زَوْج
اسم · 76 بارمعنی: بیویاں ہیں · دوسرے تراجم: اس کا جوڑا, جوڑے, اوربیوی تمہاری, اور اس کی بیوی کے
قرآن میں صورتیں
- أَزْوَٰجًا ×14
- أَزْوَٰجٌ ×7
- أَزْوَٰجُكُمْ ×6
- زَوْجٍ ×6
- أَزْوَٰجِهِمْ ×5
- زَوْجَهَا ×4
- زَوْجَيْنِ ×4
- وَأَزْوَٰجِهِمْ ×4
زَوْج
معنی: بیویاں ہیں
زوج قرآن کی 40 سورتوں کی 68 آیات میں 76 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: بیویاں ہیں · دوسرے تراجم: اس کا جوڑا, جوڑے, اوربیوی تمہاری, اور اس کی بیوی کے
يقال لكل واحد من القرينين من الذكر والأنثى في الحيوانات المتزاوجة زوج، ولكل قرينين فيها وفي غيرها زوج، كالخف والنعل، ولكل ما يقترن بآخر مماثلا له أو مضاد زوج. قال تعالى:
الزاء والواو والجيم أصل يدل على مقارنة شيء لشيء. من ذلك [الزوج زوج المرأة. والمرأة] زوج بعلها، وهو الفصيح. قال الله جل ثناؤه: ﴿اسكن أنت وزوجك الجنة﴾ [البقرة: 35]. ويقال لفلان زوجان من الحمام، يعني ذكرا وأنثى. فأما قوله جل وعز في ذكر النبات: ﴿من كل زوج بهيج﴾ [الحج: 5]، فيقال أراد به اللون، كأنه قال: من كل لون بهيج.…
68 میں سے آیات 61–68
اور اگر تمہاری عورتوں میں سے کوئی عورت تمہارے ہاتھ سے نکل کر کافروں کے پاس چلی جائے (اور اس کا مہر وصول نہ ہوا ہو) پھر تم ان سے جنگ کرو (اور ان سے تم کو غنیمت ہاتھ لگے) تو جن کی عورتیں چلی گئی ہیں ان کو (اس مال میں سے) اتنا دے دو جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اور خدا سے جس پر تم ایمان لائے ہو ڈرو
سورہ ممتحنہ، آیت 60:11مومنو! تمہاری عورتیں اور اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن (بھی) ہیں سو ان سے بچتے رہو۔ اور اگر معاف کردو اور درگزر کرو اور بخش دو تو خدا بھی بخشنے والا مہربان ہے
سورہ تغابن، آیت 64:14اے پیغمبر جو چیز خدا نے تمہارے لئے جائز کی ہے تم اس سے کنارہ کشی کیوں کرتے ہو؟ (کیا اس سے) اپنی بیویوں کی خوشنودی چاہتے ہو؟ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
سورہ تحریم، آیت 66:1اور (یاد کرو) جب پیغمبر نے اپنی ایک بی بی سے ایک بھید کی بات کہی تو (اس نے دوسری کو بتا دی) ۔ جب اس نے اس کو افشاء کیا اور خدا نے اس (حال) سے پیغمبر کو آگاہ کردیا تو پیغمبر نے ان (بی بی کو وہ بات) کچھ تو بتائی اور کچھ نہ بتائی۔ تو جب وہ ان کو جتائی تو پوچھنے لگیں کہ آپ کو کس نے بتایا؟ انہوں نے کہا کہ مجھے اس نے بتایا ہے جو جاننے والا خبردار ہے
سورہ تحریم، آیت 66:3اگر پیغمبر تم کو طلاق دے دیں تو عجب نہیں کہ ان کا پروردگار تمہارے بدلے ان کو تم سے بہتر بیبیاں دے دے۔ مسلمان، صاحب ایمان فرمانبردار توبہ کرنے والیاں عبادت گذار روزہ رکھنے والیاں بن شوہر اور کنواریاں
سورہ تحریم، آیت 66:5مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں
سورہ معارج، آیت 70:30پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت
سورہ قیامہ، آیت 75:39(بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیا
سورہ نبا، آیت 78:8