عِزَّة
اسم · 11 بارمعنی: عزت · دوسرے تراجم: غلبے میں
قرآن میں صورتیں
- ٱلْعِزَّةُ ×8
- بِعِزَّةِ ×1
- عِزَّةٍ ×1
- فَبِعِزَّتِكَ ×1
عِزَّة
معنی: عزت
عزة قرآن کی 8 سورتوں کی 9 آیات میں 11 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: عزت · دوسرے تراجم: غلبے میں
قوله تعالى: ﴿والله عزير حكيم﴾ [البقرة: 228] العزيز: الغالب الممتنع على من يريده بالقهر والغلبة، والباري تعالى أغلب الغالبين. قال تعالى: ﴿والله غالب على أمره﴾ [يوسف: 21] فقوله تعالى: ﴿وعزني في الخطاب﴾ [ص: 23] أي غلبني: وقيل: صار أعزمني في المخاطبة والمحاجة. ومنه قوله تعالى: ﴿في عزة وشقاق﴾ [ص: 2] أي في مغالبة ومنعة.…
العين والزاء أصل صحيح واحد، يدل على شدة وقوة وما ضاهاهما، من غلبة وقهر. قال الخليل: " العزة لله جل ثناؤه، وهو من العزيز. ويقال: عز الشيء حتى يكاد لا يوجد ". وهذا وإن كان صحيحا فهو بلفظ آخر أحسن، فيقال: هذا الذي لا يكاد يقدر عليه. ويقال عز الرجل بعد ضعف وأعززته أنا: جعلته عزيزا. واعتز بي وتعزز. قال: ويقال عزه
9 میں سے آیات 1–9
اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ خدا سے خوف کر تو غرور اس کو گناہ میں پھنسا دیتا ہے۔ سو ایسے کو جہنم سزاوار ہے۔ اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے
سورہ بقرہ، آیت 2:206جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں۔ کیا یہ ان کے ہاں عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عزت تو سب خدا ہی کی ہے
سورہ نساء، آیت 4:139اور (اے پیغمبر) ان لوگوں کی باتوں سے آزردہ نہ ہونا (کیونکہ) عزت سب خدا ہی کی ہے وہ (سب کچھ) سنتا (اور) جانتا ہے
سورہ یونس، آیت 10:65تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے
سورہ شعراء، آیت 26:44جو شخص عزت کا طلب گار ہے تو عزت تو سب خدا ہی کی ہے۔ اسی کی طرف پاکیزہ کلمات چڑھتے ہیں اور نیک عمل اس کو بلند کرتے ہیں۔ اور جو لوگ برے برے مکر کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے۔ اور ان کا مکر نابود ہوجائے گا
سورہ فاطر، آیت 35:10یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں تمہارا پروردگار جو صاحب عزت ہے اس سے (پاک ہے)
سورہ صافات، آیت 37:180مگر جو لوگ کافر ہیں وہ غرور اور مخالفت میں ہیں
سورہ ص، آیت 38:2کہنے لگا کہ مجھے تیری عزت کی قسم میں ان سب کو بہکاتا رہوں گا
سورہ ص، آیت 38:82کہتے ہیں کہ اگر ہم لوٹ کر مدینے پہنچے تو عزت والے ذلیل لوگوں کو وہاں سے نکال باہر کریں گے۔ حالانکہ عزت خدا کی ہے اور اس کے رسول کی اور مومنوں کی لیکن منافق نہیں جانتے
سورہ منافقون، آیت 63:8