عَرْش
اسم · 29 بارمعنی: عرش · دوسرے تراجم: اپنی چھتوں, اس کا تخت, اپنی چھتوں کے, تخت
قرآن میں صورتیں
- ٱلْعَرْشِ ×20
- عُرُوشِهَا ×3
- عَرْشٌ ×2
- عَرْشُهُۥ ×1
- بِعَرْشِهَا ×1
- عَرْشَهَا ×1
- عَرْشُكِ ×1
عَرْش
معنی: عرش
عرش قرآن کی 23 سورتوں کی 29 آیات میں 29 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: عرش · دوسرے تراجم: اپنی چھتوں, اس کا تخت, اپنی چھتوں کے, تخت
العرش في الأصل: شيء مسقف، وجمعه عروش. قال تعالى: وهي خاوية على عروشها
قوله تعالى: ﴿الرحمن على العرش استوى﴾ [طه: 5] أصل العرش: شيء مسقف ومنه: عرشت الكرم أعرضه: إذا جعلت له كهيئة سقف. ويقال له عريش أيضا. واعترض العنب: ركب عرشه. والعرش أيضا: شبه الهودج، تشبيها له بعرش الكرم في هيئته. وعرشت البئر، أي جعلت له عريشا. وسمي مجلس السلطان عرشا اعتبارا بعلوه. ثم عبر به عن العز والمنعة والقوة، لأنه…
29 میں سے آیات 21–29
خدا ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو چیزیں ان دونوں میں ہیں سب کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ اس کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ سفارش کرنے والا۔ کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے؟
سورہ سجدہ، آیت 32:4تم فرشتوں کو دیکھو گے کہ عرش کے گرد گھیرا باندھے ہوئے ہیں (اور) اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کر رہے ہیں۔ اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے جو سارے جہان کا مالک ہے
سورہ زمر، آیت 39:75جو لوگ عرش کو اٹھائے ہوئے اور جو اس کے گردا گرد (حلقہ باندھے ہوئے) ہیں (یعنی فرشتے) وہ اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور مومنوں کے لئے بخشش مانگتے رہتے ہیں۔ کہ اے ہمارے پروردگار تیری رحمت اور تیرا علم ہر چیز کو احاطہ کئے ہوئے ہے تو جن لوگوں نے توبہ کی اور تیرے رستے پر چلے ان کو بخش دے اور دوزخ کے عذاب سے بچالے
سورہ مومن، آیت 40:7مالک درجات عالی اور صاحب عرش ہے۔ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے وحی بھیجتا ہے تاکہ ملاقات کے دن سے ڈراوے
سورہ مومن، آیت 40:15یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں آسمانوں اور زمین کا مالک (اور) عرش کا مالک اس سے پاک ہے
سورہ زخرف، آیت 43:82وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ہوتی اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اُترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ہے سب اس کو معلوم ہے۔ اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے
سورہ حدید، آیت 57:4اور فرشتے اس کے کناروں پر (اُتر آئیں گے) اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے سروں پر اُٹھائے ہوں گے
سورہ حاقہ، آیت 69:17جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے
سورہ تکویر، آیت 81:20عرش کا مالک بڑی شان والا
سورہ بروج، آیت 85:15