مواد پر جائیں
Quran Maqasid

قامَ

قرآن میں قام

معنی: قائم ہوگی

قام قرآن کی 19 سورتوں کی 30 آیات میں 33 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
33
آیات
30
سورتیں
19
مادّہ
ق و م

قامَ

فعل · 33 بار

معنی: قائم ہوگی · دوسرے تراجم: تم کھڑے ہو, وہ کھڑے ہوگئے, اور کھڑے ہوجاؤ, وہ کھڑے ہوں گے

قرآن میں صورتیں

  • تَقُومَ ×11
  • يَقُومُ ×5
  • قَامُوا۟ ×4
  • تَقُومُوا۟ ×2
  • تَقُمْ ×2
  • قُمِ ×2
  • وَقُومُوا۟ ×1
  • يَقُومُونَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

يقال: قام يقوم قياما، فهو قائم، وجمعه:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

القاف والواو والميم أصلان صحيحان، يدل أحدهما على جماعة ناس، وربما استعير في غيرهم. والآخر على انتصاب أو عزم.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ق و م پر مکمل اندراجات

قام والی آیات

30 میں سے آیات 21–30

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم اپنے پیغمبروں کی اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کی دنیا کی زندگی میں بھی مدد کرتے ہیں اور جس دن گواہ کھڑے ہوں گے (یعنی قیامت کو بھی)

    سورہ مومن، آیت 40:51
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خدا ہی کی ہے۔ اور جس روز قیامت برپا ہوگی اس روز اہل باطل خسارے میں پڑ جائیں گے

    سورہ جاثیہ، آیت 45:27
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو

    سورہ طور، آیت 52:48
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا۔ اور اُن پر کتابیں نازل کیں اور ترازو (یعنی قواعد عدل) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں۔ اور لوہا پیدا کیا اس میں (اسلحہٴ جنگ کے لحاظ سے) خطرہ بھی شدید ہے۔ اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں اور اس لئے کہ جو لوگ بن دیکھے خدا اور اس کے پیغمبروں کی مدد کرتے ہیں خدا ان کو معلوم کرے۔ بےشک خدا قوی (اور) غالب ہے

    سورہ حدید، آیت 57:25
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب خدا کے بندے (محمدﷺ) اس کی عبادت کو کھڑے ہوئے تو کافر ان کے گرد ہجوم کرلینے کو تھے

    سورہ جن، آیت 72:19
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    رات کو قیام کیا کرو مگر تھوڑی سی رات

    سورہ مزمل، آیت 73:2
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ مزمل، آیت 73:20
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اُٹھو اور ہدایت کرو

    سورہ مدثر، آیت 74:2
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو

    سورہ نبا، آیت 78:38
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے

    سورہ مطففین، آیت 83:6