مواد پر جائیں
Quran Maqasid

كَفَى

قرآن میں كفى

معنی: اور کافی ہے

كفى قرآن کی 14 سورتوں کی 31 آیات میں 32 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
32
آیات
31
سورتیں
14
مادّہ
ك ف ي

كَفَى

فعل · 32 بار

معنی: اور کافی ہے · دوسرے تراجم: کافی ہے, تو عنقریب کافی ہوگا تجھ کو ان کی طرف سے, کافی تم کو, تو کافی ہے

قرآن میں صورتیں

  • وَكَفَىٰ ×21
  • كَفَىٰ ×5
  • فَسَيَكْفِيكَهُمُ ×1
  • يَكْفِيَكُمْ ×1
  • فَكَفَىٰ ×1
  • كَفَيْنَٰكَ ×1
  • يَكْفِهِمْ ×1
  • يَكْفِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الكفاية: ما فيه سد الخلة وبلوغ المراد في الأمر. قال تعالى: وكفى الله المؤمنين القتال

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وكفى الله المؤمنين القتال﴾ [الأحزاب: 25] الكفاية: سد الخلة وبلوغ المراد من الأمر. والكفية من الطعام: ما فيه كفاية، وجمعها كفى.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ك ف ي پر مکمل اندراجات

كفى والی آیات

31 میں سے آیات 21–31

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسی طرح ہم نے گنہگاروں میں سے ہر پیغمبر کا دشمن بنا دیا۔ اور تمہارا پروردگار ہدایت دینے اور مدد کرنے کو کافی ہے

    سورہ فرقان، آیت 25:31
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس (خدائے) زندہ پر بھروسہ رکھو جو (کبھی) نہیں مرے گا اور اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو۔ اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے خبر رکھنے کو کافی ہے

    سورہ فرقان، آیت 25:58
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا اُن لوگوں کے لئے یہ کافی نہیں کہ ہم نے تم پر کتاب نازل کی جو اُن کو پڑھ کر سنائی جاتی ہے۔ کچھ شک نہیں کہ مومن لوگوں کے لیے اس میں رحمت اور نصیحت ہے

    سورہ عنکبوت، آیت 29:51
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا ہی گواہ کافی ہے جو چیز آسمانوں میں اور زمین میں ہے وہ سب کو جانتا ہے۔ اور جن لوگوں نے باطل کو مانا اور خدا سے انکار کیا وہی نقصان اُٹھانے والے ہیں

    سورہ عنکبوت، آیت 29:52
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا پر بھروسہ رکھنا۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:3
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو کافر تھے اُن کو خدا نے پھیر دیا وہ اپنے غصے میں (بھرے ہوئے تھے) کچھ بھلائی حاصل نہ کر سکے۔ اور خدا مومنوں کو لڑائی کے بارے میں کافی ہوا۔ اور خدا طاقتور (اور) زبردست ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:25
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو خدا کے پیغام (جوں کے توں) پہنچاتے اور اس سے ڈرتے ہیں اور خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔ اور خدا ہی حساب کرنے کو کافی ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:39
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا اور نہ ان کے تکلیف دینے پر نظر کرنا اور خدا پر بھروسہ رکھنا۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:48
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم عنقریب ان کو اطراف (عالم) میں بھی اور خود ان کی ذات میں بھی اپنی نشانیاں دکھائیں گے یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہوجائے گا کہ (قرآن) حق ہے۔ کیا تم کو یہ کافی نہیں کہ تمہارا پروردگار ہر چیز سے خبردار ہے

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:53
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نے اس کو از خود بنا لیا ہے۔ کہہ دو کہ اگر میں نے اس کو اپنی طرف سے بنایا ہو تو تم خدا کے سامنے میرے (بچاؤ کے) لئے کچھ اختیار نہیں رکھتے۔ وہ اس گفتگو کو خوب جانتا ہے جو تم اس کے بارے میں کرتے ہو۔ وہی میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے۔ اور وہ بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ احقاف، آیت 46:8
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت (کی کتاب) اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ اور حق ظاہر کرنے کے لئے خدا ہی کافی ہے

    سورہ فتح، آیت 48:28