كَذَّبَ
فعل · 176 بارمعنی: انہوں نے جھٹلایا · دوسرے تراجم: جھٹلایا تم نے, جھٹلائے گئے, جھٹلائے, ہم جھٹلائیں
قرآن میں صورتیں
- كَذَّبُوا۟ ×38
- تُكَذِّبَانِ ×31
- كُذِّبَ ×22
- كُذِّبَتْ ×16
- وَكَذَّبُوا۟ ×10
- تُكَذِّبُونَ ×9
- فَكَذَّبُوهُ ×8
- وَكَذَّبَ ×5
كَذَّبَ
معنی: انہوں نے جھٹلایا
كذب قرآن کی 62 سورتوں کی 199 آیات میں 220 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: انہوں نے جھٹلایا · دوسرے تراجم: جھٹلایا تم نے, جھٹلائے گئے, جھٹلائے, ہم جھٹلائیں
معنی: جھوٹ
معنی: جھوٹ بولتے · دوسرے تراجم: انہوں نے جھوٹ بولا
قد تقدم القول في الكذب مع الصدق ، وأنه يقال في المقال والفعال، قال تعالى:
قوله تعالى: ﴿والله يشهد إن المنافقين لكاذبون﴾ [المنافقون: 1] أي لكاذبون في شهادتهم وقيل: كذبهم في اعتقادهم. وتقدم القول في الصاد أن الكذب غير الصدق.
199 میں سے آیات 121–140
جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی تکذیب کی تھی تو ان پر عذاب ایسی جگہ سے آگیا کہ ان کو خبر ہی نہ تھی
سورہ زمر، آیت 39:25تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بولے اور سچی بات جب اس کے پاس پہنچ جائے تو اسے جھٹلائے۔ کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے؟
سورہ زمر، آیت 39:32(خدا فرمائے گا) کیوں نہیں میری آیتیں تیرے پاس پہنچ گئی ہیں مگر تو نے ان کو جھٹلایا اور شیخی میں آگیا اور تو کافر بن گیا
سورہ زمر، آیت 39:59اور جن لوگوں نے خدا پر جھوٹ بولا تم قیامت کے دن دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہو رہے ہوں گے۔ کیا غرور کرنے والوں کو ٹھکانا دوزخ میں نہیں ہے
سورہ زمر، آیت 39:60ان سے پہلے نوح کی قوم اور ان کے بعد اور اُمتوں نے بھی (پیغمبروں کی) تکذیب کی۔ اور ہر اُمت نے اپنے پیغمبر کے بارے میں یہی قصد کیا کہ اس کو پکڑ لیں اور بیہودہ (شہبات سے) جھگڑتے رہے کہ اس سے حق کو زائل کردیں تو میں نے ان کو پکڑ لیا (سو دیکھ لو) میرا عذاب کیسا ہوا
سورہ مومن، آیت 40:5اور فرعون کے لوگوں میں سے ایک مومن شخص جو اپنے ایمان کو پوشیدہ رکھتا تھا کہنے لگا کیا تم ایسے شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو جو کہتا ہے کہ میرا پروردگار خدا ہے اور وہ تمہارے پروردگار (کی طرف) سے نشانیاں بھی لے کر آیا ہے۔ اور اگر وہ جھوٹا ہوگا تو اس کے جھوٹ کا ضرر اسی کو ہوگا۔ اور اگر سچا ہوگا تو کوئی سا عذاب جس کا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے تم پر واقع ہو کر رہے گا۔ بےشک خدا اس شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو بےلحاظ جھوٹا ہے
سورہ مومن، آیت 40:28جن لوگوں نے کتاب (خدا) کو اور جو کچھ ہم نے پیغمبروں کو دے کر بھیجا اس کو جھٹلایا۔ وہ عنقریب معلوم کرلیں گے
سورہ مومن، آیت 40:70کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے خدا پر جھوٹ باندھ لیا ہے؟ اگر خدا چاہے تو (اے محمدﷺ) تمہارے دل پر مہر لگا دے۔ اور خدا جھوٹ کو نابود کرتا اور اپنی باتوں سے حق کو ثابت کرتا ہے۔ بےشک وہ سینے تک کی باتوں سے واقف ہے
سورہ شوریٰ، آیت 42:24بلکہ (عجیب بات یہ ہے کہ) جب ان کے پاس (دین) حق آ پہنچا تو انہوں نے اس کو جھوٹ سمجھا سو یہ ایک الجھی ہوئی بات میں (پڑ رہے) ہیں
سورہ ق، آیت 50:5ان سے پہلے نوح کی قوم اور کنوئیں والے اور ثمود جھٹلا چکے ہیں
سورہ ق، آیت 50:12اور بن کے رہنے والے اور تُبّع کی قوم۔ (غرض) ان سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہمارا وعید (عذاب) بھی پورا ہو کر رہا
سورہ ق، آیت 50:14یہی وہ جہنم ہے جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے
سورہ طور، آیت 52:14جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ مانا
سورہ نجم، آیت 53:11اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام کا وقت مقرر ہے
سورہ قمر، آیت 54:3ان سے پہلے نوحؑ کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا کہ دیوانہ ہے اور انہیں ڈانٹا بھی
سورہ قمر، آیت 54:9عاد نے بھی تکذیب کی تھی سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا
سورہ قمر، آیت 54:18ثمود نے بھی ہدایت کرنے والوں کو جھٹلایا
سورہ قمر، آیت 54:23لوط کی قوم نے بھی ڈر سنانے والوں کو جھٹلایا تھا
سورہ قمر، آیت 54:33انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک قوی اور غالب شخص پکڑ لیتا ہے
سورہ قمر، آیت 54:42تو (اے گروہ جن وانس) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
سورہ رحمٰن، آیت 55:13