مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 97

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال فاذهب فان لك في الحياة ان تقول لا مساس وان لك موعدا لن تخلفه وانظر الى الهك الذي ظلت عليه عاكفا لنحرقنه ثم لننسفنه في اليم نسفا

(موسیٰ نے) کہا جا تجھ کو دنیا کی زندگی میں یہ (سزا) ہے کہ کہتا رہے کہ مجھ کو ہاتھ نہ لگانا اور تیرے لئے ایک اور وعدہ ہے (یعنی عذاب کا) جو تجھ سے ٹل نہ سکے گا اور جس معبود (کی پوجا) پر تو (قائم و) معتکف تھا اس کو دیکھ۔ ہم اسے جلادیں گے پھر اس (کی راکھ) کو اُڑا کر دریا میں بکھیر دیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 97
  • پارہ 16
  • صفحہ 318

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مجھے ہاتھ مت لگاؤ مجھ سے علیحدہ رہو، چونکہ اس نے بچھڑے کا ڈھونگ بنایا تھا حب جاہ و ریاست سے کہ لوگ اس کے ساتھ ہوں اور سردار مانیں اس کے مناسب سزا ملی کہ کوئی پاس نہ پھٹکے ، جو قریب جائے وہ خود دور رہنے کی ہدایت کر دے۔ اور دنیا میں بالکل ایک ذلیل ، اچھوت ، اور وحشی جانور کی طرح زندگی گذارے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ دنیا میں اسکو یہ ہی سزا ملی کہ لشکربنی اسرائیل سے باہر الگ رہتا۔ اگر وہ کسی سے ملتا یا کوئی اس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہاqāla
  2. فَٱذْهَبْپس جاؤfa-idh'hab
  3. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  4. لَكَتیرے لیےlaka
  5. فِىمیںfī
  6. ٱلْحَيَوٰةِزندگی میں ہےl-ḥayati
  7. أَنکہan
  8. تَقُولَتو کہےtaqūla
  9. لَانہlā
  10. مِسَاسَ ۖچھوناmisāsa
  11. وَإِنَّاور بیشکwa-inna
  12. لَكَتیرے لیےlaka
  13. مَوْعِدًۭاایک وعدے کا وقت مقرر ہےmawʿidan
  14. لَّنہرگز نہlan
  15. تُخْلَفَهُۥ ۖتو پیچھے چھوڑا جائے گا اس سےtukh'lafahu
  16. وَٱنظُرْاور دیکھwa-unẓur
  17. إِلَىٰٓطرفilā
  18. إِلَـٰهِكَاپنے الہ کےilāhika
  19. ٱلَّذِىوہ جوalladhī
  20. ظَلْتَرہا توẓalta
  21. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  22. عَاكِفًۭا ۖمعتکفʿākifan
  23. لَّنُحَرِّقَنَّهُۥالبتہ ہم ضرور جلا ڈالیں گے اس کوlanuḥarriqannahu
  24. ثُمَّپھرthumma
  25. لَنَنسِفَنَّهُۥالبتہ ہم ضرور گرا دیں گے اس کو۔ پھینک دیں گے اس کوlanansifannahu
  26. فِىمیںfī
  27. ٱلْيَمِّسمندر میںl-yami
  28. نَسْفًاگرا دینا۔ پھینک دیناnasfan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں