كَذَّبَ
فعل · 176 بارمعنی: انہوں نے جھٹلایا · دوسرے تراجم: جھٹلایا تم نے, جھٹلائے گئے, جھٹلائے, ہم جھٹلائیں
قرآن میں صورتیں
- كَذَّبُوا۟ ×38
- تُكَذِّبَانِ ×31
- كُذِّبَ ×22
- كُذِّبَتْ ×16
- وَكَذَّبُوا۟ ×10
- تُكَذِّبُونَ ×9
- فَكَذَّبُوهُ ×8
- وَكَذَّبَ ×5
كَذَّبَ
معنی: انہوں نے جھٹلایا
كذب قرآن کی 62 سورتوں کی 199 آیات میں 220 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: انہوں نے جھٹلایا · دوسرے تراجم: جھٹلایا تم نے, جھٹلائے گئے, جھٹلائے, ہم جھٹلائیں
معنی: جھوٹ
معنی: جھوٹ بولتے · دوسرے تراجم: انہوں نے جھوٹ بولا
قد تقدم القول في الكذب مع الصدق ، وأنه يقال في المقال والفعال، قال تعالى:
قوله تعالى: ﴿والله يشهد إن المنافقين لكاذبون﴾ [المنافقون: 1] أي لكاذبون في شهادتهم وقيل: كذبهم في اعتقادهم. وتقدم القول في الصاد أن الكذب غير الصدق.
199 میں سے آیات 81–100
یہ تو ایک ایسا آدمی ہے جس نے خدا پر جھوٹ افتراء کیا ہے اور ہم اس کو ماننے والے نہیں
سورہ مومنون، آیت 23:38پیغمبر نے کہا کہ اے پروردگار انہوں نے مجھے جھوٹا سمجھا ہے تو میری مدد کر
سورہ مومنون، آیت 23:39پھر ہم نے پے درپے اپنے پیغمبر بھیجتے رہے۔ جب کسی اُمت کے پاس اس کا پیغمبر آتا تھا تو وہ اسے جھٹلاتے تھے تو ہم بھی بعض کو بعض کے پیچھے (ہلاک کرتے اور ان پر عذاب) لاتے رہے اور ان کے افسانے بناتے رہے۔ پس جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان پر لعنت
سورہ مومنون، آیت 23:44تو اُن لوگوں نے اُن کی تکذیب کی سو (آخر) ہلاک کر دیئے گئے
سورہ مومنون، آیت 23:48کیا تم کو میری آیتیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتیں تھیں (نہیں) تم ان کو سنتے تھے (اور) جھٹلاتے تھے
سورہ مومنون، آیت 23:105بلکہ یہ تو قیامت ہی کو جھٹلاتے ہیں اور ہم نے قیامت کے جھٹلانے والوں کے لئے دوزخ تیار کر رکھی ہے
سورہ فرقان، آیت 25:11تو (کافرو) انہوں نے تو تم کو تمہاری بات میں جھٹلا دیا۔ پس (اب) تم (عذاب کو) نہ پھیر سکتے ہو۔ نہ (کسی سے) مدد لے سکتے ہو۔ اور جو شخص تم میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو بڑے عذاب کا مزا چکھائیں گے
سورہ فرقان، آیت 25:19اور کہا کہ دونوں ان لوگوں کے پاس جاؤ جن لوگوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی۔ (جب تکذیب پر اڑے رہے) تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا
سورہ فرقان، آیت 25:36اور نوح کی قوم نے بھی جب پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کر ڈالا اور لوگوں کے لئے نشانی بنا دیا۔ اور ظالموں کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
سورہ فرقان، آیت 25:37کہہ دو کہ اگر تم (خدا کو) نہیں پکارتے تو میرا پروردگار بھی تمہاری کچھ پروا نہیں کرتا۔ تم نے تکذیب کی ہے سو اس کی سزا (تمہارے لئے) لازم ہوگی
سورہ فرقان، آیت 25:77سو یہ تو جھٹلا چکے اب ان کو اس چیز کی حقیقت معلوم ہوگی جس کی ہنسی اُڑاتے تھے
سورہ شعراء، آیت 26:6انہوں نے کہا کہ میرے پروردگار میں ڈرتا ہوں کہ یہ مجھے جھوٹا سمجھیں
سورہ شعراء، آیت 26:12قوم نوح نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
سورہ شعراء، آیت 26:105نوح نے کہا کہ پروردگار میری قوم نے تو مجھے جھٹلا دیا
سورہ شعراء، آیت 26:117عاد نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
سورہ شعراء، آیت 26:123تو انہوں نے ہود کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
سورہ شعراء، آیت 26:139(اور) قوم ثمود نے بھی پیغمبروں کو جھٹلا دیا
سورہ شعراء، آیت 26:141(اور قوم) لوط نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
سورہ شعراء، آیت 26:160اور بن کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
سورہ شعراء، آیت 26:176تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا، پس سائبان کے عذاب نے ان کو آ پکڑا۔ بےشک وہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تھا
سورہ شعراء، آیت 26:189