تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ہم سے بے پوچھے ہی ایمان لے آئے ۔ ہمارے فیصلہ کا بھی انتظار نہ کیا۔ معلوم ہو گیا کہ یہ تمہاری اور موسٰیؑ کی ملی بھگت ہے۔ جنگ زرگری کر کے عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہو جیسا کہ سورہ اعراف میں گذرا۔ یعنی داہنا ہاتھ بایاں پاؤں ، یا بایاں ہاتھ داہنا پاؤں۔ تاکہ تمہارا حال دیکھ کر سب عبرت حاصل کریں۔ یعنی تم ایمان لا کر سمجھتے ہو کہ ہم ہی ناجی ہیں۔ اور دوسرے لوگ (یعنی فرعون اور اس کے ساتھی) سب ابدی عذاب میں مبتلا رہیں گے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں