كِتاب
اسم · 260 بارمعنی: کتاب
قرآن میں صورتیں
- ٱلْكِتَٰبُ ×163
- كِتَٰبٌ ×46
- كِتَٰبًا ×12
- وَٱلْكِتَٰبِ ×8
- كِتَٰبَهُۥ ×5
- بِٱلْكِتَٰبِ ×4
- وَكُتُبِهِۦ ×3
- بِكِتَٰبٍ ×3
كِتاب
معنی: کتاب
كتاب قرآن کی 58 سورتوں کی 236 آیات میں 260 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: کتاب
الكتب: ضم أديم إلى أديم بالخياطة، يقال: كتبت السقاء، وكتبت البغلة: جمعت بين شفريها بحلقة، وفي التعارف ضم الحروف بعضها إلى بعض بالخط، وقد يقال ذلك للمضموم بعضها إلى بعض باللفظ، فالأصل في الكتابة: النظم بالخط لكن يستعار كل واحد للآخر، ولهذا سمي كلام الله- وإن لم يكتب- كتابا كقوله: الم ذلك الكتاب
قوله تعالى: ﴿ألم ذلك الكتاب﴾ [البقرة: 1 - 2] الكتاب -في الأصل- مصدر كتب أي جمع. قال تعالى: ﴿كتاب الله عليكم﴾ [النساء: 24] أي: كتب ذلك عليكم كتابا كقوله: ﴿صنع الله﴾ [النمل: 88] ثم يطلق على المكتوب كقولهم: خلق الله، وضرب الأمير، وأنشد: [من الطويل]
236 میں سے آیات 221–236
اور (دوسری) عمران کی بیٹی مریمؑ کی جنہوں نے اپنی شرمگاہ کو محفوظ رکھا تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور اپنے پروردگار کے کلام اور اس کی کتابوں کو برحق سمجھتی تھیں اور فرمانبرداروں میں سے تھیں
سورہ تحریم، آیت 66:12کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں (یہ) پڑھتے ہو
سورہ قلم، آیت 68:37تو جس کا (اعمال) نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (دوسروں سے) کہے گا کہ لیجیئے میرا نامہ (اعمال) پڑھیئے
سورہ حاقہ، آیت 69:19اور جس کا نامہ (اعمال) اس کے بائیں ہاتھ میں یاد جائے گا وہ کہے گا اے کاش مجھ کو میرا (اعمال) نامہ نہ دیا جاتا
سورہ حاقہ، آیت 69:25اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں۔ اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کیا ہے (اور) اس لئے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا ایمان اور زیادہ ہو اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں۔ اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہیں) کہیں کہ اس مثال (کے بیان کرنے) سے خدا کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور یہ تو بنی آدم کے لئے نصیحت ہے
سورہ مدثر، آیت 74:31اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے
سورہ نبا، آیت 78:29سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں
سورہ مطففین، آیت 83:7ایک دفتر ہے لکھا ہوا
سورہ مطففین، آیت 83:9(یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں
سورہ مطففین، آیت 83:18ایک دفتر ہے لکھا ہوا
سورہ مطففین، آیت 83:20تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
سورہ انشقاق، آیت 84:7اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
سورہ انشقاق، آیت 84:10جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ (کفر سے) باز رہنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس کھلی دلیل (نہ) آتی
سورہ بینہ، آیت 98:1جن میں (مستحکم) آیتیں لکھی ہوئی ہیں
سورہ بینہ، آیت 98:3اور اہل کتاب جو متفرق (و مختلف) ہوئے ہیں تو دلیل واضح آنے کے بعد (ہوئے ہیں)
سورہ بینہ، آیت 98:4جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ سب مخلوق سے بدتر ہیں
سورہ بینہ، آیت 98:6