مواد پر جائیں
Quran Maqasid

دِين

قرآن میں دين

معنی: دین

دين قرآن کی 40 سورتوں کی 85 آیات میں 97 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
97
آیات
85
سورتیں
40
مادّہ
د ي ن

دِين

اسم · 92 بار

معنی: دین · دوسرے تراجم: بدلے کے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلدِّينِ ×47
  • دِينِكُمْ ×10
  • دِينِهِم ×10
  • دِينِ ×7
  • دِينًا ×4
  • وَدِينِ ×3
  • لِلدِّينِ ×3
  • بِٱلدِّينِ ×3

دَيْن

اسم · 5 بار

معنی: قرض کی ادائیگی کے بعد · دوسرے تراجم: قرض کا, ادائیگی قرض کے بعد, قرض

قرآن میں صورتیں

  • دَيْنٍ ×4
  • بِدَيْنٍ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

يقال: دنت الرجل: أخذت منه دينا، وأدنته:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿مالك يوم الدين﴾ [الفاتحة: 4] الدين يقع لمعان شتى، منها: الجزاء وهو المراد هنا أي مالك يوم الجزاء. ومنه قول الحماسي: [من الهزج]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ د ي ن پر مکمل اندراجات

دين والی آیات

85 میں سے آیات 61–80

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو خدا کی عبادت کو خالص کر کر اُسی کو پکارو اگرچہ کافر برا ہی مانیں

    سورہ مومن، آیت 40:14
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور فرعون بولا کہ مجھے چھوڑو کہ موسیٰ کو قتل کردوں اور وہ اپنے پروردگار کو بلالے۔ مجھے ڈر ہے کہ وہ (کہیں) تمہارے دین کو نہ بدل دے یا ملک میں فساد (نہ) پیدا کردے

    سورہ مومن، آیت 40:26
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ زندہ ہے (جسے موت نہیں) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو اس کی عبادت کو خالص کر کر اسی کو پکارو۔ ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام جہان کا پروردگار ہے

    سورہ مومن، آیت 40:65
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اسی نے تمہارے لئے دین کا وہی رستہ مقرر کیا جس (کے اختیار کرنے کا) نوح کو حکم دیا تھا اور جس کی (اے محمدﷺ) ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے اور جس کا ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ کو حکم دیا تھا (وہ یہ) کہ دین کو قائم رکھنا اور اس میں پھوٹ نہ ڈالنا۔ جس چیز کی طرف تم مشرکوں کو بلاتے ہو وہ ان کو دشوار گزرتی ہے۔ الله جس کو چاہتا ہے اپنی بارگاہ کا برگزیدہ کرلیتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرے اسے اپنی طرف رستہ دکھا دیتا ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:13
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا ان کے وہ شریک ہیں جنہوں نے ان کے لئے ایسا دین مقرر کیا ہے جس کا خدا نے حکم نہیں دیا۔ اور اگر فیصلے (کے دن) کا وعدہ نہ ہوتا تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا اور جو ظالم ہیں ان کے لئے درد دینے والا عذاب ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:21
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت (کی کتاب) اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ اور حق ظاہر کرنے کے لئے خدا ہی کافی ہے

    سورہ فتح، آیت 48:28
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان سے کہو کیا تم خدا کو اپنی دینداری جتلاتے ہو۔ اور خدا تو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں سے واقف ہے۔ اور خدا ہر شے کو جانتا ہے

    سورہ حجرات، آیت 49:16
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور انصاف (کا دن) ضرور واقع ہوگا

    سورہ ذاریات، آیت 51:6
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پوچھتے ہیں کہ جزا کا دن کب ہوگا؟

    سورہ ذاریات، آیت 51:12
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی

    سورہ واقعہ، آیت 56:56
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ بھلائی اور انصاف کا سلوک کرنے سے خدا تم کو منع نہیں کرتا۔ خدا تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے

    سورہ ممتحنہ، آیت 60:8
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں

    سورہ ممتحنہ، آیت 60:9
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اسے اور سب دینوں پر غالب کرے خواہ مشرکوں کو برا ہی لگے

    سورہ صف، آیت 61:9
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں

    سورہ معارج، آیت 70:26
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے

    سورہ مدثر، آیت 74:46
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو

    سورہ انفطار، آیت 82:9
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے

    سورہ انفطار، آیت 82:15
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟

    سورہ انفطار، آیت 82:17
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟

    سورہ انفطار، آیت 82:18
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں

    سورہ مطففین، آیت 83:11