مُشْفِق
اسم · 8 بارمعنی: ڈرنے والے ہیں · دوسرے تراجم: ڈر رہے ہوں گے, ڈر رہے ہو گے, ڈرنے والے
قرآن میں صورتیں
- مُشْفِقُونَ ×5
- مُشْفِقِينَ ×3
مُشْفِق
معنی: ڈرنے والے ہیں
مشفق قرآن کی 6 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: ڈرنے والے ہیں · دوسرے تراجم: ڈر رہے ہوں گے, ڈر رہے ہو گے, ڈرنے والے
الشفق: اختلاط ضوء النهار بسواد الليل عند غروب الشمس. قال تعالى: فلا أقسم بالشفق
قوله تعالى: ﴿فلا أقسم بالشفق﴾ [الإنشقاق: 16]. الشفق: اختلاط ضوء النهار بظلام الليل عند غروب الشمس. وهما شفقان: الأحمر والأبيض، والأحمر قبل الأبيض، وبضيائه يدخل وقت عشاء الآخرة. وفي الحديث: «صلى حين غاب الشفق». وقيل: الشفق: الحمرة التي في الغروب عند غيبوبة الشمس، وهي النداء، قوله: ﴿في أهلنا مشفقين﴾ [الطور: 26] وقوله:…
8 میں سے آیات 1–8
اور (عملوں کی) کتاب (کھول کر) رکھی جائے گی تو تم گنہگاروں کو دیکھو گے کہ جو کچھ اس میں (لکھا) ہوگا اس سے ڈر رہے ہوں گے اور کہیں گے ہائے شامت یہ کیسی کتاب ہے کہ نہ چھوٹی بات کو چھوڑتی ہے نہ بڑی کو۔ (کوئی بات بھی نہیں) مگر اسے لکھ رکھا ہے۔ اور جو عمل کئے ہوں گے سب کو حاضر پائیں گے۔ اور تمہارا پروردگار کسی پر ظلم نہیں کرے گا
سورہ کہف، آیت 18:49جو کچھ ان کے آگے ہوچکا ہے اور پیچھے ہوگا وہ سب سے واقف ہے اور وہ (اس کے پاس کسی کی) سفارش نہیں کرسکتے مگر اس شخص کی جس سے خدا خوش ہو اور وہ اس کی ہیبت سے ڈرتے رہتے ہیں
سورہ انبیاء، آیت 21:28جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور قیامت کا بھی خوف رکھتے ہیں
سورہ انبیاء، آیت 21:49جو اپنے پروردگار کے خوف سے ڈرتے ہیں
سورہ مومنون، آیت 23:57جو لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے وہ اس کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اور جو مومن ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں۔ اور جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے۔ دیکھو جو لوگ قیامت میں جھگڑتے ہیں وہ پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں
سورہ شوریٰ، آیت 42:18تم دیکھو گے کہ ظالم اپنے اعمال (کے وبال) سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان پر پڑے گا۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے۔ وہ جو کچھ چاہیں گے ان کے لیے ان کے پروردگار کے پاس (موجود) ہوگا۔ یہی بڑا فضل ہے
سورہ شوریٰ، آیت 42:22کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر میں (خدا سے) ڈرتے رہتے تھے
سورہ طور، آیت 52:26اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں
سورہ معارج، آیت 70:27