مواد پر جائیں
Quran Maqasid

فِتْنَة

قرآن میں فتنة

معنی: فتنہ

فتنة قرآن کی 23 سورتوں کی 34 آیات میں 34 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
34
آیات
34
سورتیں
23
مادّہ
ف ت ن

فِتْنَة

اسم · 34 بار

معنی: فتنہ · دوسرے تراجم: اس کی آزمائش کا, بہانہ ان کا۔ معذرت ان کی, آزمائش تیری, اس آزمائش سے

قرآن میں صورتیں

  • فِتْنَةٌ ×22
  • ٱلْفِتْنَةِ ×6
  • وَٱلْفِتْنَةُ ×2
  • فِتْنَتَهُۥ ×1
  • فِتْنَتُهُمْ ×1
  • فِتْنَتُكَ ×1
  • فِتْنَتَكُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل الفتن: إدخال الذهب النار لتظهر جودته من رداءته، واستعمل في إدخال الإنسان النار.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿إن الذين فتنوا المؤمنين والمؤمنات﴾] البروج:10 [. قيل: معناه حرقوهم بالنار، وذلك أنهم لما خدوا أخاديد في الأرض ملؤوها نارا، وكانت على أفواه السكك فمن أبى دينهم ألقوه في تلك الحفرة. وأصله من فتنت الفضة: إذا أدخلتها النار ليتميز جيدها من رديئها، ثم أطلق ذلك على الابتلاء والامتحان.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ف ت ن پر مکمل اندراجات

فتنة والی آیات

34 میں سے آیات 21–34

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور میں نہیں جانتا شاید وہ تمہارے لئے آزمائش ہو اور ایک مدت تک (تم اس سے) فائدہ (اٹھاتے رہو)

    سورہ انبیاء، آیت 21:111
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور لوگوں میں بعض ایسا بھی ہے جو کنارے پر (کھڑا ہو کر) خدا کی عبادت کرتا ہے۔ اگر اس کو کوئی (دنیاوی) فائدہ پہنچے تو اس کے سبب مطمئن ہوجائے اور اگر کوئی آفت پڑے تو منہ کے بل لوٹ جائے (یعنی پھر کافر ہوجائے) اس نے دنیا میں بھی نقصان اٹھایا اور آخرت میں بھی۔ یہی تو نقصان صریح ہے

    سورہ حج، آیت 22:11
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    غرض (اس سے) یہ ہے کہ جو (وسوسہ) شیطان ڈالتا ہے اس کو ان لوگوں کے لئے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں ذریعہ آزمائش ٹھہرائے۔ بےشک ظالم پرلے درجے کی مخالفت میں ہیں

    سورہ حج، آیت 22:53
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو پیغمبر کے بلانے کو ایسا خیال نہ کرنا جیسا تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہو۔ بےشک خدا کو یہ لوگ معلوم ہیں جو تم میں سے آنکھ بچا کر چل دیتے ہیں تو جو لوگ ان کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ان کو ڈرنا چاہیئے کہ (ایسا نہ ہو کہ) ان پر کوئی آفت پڑ جائے یا تکلیف دینے والا عذاب نازل ہو

    سورہ نور، آیت 24:63
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے تم سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے ہیں سب کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے تھے۔ اور ہم نے تمہیں ایک دوسرے کے لئے آزمائش بنایا ہے۔ کیا تم صبر کرو گے۔ اور تمہارا پروردگار تو دیکھنے والا ہے

    سورہ فرقان، آیت 25:20
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم خدا پر ایمان لائے جب اُن کو خدا (کے رستے) میں کوئی ایذا پہنچتی ہے تو لوگوں کی ایذا کو (یوں) سمجھتے ہیں جیسے خدا کا عذاب۔ اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے مدد پہنچے تو کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ تھے۔ کیا جو اہل عالم کے سینوں میں ہے خدا اس سے واقف نہیں؟

    سورہ عنکبوت، آیت 29:10
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر (فوجیں) اطراف مدینہ سے ان پر آ داخل ہوں پھر اُن سے خانہ جنگی کے لئے کہا جائے تو (فوراً) کرنے لگیں اور اس کے لئے بہت ہی کم توقف کریں

    سورہ احزاب، آیت 33:14
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم نے اس کو ظالموں کے لئے عذاب بنا رکھا ہے

    سورہ صافات، آیت 37:63
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارنے لگتا ہے۔ پھر جب ہم اس کو اپنی طرف سے نعمت بخشتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے (میرے) علم (ودانش) کے سبب ملی ہے۔ (نہیں) بلکہ وہ آزمائش ہے مگر ان میں سے اکثر نہیں جانتے

    سورہ زمر، آیت 39:49
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اب اپنی شرارت کا مزہ چکھو۔ یہ وہی ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے

    سورہ ذاریات، آیت 51:14
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے صالح) ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو تم ان کو دیکھتے رہو اور صبر کرو

    سورہ قمر، آیت 54:27
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے ہمارے پروردگار ہم کو کافروں کے ہاتھ سے عذاب نہ دلانا اور اے پروردگار ہمارے ہمیں معاف فرما۔ بےشک تو غالب حکمت والا ہے

    سورہ ممتحنہ، آیت 60:5
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تمہارا مال اور تمہاری اولاد تو آزمائش ہے۔ اور خدا کے ہاں بڑا اجر ہے

    سورہ تغابن، آیت 64:15
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں۔ اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کیا ہے (اور) اس لئے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا ایمان اور زیادہ ہو اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں۔ اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہیں) کہیں کہ اس مثال (کے بیان کرنے) سے خدا کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور یہ تو بنی آدم کے لئے نصیحت ہے

    سورہ مدثر، آیت 74:31