوسف، آیت 12:99
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور پہلے یوسف بھی تمہارے پاس نشانیاں لے کر آئے تھے تو جو وہ لائے تھے اس سے تم ہمیشہ شک ہی میں رہے۔ یہاں تک کہ جب وہ فوت ہوگئے تو تم کہنے لگے کہ خدا اس کے بعد کبھی کوئی پیغمبر نہیں بھیجے گا۔ اسی طرح خدا اس شخص کو گمراہ کر دیتا ہے جو حد سے نکل جانے والا اور شک کرنے والا ہو

    سورہ مومن، آیت 40:34