مواد پر جائیں
Quran Maqasid

عُنُق

قرآن میں عنق

معنی: ان کی گردنوں

عنق قرآن کی 8 سورتوں کی 9 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
9
سورتیں
8
مادّہ
ع ن ق

عُنُق

اسم · 9 بار

معنی: ان کی گردنوں · دوسرے تراجم: گردنوں کے, اس کی گردن, اپنی گردن, ان کی گردنیں

قرآن میں صورتیں

  • أَعْنَٰقُهُمْ ×3
  • ٱلْأَعْنَاقِ ×1
  • أَعْنَاقِهِمْ ×1
  • عُنُقِهِۦ ×1
  • عُنُقِكَ ×1
  • أَعْنَاقِ ×1
  • وَٱلْأَعْنَاقِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

العنق: الجارحة، وجمعه أعناق. قال تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿فاضربوا فوق الأعناق﴾ [الأنفال:12] الأعناق: جمع عنق وهو الجارحة المعروفة. والمراد: اضربوا فوق رؤوسهم. وقيل: فوق مزيدة، ولا يحتاج إلى مثل ذلك لصحة المعنى بدون الحذف. ورجل أعنق وامرأة عنقاء، أي طويلة العنق.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ع ن ق پر مکمل اندراجات

عنق والی آیات

9 میں سے آیات 1–9

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب تمہارا پروردگار فرشتوں کو ارشاد فرماتا تھا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تم مومنوں کو تسلی دو کہ ثابت قدم رہیں۔ میں ابھی ابھی کافروں کے دلوں میں رعب وہیبت ڈالے دیتا ہوں تو ان کے سر مار (کر) اڑا دو اور ان کا پور پور مار (کر توڑ) دو

    سورہ انفال، آیت 8:12
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تم عجیب بات سننی چاہو تو کافروں کا یہ کہنا عجیب ہے کہ جب ہم (مر کر) مٹی ہو جائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہوں گے؟ یہی لوگ ہیں جو اپنے پروردگار سے منکر ہوئے ہیں۔ اور یہی ہیں جن کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور یہی اہل دوزخ ہیں کہ ہمیشہ اس میں (جلتے) رہیں گے

    سورہ رعد، آیت 13:5
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ہر انسان کے اعمال کو (بہ صورت کتاب) اس کے گلے میں لٹکا دیا ہے۔ اور قیامت کے روز (وہ) کتاب اسے نکال دکھائیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:13
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اپنے ہاتھ کو نہ تو گردن سے بندھا ہوا (یعنی بہت تنگ) کرلو (کہ کسی کچھ دو ہی نہیں) اور نہ بالکل کھول ہی دو (کہ سبھی دے ڈالو اور انجام یہ ہو) کہ ملامت زدہ اور درماندہ ہو کر بیٹھ جاؤ

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:29
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے نشانی اُتار دیں۔ پھر ان کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں

    سورہ شعراء، آیت 26:4
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کمزور لوگ بڑے لوگوں سے کہیں گے (نہیں) بلکہ (تمہاری) رات دن کی چالوں نے (ہمیں روک رکھا تھا) جب تم ہم سے کہتے تھے کہ ہم خدا سے کفر کریں اور اس کا شریک بنائیں۔ اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو دل میں پشیمان ہوں گے۔ اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے۔ بس جو عمل وہ کرتے تھے ان ہی کا ان کو بدلہ ملے گا

    سورہ سبا، آیت 34:33
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال رکھے ہیں اور وہ ٹھوڑیوں تک (پھنسے ہوئے ہیں) تو ان کے سر اُلل رہے ہیں

    سورہ یٰسین، آیت 36:8
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (بولے کہ) ان کو میرے پاس واپس لے آؤ۔ پھر ان کی ٹانگوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے

    سورہ ص، آیت 38:33
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب کہ ان کی گردنوں میں طوق اور زنجیریں ہوں گی (اور) گھسیٹے جائیں گے

    سورہ مومن، آیت 40:71