أَكَلَ
فعل · 93 بارمعنی: کھاؤ · دوسرے تراجم: جو کھاتے ہیں, کھاتے, تم کھاتے ہو, کھاجائے اس کو
قرآن میں صورتیں
- كُلُوا۟ ×15
- تَأْكُلُونَ ×11
- تَأْكُلُوٓا۟ ×8
- فَكُلُوا۟ ×7
- يَأْكُلُونَ ×7
- تَأْكُلْ ×6
- وَكُلُوا۟ ×5
- يَأْكُلُ ×5
أَكَلَ
معنی: کھاؤ
أكل قرآن کی 38 سورتوں کی 96 آیات میں 104 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: کھاؤ · دوسرے تراجم: جو کھاتے ہیں, کھاتے, تم کھاتے ہو, کھاجائے اس کو
معنی: پھل اپنا · دوسرے تراجم: اس کے کھانے, پھلوں میں
معنی: اور بوجہ ان کے کھانے کے · دوسرے تراجم: اور کھانا ان کا, اور ان کے کھانے سے
الأكل: تناول المطعم، وعلى طريق التشبيه قيل: أكلت النار الحطب، والأكل لما يؤكل، بضم الكاف وسكونه، قال تعالى: أكلها دائم
الهمزة والكاف واللام باب تكثر فروعه، والأصل كلمة واحدة، ومعناها التنقص. قال الخليل: الأكل معروف والأكلة مرة، والأكلة اسم كاللقمة. ويقال: رجل أكول كثير الأكل. قال أبو عبيد: الأكلة جمع آكل، يقال: " ما هم إلا أكلة رأس ". والأكيل: الذي يؤاكلك. والمأكل ما يؤكل، كالمطعم. والمؤكل المطعم. وفي الحديث: «لعن الله آكل الربا…
96 میں سے آیات 81–96
اور ایک نشانی ان کے لئے زمین مردہ ہے کہ ہم نے اس کو زندہ کیا اور اس میں سے اناج اُگایا۔ پھر یہ اس میں سے کھاتے ہیں
سورہ یٰسین، آیت 36:33تاکہ یہ ان کے پھل کھائیں اور ان کے ہاتھوں نے تو ان کو نہیں بنایا تو پھر یہ شکر کیوں نہیں کرتے؟
سورہ یٰسین، آیت 36:35اور ان کو ان کے قابو میں کردیا تو کوئی تو ان میں سے ان کی سواری ہے اور کسی کو یہ کھاتے ہیں
سورہ یٰسین، آیت 36:72پھر ابراہیم ان کے معبودوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے کہ تم کھاتے کیوں نہیں؟
سورہ صافات، آیت 37:91خدا ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے چارپائے بنائے تاکہ ان میں سے بعض پر سوار ہو اور بعض کو تم کھاتے ہو
سورہ مومن، آیت 40:79وہاں تمہارے لئے بہت سے میوے ہیں جن کو تم کھاؤ گے
سورہ زخرف، آیت 43:73جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کو خدا بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل فرمائے گا۔ اور جو کافر ہیں وہ فائدے اٹھاتے ہیں اور (اس طرح) کھاتے ہیں جیسے حیوان کھاتے ہیں۔ اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے
سورہ محمد، آیت 47:12اے اہل ایمان! بہت گمان کرنے سے احتراز کرو کہ بعض گمان گناہ ہیں۔ اور ایک دوسرے کے حال کا تجسس نہ کیا کرو اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو تم ضرور نفرت کرو گے۔ (تو غیبت نہ کرو) اور خدا کا ڈر رکھو بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
سورہ حجرات، آیت 49:12(اور کھانے کے لئے) ان کے آگے رکھ دیا۔ کہنے لگے کہ آپ تناول کیوں نہیں کرتے؟
سورہ ذاریات، آیت 51:27اپنے اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
سورہ طور، آیت 52:19وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو نرم کیا تو اس کی راہوں میں چلو پھرو اور خدا کا (دیا ہو) رزق کھاؤ اور تم کو اسی کے پاس (قبروں سے) نکل کر جانا ہے
سورہ ملک، آیت 67:15جو (عمل) تم ایام گزشتہ میں آگے بھیج چکے ہو اس کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
سورہ حاقہ، آیت 69:24جس کو گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا
سورہ حاقہ، آیت 69:37اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
سورہ مرسلات، آیت 77:43(اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو
سورہ مرسلات، آیت 77:46اور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو
سورہ فجر، آیت 89:19