مواد پر جائیں
Quran Maqasid

وَلَّى

قرآن میں ولى

معنی: تو پھیر لو

ولى قرآن کی 19 سورتوں کی 27 آیات میں 30 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
30
آیات
27
سورتیں
19
مادّہ
و ل ي

وَلَّى

فعل · 30 بار

معنی: تو پھیر لو · دوسرے تراجم: تم منہ موڑو گے, پھیر دیا ان کو, پس البتہ ہم ضرور پھیر دیں گے آپ کو, پس پھیر لیجیے

قرآن میں صورتیں

  • وَلَّوْا۟ ×4
  • تُوَلُّوا۟ ×3
  • فَوَلِّ ×3
  • وَلَّىٰ ×3
  • فَوَلُّوا۟ ×2
  • لَّوَلَّوْا۟ ×2
  • وَلَّىٰهُمْ ×1
  • فَلَنُوَلِّيَنَّكَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الولاء والتوالي: أن يحصل شيئان فصاعدا حصولا ليس بينهما ما ليس منهما، ويستعار ذلك للقرب من حيث المكان، ومن حيث النسبة، ومن حيث الدين، ومن حيث الصداقة والنصرة والاعتقاد، والولاية النصرة ، والولاية: تولي الأمر، وقيل: الولاية والولاية نحو: الدلالة والدلالة، وحقيقته: تولي الأمر. والولي والمولى يستعملان في ذلك كل واحد منهما…

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الواو واللام والياء: أصل صحيح يدل على قرب. من ذلك الولي: القرب. يقال: تباعد بعد ولي، أي قرب. وجلس مما يليني، أي يقاربني. والولي: المطر يجيء بعد الوسمي، سمي بذلك لأنه يلي الوسمي.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ و ل ي پر مکمل اندراجات

ولى والی آیات

27 میں سے آیات 21–27

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو اکڑ کر منہ پھیر لیتا ہے گویا اُن کو سنا ہی نہیں جیسے اُن کے کانوں میں ثقل ہے تو اس کو درد دینے والے عذاب کی خوشخبری سنادو

    سورہ لقمان، آیت 31:7
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    حالانکہ پہلے خدا سے اقرار کر چکے تھے کہ پیٹھ نہیں پھریں گے۔ اور خدا سے (جو) اقرار (کیا جاتا ہے اُس کی) ضرور پرسش ہوگی

    سورہ احزاب، آیت 33:15
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن تم پیٹھ پھیر کر (قیامت کے دن سے) بھاگو گے (اس دن) تم کو کوئی (عذاب) خدا سے بچانے والا نہ ہوگا۔ اور جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں

    سورہ مومن، آیت 40:33
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ہم نے جنوں میں سے کئی شخص تمہاری طرف متوجہ کئے کہ قرآن سنیں۔ تو جب وہ اس کے پاس آئے تو (آپس میں) کہنے لگے کہ خاموش رہو۔ جب (پڑھنا) تمام ہوا تو اپنی برادری کے لوگوں میں واپس گئے کہ (ان کو) نصیحت کریں

    سورہ احقاف، آیت 46:29
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر تم سے کافر لڑتے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے پھر کسی کو دوست نہ پاتے اور نہ مددگار

    سورہ فتح، آیت 48:22
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے

    سورہ قمر، آیت 54:45
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے۔ اور اگر ان سے جنگ ہوئی تو ان کی مدد نہیں کریں گے۔ اگر مدد کریں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے۔ پھر ان کو (کہیں سے بھی) مدد نہ ملے گی

    سورہ حشر، آیت 59:12