مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 11

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اذ يغشيكم النعاس امنة منه وينزل عليكم من السماء ماء ليطهركم به ويذهب عنكم رجز الشيطان وليربط على قلوبكم ويثبت به الاقدام

جب اس نے (تمہاری) تسکین کے لیے اپنی طرف سے تمہیں نیند (کی چادر) اُڑھا دی اور تم پر آسمان سے پانی برسادیا تاکہ تم کو اس سے (نہلا کر) پاک کر دے اور شیطانی نجاست کو تم سے دور کردے۔ اور اس لیے بھی کہ تمہارے دلوں کو مضبوط کردے اور اس سے تمہارے پاؤں جمائے رکھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 11
  • پارہ 9
  • صفحہ 178

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"بدر" کا معرکہ فی الحقیقت مسلمانوں کے لئے بہت ہی سخت آزمائش اور عظیم الشان امتحان کا موقع تھا۔ وہ تعداد میں تھوڑے تھے، بے سروسامان تھے، فوجی مقابلہ کے لئے تیار ہو کر نہ نکلے، مقابلہ پر ان سے تگنی تعداد کا لشکر تھا۔ جو پورے سازوسامان سے کبروغرور کے نشہ میں سرشار ہو کر نکلا تھا۔ مسلمانوں اور کافروں کی یہ پہلی ہی قابل ذکر ٹکر تھی پھر صورت ایسی پیش آئی کہ کفار نے پہلے سے اچھی جگہ اور پانی وغیرہ پر قبضہ کر لیا۔ مسلمان…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِذْجبidh
  2. يُغَشِّيكُمُڈھانپ رہی تھی تم کوyughashīkumu
  3. ٱلنُّعَاسَاونگھl-nuʿāsa
  4. أَمَنَةًۭامن والیamanatan
  5. مِّنْهُاس کی طرف سےmin'hu
  6. وَيُنَزِّلُاور وہ اتار رہا تھاwayunazzilu
  7. عَلَيْكُمتم پرʿalaykum
  8. مِّنَسےmina
  9. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi
  10. مَآءًۭپانیmāan
  11. لِّيُطَهِّرَكُمتاکہ وہ پاک کردے تم کوliyuṭahhirakum
  12. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  13. وَيُذْهِبَاور لے جائےwayudh'hiba
  14. عَنكُمْتم سےʿankum
  15. رِجْزَگندگی۔ نجاستrij'za
  16. ٱلشَّيْطَـٰنِشیطان کیl-shayṭāni
  17. وَلِيَرْبِطَاور تاکہ باندھ دےwaliyarbiṭa
  18. عَلَىٰپرʿalā
  19. قُلُوبِكُمْتمہارے دلوں (پر)qulūbikum
  20. وَيُثَبِّتَاور جما دےwayuthabbita
  21. بِهِساتھ اس کےbihi
  22. ٱلْأَقْدَامَقدموں کوl-aqdāma

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں