نار
اسم · 145 بارمعنی: آگ کے · دوسرے تراجم: آگ, اس آگ سے, آگ کی, آگ ہو
قرآن میں صورتیں
- ٱلنَّارَ ×102
- نَارٌ ×20
- نَارًا ×19
- فَٱلنَّارُ ×2
- يَٰنَارُ ×1
- وَٱلنَّارُ ×1
نار
معنی: آگ کے
نار قرآن کی 57 سورتوں کی 138 آیات میں 145 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: آگ کے · دوسرے تراجم: آگ, اس آگ سے, آگ کی, آگ ہو
النون والواو والراء أصل صحيح يدل على إضاءة واضطراب وقلة ثبات. منه النور والنار، سميا بذلك من طريقة الإضاءة، ولأن ذلك يكون مضطربا سريع الحركة. وتنورت النار: تبصرتها. قال امرؤ القيس:
في أسماء الله تعالى: النور؛ قال ابن الأثير: هو الذي يبصر بنوره ذو العماية ويرشد بهداه ذو الغواية، وقيل: هو الظاهر الذي به كل ظهور، والظاهر في نفسه المظهر لغيره يسمى نورا. قال أبو منصور: والنور من صفات الله عز وجل، قال الله عز وجل: الله نور السماوات والأرض ؛ قيل في تفسيره: هادي أهل السموات والأرض، وقيل: مثل نوره كمشكاة…
138 میں سے آیات 121–138
اور اگر خدا نے ان کے بارے میں جلاوطن کرنا نہ لکھ رکھا ہوتا تو ان کو دنیا میں بھی عذاب دے دیتا۔ اور آخرت میں تو ان کے لئے آگ کا عذاب (تیار) ہے
سورہ حشر، آیت 59:3تو دونوں کا انجام یہ ہوا کہ دونوں دوزخ میں (داخل ہوئے) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ اور بےانصافوں کی یہی سزا ہے
سورہ حشر، آیت 59:17اہل دوزخ اور اہل بہشت برابر نہیں۔ اہل بہشت تو کامیابی حاصل کرنے والے ہیں
سورہ حشر، آیت 59:20اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل ذوزخ ہیں۔ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ اور وہ بری جگہ ہے
سورہ تغابن، آیت 64:10مومنو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل عیال کو آتش (جہنم) سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اور جس پر تند خو اور سخت مزاج فرشتے (مقرر) ہیں جو ارشاد خدا ان کو فرماتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم ان کو ملتا ہے اسے بجا لاتے ہیں
سورہ تحریم، آیت 66:6خدا نے کافروں کے لئے نوحؑ کی بیوی اور لوطؑ کی بیوی کی مثال بیان فرمائی ہے۔ دونوں ہمارے دو نیک بندوں کے گھر میں تھیں اور دونوں نے ان کی خیانت کی تو وہ خدا کے مقابلے میں اور ان عورتوں کے کچھ بھی کام نہ آئے اور ان کو حکم دیا گیا کہ اور داخل ہونے والوں کے ساتھ تم بھی دوزخ میں داخل ہو جاؤ
سورہ تحریم، آیت 66:10(آخر) وہ اپنے گناہوں کے سبب پہلے غرقاب کردیئے گئے پھر آگ میں ڈال دیئے گئے۔ تو انہوں نے خدا کے سوا کسی کو اپنا مددگار نہ پایا
سورہ نوح، آیت 71:25ہاں خدا کی طرف سے احکام کا اور اس کے پیغاموں کا پہنچا دینا (ہی) میرے ذمے ہے۔ اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر کی نافرمانی کرے گا تو ایسوں کے لئے جہنم کی آگ ہے ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے
سورہ جن، آیت 72:23اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں۔ اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کیا ہے (اور) اس لئے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا ایمان اور زیادہ ہو اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں۔ اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہیں) کہیں کہ اس مثال (کے بیان کرنے) سے خدا کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور یہ تو بنی آدم کے لئے نصیحت ہے
سورہ مدثر، آیت 74:31(یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا
سورہ بروج، آیت 85:5جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
سورہ اعلیٰ، آیت 87:12دہکتی آگ میں داخل ہوں گے
سورہ غاشیہ، آیت 88:4یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے
سورہ بلد، آیت 90:20سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا
سورہ لیل، آیت 92:14جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ سب مخلوق سے بدتر ہیں
سورہ بینہ، آیت 98:6دہکتی ہوئی آگ ہے
سورہ قارعہ، آیت 101:11وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
سورہ ہمزہ، آیت 104:6وہ جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا
سورہ لہب، آیت 111:3