مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مِيعاد

قرآن میں ميعاد

معنی: وعدے کو

ميعاد قرآن کی 5 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
5
مادّہ
و ع د

مِيعاد

اسم · 6 بار

معنی: وعدے کو · دوسرے تراجم: مقرر وقت کے بارے میں, میعاد ہے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْمِيعَادَ ×4
  • ٱلْمِيعَٰدِ ×1
  • مِّيعَادُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الوعد يكون في الخير والشر. يقال وعدته بنفع وضر وعدا وموعدا وميعادا، والوعيد في الشر خاصة. يقال منه: أوعدته، ويقال: واعدته وتواعدنا. قال الله عز وجل: إن الله وعدكم وعد الحق

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الواو والعين والدال: كلمة صحيحة تدل على ترجية بقول. يقال: وعدته أعده وعدا. ويكون ذلك بخير وشر. فأما الوعيد فلا يكون إلا بشر. يقولون: أوعدته بكذا. قال:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ و ع د پر مکمل اندراجات

ميعاد والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پروردگار! تو اس روز جس (کے آنے) میں کچھ بھی شک نہیں سب لوگوں کو (اپنے حضور میں) جمع کرلے گا بے شک خدا خلاف وعدہ نہیں کرتا

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:9
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پروردگار تو نے جن جن چیزوں کے ہم سے اپنے پیغمبروں کے ذریعے سے وعدے کیے ہیں وہ ہمیں عطا فرما اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کیجو کچھ شک نہیں کہ تو خلاف وعدہ نہیں کرتا

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:194
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس وقت تم (مدینے سے) قریب کے ناکے پر تھے اور کافر بعید کے ناکے پر اور قافلہ تم سے نیچے (اتر گیا) تھا۔ اور اگر تم (جنگ کے لیے) آپس میں قرارداد کرلیتے تو وقت معین (پر جمع ہونے) میں تقدیم وتاخیر ہو جاتی۔ لیکن خدا کو منظور تھا کہ جو کام ہو کر رہنے والا تھا اسے کر ہی ڈالے تاکہ جو مرے بصیرت پر (یعنی یقین جان کر) مرے اور جو جیتا رہے وہ بھی بصیرت پر (یعنی حق پہچان کر) جیتا رہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ خدا سنتا جانتا ہے

    سورہ انفال، آیت 8:42
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر کوئی قرآن ایسا ہوتا کہ اس (کی تاثیر) سے پہاڑ چل پڑتے یا زمین پھٹ جاتی یا مردوں سے کلام کرسکتے۔ (تو یہی قرآن ان اوصاف سے متصف ہوتا مگر) بات یہ ہے کہ سب باتیں خدا کے اختیار میں ہیں تو کیا مومنوں کو اس سے اطمینان نہیں ہوا کہ اگر خدا چاہتا تو سب لوگوں کو ہدایت کے رستے پر چلا دیتا۔ اور کافروں پر ہمیشہ ان کے اعمال کے بدلے بلا آتی رہے گی یا ان کے مکانات کے قریب نازل ہوتی رہے گی یہاں تک کہ خدا کا وعدہ آپہنچے۔ بےشک خدا وعدہ خلاف نہیں کرتا

    سورہ رعد، آیت 13:31
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ تم سے ایک دن کا وعدہ ہے جس سے نہ ایک گھڑی پیچھے رہوگے اور نہ آگے بڑھو گے

    سورہ سبا، آیت 34:30
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لیکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے اونچے اونچے محل ہیں جن کے اوپر بالا خانے بنے ہوئے ہیں۔ (اور) ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ (یہ) خدا کا وعدہ ہے۔ خدا وعدے کے خلاف نہیں کرتا

    سورہ زمر، آیت 39:20