قُرْءان
اسمِ علم · 68 بارمعنی: قرآن
قرآن میں صورتیں
- ٱلْقُرْءَانُ ×43
- قُرْءَانًا ×7
- وَٱلْقُرْءَانِ ×5
- قُرْءَانٍ ×3
- وَقُرْءَانٍ ×3
- قُرْءَٰنًا ×2
- بِٱلْقُرْءَانِ ×2
- بِقُرْءَانٍ ×1
قُرْءان
معنی: قرآن
قرءان قرآن کی 38 سورتوں کی 69 آیات میں 70 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: قرآن
معنی: اور اس کا پڑھوانا ہے · دوسرے تراجم: آپ کے پڑھنے کی
قرأت المرأة: رأت الدم، وأقرأت: صارت ذات قرء، وقرأت الجارية: استبرأتها بالقرء.
قوله تعالى: ﴿شهر رمضان الذي أنزل فيه القرآن﴾ [البقرة:185] القرآن الكريم هو المنزل من اللوح المحفوظ مع جبريل عليه السلام على قلب سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم متلوا وهو كلام الله كلام نفساني قائم بذاته المقدسة، محفوظ في الصدور، متلو بالألسنة مكتوب في المصاحف، و ((أل)) فيه للعهد. ومنه قيل: هو علم بالغلبة، واشتقاقه…
69 میں سے آیات 41–60
اور ہم نے ان (پیغمبر) کو شعر گوئی نہیں سکھائی اور نہ وہ ان کو شایاں ہے۔ یہ تو محض نصیحت اور صاف صاف قرآن (پُرازحکمت) ہے
سورہ یٰسین، آیت 36:69ص۔ قسم ہے اس قرآن کی جو نصیحت دینے والا ہے (کہ تم حق پر ہو)
سورہ ص، آیت 38:1اور ہم نے لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں بیان کی ہیں تاکہ وہ نصیحت پکڑیں
سورہ زمر، آیت 39:27یہ) قرآن عربی (ہے) جس میں کوئی عیب (اور اختلاف) نہیں تاکہ وہ ڈر مانیں
سورہ زمر، آیت 39:28کتاب جس کی آیتیں واضح (المعانی) ہیں (یعنی) قرآن عربی ان لوگوں کے لئے جو سمجھ رکھتے ہیں
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:3اور کافر کہنے لگے کہ اس قرآن کو سنا ہی نہ کرو اور (جب پڑھنے لگیں تو) شور مچا دیا کرو تاکہ تم غالب رہو
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:26اور اگر ہم اس قرآن کو غیر زبان عرب میں (نازل) کرتے تو یہ لوگ کہتے کہ اس کی آیتیں (ہماری زبان میں) کیوں کھول کر بیان نہیں کی گئیں۔ کیا (خوب کہ قرآن تو) عجمی اور (مخاطب) عربی۔ کہہ دو کہ جو ایمان لاتے ہیں ان کے لئے (یہ) ہدایت اور شفا ہے۔ اور جو ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں گرانی (یعنی بہراپن) ہے اور یہ ان کے حق میں (موجب) نابینائی ہے۔ گرانی کے سبب ان کو (گویا) دور جگہ سے آواز دی جاتی ہے
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:44اور اسی طرح تمہارے پاس قرآن عربی بھیجا ہے تاکہ تم بڑے گاؤں (یعنی مکّے) کے رہنے والوں کو اور جو لوگ اس کے اردگرد رہتے ہیں ان کو رستہ دکھاؤ اور انہیں قیامت کے دن کا بھی جس میں کچھ شک نہیں ہے خوف دلاؤ۔ اس روز ایک فریق بہشت میں ہوگا اور ایک فریق دوزخ میں
سورہ شوریٰ، آیت 42:7کہ ہم نے اس کو قرآن عربی بنایا ہے تاکہ تم سمجھو
سورہ زخرف، آیت 43:3اور (یہ بھی) کہنے لگے کہ یہ قرآن ان دونوں بستیوں (یعنی مکّے اور طائف) میں سے کسی بڑے آدمی پر کیوں نازل نہ کیا گیا؟
سورہ زخرف، آیت 43:31اور جب ہم نے جنوں میں سے کئی شخص تمہاری طرف متوجہ کئے کہ قرآن سنیں۔ تو جب وہ اس کے پاس آئے تو (آپس میں) کہنے لگے کہ خاموش رہو۔ جب (پڑھنا) تمام ہوا تو اپنی برادری کے لوگوں میں واپس گئے کہ (ان کو) نصیحت کریں
سورہ احقاف، آیت 46:29بھلا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے یا (ان کے) دلوں پر قفل لگ رہے ہیں
سورہ محمد، آیت 47:24قٓ۔ قرآن مجید کی قسم (کہ محمد پیغمبر خدا ہیں)
سورہ ق، آیت 50:1یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے اور تم ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو۔ پس جو ہمارے (عذاب کی) وعید سے ڈرے اس کو قرآن سے نصیحت کرتے رہو
سورہ ق، آیت 50:45اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
سورہ قمر، آیت 54:17اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
سورہ قمر، آیت 54:22اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
سورہ قمر، آیت 54:32اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
سورہ قمر، آیت 54:40اسی نے قرآن کی تعلیم فرمائی
سورہ رحمٰن، آیت 55:2کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے
سورہ واقعہ، آیت 56:77