رَبّ
اسم · 975 بارمعنی: اپنے رب سے · دوسرے تراجم: تمہارے رب کی طرف سے, اے ہمارے رب, جو رب ہے, اپنے رب کی طرف سے
قرآن میں صورتیں
- رَبُّكَ ×220
- رَبِّ ×128
- رَّبِّهِمْ ×111
- رَبَّنَا ×106
- رَبَّكُمُ ×102
- رَبِّىَ ×94
- رَّبِّهِۦ ×73
- رَبُّكُمَا ×33
رَبّ
معنی: اپنے رب سے
رب قرآن کی 94 سورتوں کی 867 آیات میں 976 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اپنے رب سے · دوسرے تراجم: تمہارے رب کی طرف سے, اے ہمارے رب, جو رب ہے, اپنے رب کی طرف سے
معنی: سود
الرب في الأصل: التربية، وهو إنشاء الشيء حالا فحالا إلى حد التمام، يقال ربه، ورباه ورببه. وقيل: (لأن يربني رجل من قريش أحب إلي من أن يربني رجل من هوازن) . فالرب مصدر مستعار للفاعل، ولا يقال الرب مطلقا إلا لله تعالى المتكفل بمصلحة الموجودات، نحو قوله: بلدة طيبة ورب غفور [سبأ/ 15] .
قوله تعالى: ﴿الحمد لله رب العالمين﴾ [الفاتحة: 2] الرب: الملك والسيد والمصلح والصاحب، وكلها معان متقاربة. ولا يقال مطلقا إلا للباري تعالى. فأما قوله: [من الخفيف]
867 میں سے آیات 701–720
جنت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ اس کی صفت یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بو نہیں کرے گا۔ اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلے گا۔ اور شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہے۔ اور شہد مصفا کی نہریں ہیں (جو حلاوت ہی حلاوت ہے) اور (وہاں) ان کے لئے ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ہے۔ (کیا یہ پرہیزگار) ان کی طرح (ہوسکتے) ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور جن کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا تو ان کی انتڑیوں کو کاٹ ڈالے گا
سورہ محمد، آیت 47:15اس کا ساتھی (شیطان) کہے گا کہ اے ہمارے پروردگار میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ آپ ہی رستے سے دور بھٹکا ہوا تھا
سورہ ق، آیت 50:27تو جو کچھ یہ (کفار) بکتے ہیں اس پر صبر کرو اور آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو
سورہ ق، آیت 50:39اور) جو جو (نعمتیں) ان کا پروردگار انہیں دیتا ہوگا ان کو لے رہے ہوں گے۔ بےشک وہ اس سے پہلے نیکیاں کرتے تھے
سورہ ذاریات، آیت 51:16تو آسمانوں اور زمین کے مالک کی قسم! یہ (اسی طرح) قابل یقین ہے جس طرح تم بات کرتے ہو
سورہ ذاریات، آیت 51:23(انہوں نے) کہا (ہاں) تمہارے پروردگار نے یوں ہی فرمایا ہے۔ وہ بےشک صاحبِ حکمت (اور) خبردار ہے
سورہ ذاریات، آیت 51:30جن پر حد سے بڑھ جانے والوں کے لئے تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان کردیئے گئے ہیں
سورہ ذاریات، آیت 51:34تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی۔ سو ان کو کڑک نے آ پکڑا اور وہ دیکھ رہے تھے
سورہ ذاریات، آیت 51:44کہ تمہارے پروردگار کا عذاب واقع ہو کر رہے گا
سورہ طور، آیت 52:7جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا
سورہ طور، آیت 52:18تو (اے پیغمبر) تم نصیحت کرتے رہو تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ دیوانے
سورہ طور، آیت 52:29کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کے خزانے ہیں۔ یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں؟
سورہ طور، آیت 52:37اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو
سورہ طور، آیت 52:48انہوں نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کی کتنی ہی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں
سورہ نجم، آیت 53:18وہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہیں۔ خدا نے تو ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ یہ لوگ محض ظن (فاسد) اور خواہشات نفس کے پیچھے چل رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے
سورہ نجم، آیت 53:23ان کے علم کی انتہا یہی ہے۔ تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور اس سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چلا
سورہ نجم، آیت 53:30جو صغیرہ گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بڑی بخشش والا ہے۔ وہ تم کو خوب جانتا ہے۔ جب اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچّے تھے۔ تو اپنے آپ کو پاک صاف نہ جتاؤ۔ جو پرہیزگار ہے وہ اس سے خوب واقف ہے
سورہ نجم، آیت 53:32اور یہ کہ تمہارے پروردگار ہی کے پاس پہنچنا ہے
سورہ نجم، آیت 53:42اور یہ کہ وہی شعریٰ کا مالک ہے
سورہ نجم، آیت 53:49تو (اے انسان) تو اپنے پروردگار کی کون سی نعمت پر جھگڑے گا
سورہ نجم، آیت 53:55