مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مُرْسَل

قرآن میں مرسل

معنی: رسولوں کو

مرسل قرآن کی 16 سورتوں کی 39 آیات میں 39 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
39
آیات
39
سورتیں
16
مادّہ
ر س ل

مُرْسَل

اسم · 35 بار

معنی: رسولوں کو · دوسرے تراجم: بھیجے ہوئے, رسولوں میں سے ہیں, رسولوں کی, رسولوں سے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْمُرْسَلِينَ ×24
  • ٱلْمُرْسَلُونَ ×7
  • مُّرْسَلٌ ×1
  • مُرْسَلًا ×1
  • مُّرْسَلُونَ ×1
  • لَمُرْسَلُونَ ×1

مُرْسِل

اسم · 4 بار

معنی: بھیجنے والے · دوسرے تراجم: کوئی بھیجنے والا

قرآن میں صورتیں

  • مُرْسِلِينَ ×2
  • مُرْسِلَ ×1
  • مُرْسِلُوا۟ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل الرسل: الانبعاث على التؤدة ويقال:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الرسل: الإنبعاث على تؤدة. ومنه: ناقة رسلة: أي سهلة الانقياد، وإبل مراسيل، ومنه قول كعب: [من البسيط]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ر س ل پر مکمل اندراجات

مرسل والی آیات

39 میں سے آیات 21–39

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے موسٰی کی ماں کی طرف وحی بھیجی کہ اس کو دودھ پلاؤ جب تم کو اس کے بارے میں کچھ خوف پیدا ہو تو اسے دریا میں ڈال دینا اور نہ تو خوف کرنا اور نہ رنج کرنا۔ ہم اس کو تمہارے پاس واپس پہنچا دیں گے اور (پھر) اُسے پیغمبر بنا دیں گے

    سورہ قصص، آیت 28:7
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لیکن ہم نے (موسٰی کے بعد) کئی اُمتوں کو پیدا کیا پھر ان پر مدت طویل گذر گئی اور نہ تم مدین والوں میں رہنے والے تھے کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے تھے۔ ہاں ہم ہی تو پیغمبر بھیجنے والے تھے

    سورہ قصص، آیت 28:45
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس روز خدا اُن کو پکارے گا اور کہے گا کہ تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا

    سورہ قصص، آیت 28:65
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا جو اپنی رحمت (کا دروازہ) کھول دے تو کوئی اس کو بند کرنے والا نہیں۔ اور جو بند کردے تو اس کے بعد کوئی اس کو کھولنے والا نہیں۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے

    سورہ فاطر، آیت 35:2
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے محمدﷺ) بےشک تم پیغمبروں میں سے ہو

    سورہ یٰسین، آیت 36:3
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان سے گاؤں والوں کا قصہ بیان کرو جب ان کے پاس پیغمبر آئے

    سورہ یٰسین، آیت 36:13
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یعنی) جب ہم نے ان کی طرف دو (پیغمبر) بھیجے تو انہوں نے ان کو جھٹلایا۔ پھر ہم نے تیسرے سے تقویت دی تو انہوں نے کہا کہ ہم تمہاری طرف پیغمبر ہو کر آئے ہیں

    سورہ یٰسین، آیت 36:14
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ ہم تمہاری طرف (پیغام دے کر) بھیجے گئے ہیں

    سورہ یٰسین، آیت 36:16
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا کہ اے میری قوم پیغمبروں کے پیچھے چلو

    سورہ یٰسین، آیت 36:20
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہیں گے اے ہے ہمیں ہماری خوابگاہوں سے کس نے (جگا) اُٹھایا؟ یہ وہی تو ہے جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا اور پیغمبروں نے سچ کہا تھا

    سورہ یٰسین، آیت 36:52
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بلکہ وہ حق لے کر آئے ہیں اور (پہلے) پیغمبروں کو سچا کہتے ہیں

    سورہ صافات، آیت 37:37
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور الیاس بھی پیغمبروں میں سے تھے

    سورہ صافات، آیت 37:123
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور لوط بھی پیغمبروں میں سے تھے

    سورہ صافات، آیت 37:133
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یونس بھی پیغمبروں میں سے تھے

    سورہ صافات، آیت 37:139
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اپنے پیغام پہنچانے والے بندوں سے ہمارا وعدہ ہوچکا ہے

    سورہ صافات، آیت 37:171
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور پیغمبروں پر سلام

    سورہ صافات، آیت 37:181
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں

    سورہ دخان، آیت 44:5
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ابراہیمؑ نے کہا کہ فرشتو! تمہارا مدعا کیا ہے؟

    سورہ ذاریات، آیت 51:31
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے صالح) ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو تم ان کو دیکھتے رہو اور صبر کرو

    سورہ قمر، آیت 54:27