مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَذْهَبَ

قرآن میں أذهب

معنی: وہ لے جائے تم کو

أذهب قرآن کی 10 سورتوں کی 11 آیات میں 11 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
11
آیات
11
سورتیں
10
مادّہ
ذ ه ب

أَذْهَبَ

فعل · 11 بار

معنی: وہ لے جائے تم کو · دوسرے تراجم: تم سب کو لے جائے, اور لے جائے, اور لے جائے گا, لے جاتی ہیں

قرآن میں صورتیں

  • يُذْهِبْكُمْ ×4
  • وَيُذْهِبَ ×2
  • يُذْهِبْنَ ×2
  • لِيُذْهِبَ ×1
  • أَذْهَبَ ×1
  • أَذْهَبْتُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الذهاب: المضي ويكون في الأعيان كقوله تعالى: ﴿وذا النون إذ ذهب مغاضبا﴾ [الأنبياء: 87] ﴿إني ذاهب إلى ربي﴾ [الصافات: 99]. وفي المعاني كقوله تعالى: ﴿فلما ذهب عن إبراهيم الروع﴾ [هود: 74]. ويتعدى بالهمزة أو بالباء نحو: ﴿ذهب الله بنورهم﴾ [البقرة: 17]، ﴿إنما يريد الله ليذهب عنكم الرجس﴾ [الأحزاب: 33]. وبين النحاة خلاف في…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي

الذال والهاء والباء أصيل يدل على حسن ونضارة. من ذلك الذهب معروف، وقد يؤنث، فيقال ذهبة، ويجمع على الأذهاب. والمذاهب: سيور تموه بالذهب، أو خلل من سيوف. وكل شيء مموه بذهب فهو مذهب. قال قيس:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ذ ه ب پر مکمل اندراجات

أذهب والی آیات

11 میں سے آیات 1–11

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لوگو! اگر وہ چاہے تو تم کو فنا کردے اور (تمہاری جگہ) اور لوگوں کو پیدا کردے۔اور خدا اس بات پر قادر ہے

    سورہ نساء، آیت 4:133
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہارا پروردگار بےپروا (اور) صاحب رحمت ہے اگر چاہے (تو اے بندوں) تمہیں نابود کر دے اور تمہارے بعد جن لوگوں کو چاہے تمہارا جانشین بنا دے جیسا تم کو بھی دوسرے لوگوں کی نسل سے پیدا کیا ہے

    سورہ انعام، آیت 6:133
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب اس نے (تمہاری) تسکین کے لیے اپنی طرف سے تمہیں نیند (کی چادر) اُڑھا دی اور تم پر آسمان سے پانی برسادیا تاکہ تم کو اس سے (نہلا کر) پاک کر دے اور شیطانی نجاست کو تم سے دور کردے۔ اور اس لیے بھی کہ تمہارے دلوں کو مضبوط کردے اور اس سے تمہارے پاؤں جمائے رکھے

    سورہ انفال، آیت 8:11
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کے دلوں سے غصہ دور کرے گا اور جس پر چاہے گا رحمت کرے گا۔ اور خدا سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے

    سورہ توبہ، آیت 9:15
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور دن کے دونوں سروں (یعنی صبح اور شام کے اوقات میں) اور رات کی چند (پہلی) ساعات میں نماز پڑھا کرو۔ کچھ شک نہیں کہ نیکیاں گناہوں کو دور کر دیتی ہیں۔ یہ ان کے لیے نصیحت ہے جو نصیحت قبول کرنے والے ہیں

    سورہ ہود، آیت 11:114
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے آسمانوں اور زمین کو تدبیر سے پیدا کیا ہے۔ اگر وہ چاہے تو تم کو نابود کر دے اور (تمہاری جگہ) نئی مخلوق پیدا کر دے

    سورہ ابراہیم، آیت 14:19
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو شخص یہ گمان کرتا ہے کہ خدا اس کو دنیا اور آخرت میں مدد نہیں دے گا تو اس کو چاہیئے کہ اوپر کی طرف (یعنی اپنے گھر کی چھت میں) ایک رسی باندھے پھر (اس سے اپنا) گلا گھونٹ لے۔ پھر دیکھے کہ آیا یہ تدبیر اس کے غصے کو دور کردیتی ہے

    سورہ حج، آیت 22:15
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور جس طرح (پہلے) جاہلیت (کے دنوں) میں اظہار تجمل کرتی تھیں اس طرح زینت نہ دکھاؤ۔ اور نماز پڑھتی رہو اور زکوٰة دیتی رہو اور خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتی رہو۔ اے (پیغمبر کے) اہل بیت خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی (کا میل کچیل) دور کردے اور تمہیں بالکل پاک صاف کردے

    سورہ احزاب، آیت 33:33
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر چاہے تو تم کو نابود کردے اور نئی مخلوقات لا آباد کرے

    سورہ فاطر، آیت 35:16
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہم سے غم دور کیا۔ بےشک ہمارا پروردگار بخشنے والا (اور) قدردان ہے

    سورہ فاطر، آیت 35:34
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس دن کافر دوزخ کے سامنے کئے جائیں گے (تو کہا جائے گا کہ) تم اپنی دنیا کی زندگی میں لذتیں حاصل کرچکے اور ان سے متمتع ہوچکے سو آج تم کو ذلت کا عذاب ہے، (یہ) اس کی سزا (ہے) کہ تم زمین میں ناحق غرور کیا کرتے تھے۔ اور اس کی بدکرداری کرتے تھے

    سورہ احقاف، آیت 46:20