مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 52

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما ارسلنا من قبلك من رسول ولا نبي الا اذا تمنى القى الشيطان في امنيته فينسخ الله ما يلقي الشيطان ثم يحكم الله اياته والله عليم حكيم

اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول اور نبی نہیں بھیجا مگر (اس کا یہ حال تھا کہ) جب وہ کوئی آرزو کرتا تھا تو شیطان اس کی آرزو میں (وسوسہ) ڈال دیتا تھا۔ تو جو (وسوسہ) شیطان ڈالتا ہے خدا اس کو دور کردیتا ہے۔ پھر خدا اپنی آیتوں کو مضبوط کردیتا ہے۔ اور خدا علم والا اور حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 52
  • پارہ 17
  • صفحہ 338

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

آیت کی تفسیر میں اختلاف ہے۔ مترجم محقق قدس اللہ روحہ نے اپنے پیشرو حضرت شاہ عبدالقادرؒ کی روش اختیار فرمائی ہے جس کی طرف حضرت شاہ ولی اللہ قدس سرہٗ نے بھی "حجۃ اللہ البالغہ" کے آخر میں اشارہ کیا ہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ "موضح القران" میں لکھتے ہیں"نبی کو ایک حکم (یا ایک خبر) اللہ کی طرف سے آتی ہے۔ اس میں ہرگز ذرہ بھر تفاوت نہیں ہو سکتا ۔اور ایک اپنے دل کا خیال (اور رائے کا اجتہاد) ہے وہ کبھی ٹھیک پڑتا ہے کبھی نہیں۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَآاور نہیںwamā
  2. أَرْسَلْنَابھیجا ہم نےarsalnā
  3. مِنآپ سےmin
  4. قَبْلِكَپہلےqablika
  5. مِنکسیmin
  6. رَّسُولٍۢرسول کوrasūlin
  7. وَلَااور نہwalā
  8. نَبِىٍّکسی نبی کوnabiyyin
  9. إِلَّآمگرillā
  10. إِذَاجب وہidhā
  11. تَمَنَّىٰٓتمنا کرتا ہےtamannā
  12. أَلْقَىڈالتا ہےalqā
  13. ٱلشَّيْطَـٰنُشیطانl-shayṭānu
  14. فِىٓمیںfī
  15. أُمْنِيَّتِهِۦاس کی تمناum'niyyatihi
  16. فَيَنسَخُپس مٹا دیتا ہےfayansakhu
  17. ٱللَّهُاللہl-lahu
  18. مَاجوmā
  19. يُلْقِىڈالتا ہےyul'qī
  20. ٱلشَّيْطَـٰنُشیطانl-shayṭānu
  21. ثُمَّپھرthumma
  22. يُحْكِمُمحکم کرتا ہےyuḥ'kimu
  23. ٱللَّهُاللہl-lahu
  24. ءَايَـٰتِهِۦ ۗاپنی آیات کوāyātihi
  25. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  26. عَلِيمٌعلم والا ہےʿalīmun
  27. حَكِيمٌۭحکمت والا ہےḥakīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں