رَأَى
فعل · 271 بارمعنی: تم نے دیکھا · دوسرے تراجم: ہم دیکھ لیں, ہم دیکھتے ہیں, دیکھ لیں, وہ دیکھیں گے
قرآن میں صورتیں
- تَرَ ×31
- يَرَوْا۟ ×27
- تَرَىٰ ×19
- أَرَءَيْتُمْ ×14
- وَتَرَىٰ ×12
- رَءَا ×10
- رَأَوُا۟ ×10
- يَرَوْنَ ×8
رَأَى
معنی: تم نے دیکھا
رأى قرآن کی 70 سورتوں کی 253 آیات میں 273 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: تم نے دیکھا · دوسرے تراجم: ہم دیکھ لیں, ہم دیکھتے ہیں, دیکھ لیں, وہ دیکھیں گے
معنی: دیکھنا · دوسرے تراجم: دیکھنے میں
رأى: عينه همزة، ولامه ياء، لقولهم:
الراء والهمزة والياء أصل يدل على نظر وإبصار بعين أو بصيرة. فالرأي: ما يراه الإنسان في الأمر، وجمعه الآراء. رأى فلان الشيء
253 میں سے آیات 221–240
کیا انہوں نے اپنے سروں پر اڑتے ہوئے جانوروں کو نہیں دیکھا جو پروں کو پھیلائے رہتے ہیں اور ان کو سکیڑ بھی لیتے ہیں۔ خدا کے سوا انہیں کوئی تھام نہیں سکتا۔ بےشک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے
سورہ ملک، آیت 67:19سو جب وہ دیکھ لیں گے کہ وہ (وعدہ) قریب آگیا تو کافروں کے منہ برے ہوجائیں گے اور (ان سے) کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جس کے تم خواستگار تھے
سورہ ملک، آیت 67:27کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر مہربانی کرے۔ تو کون ہے کافروں کو دکھ دینے والے عذاب سے پناہ دے؟
سورہ ملک، آیت 67:28کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر تمہارا پانی (جو تم پیتے ہو اور برتے ہو) خشک ہوجائے تو (خدا کے) سوا کون ہے جو تمہارے لئے شیریں پانی کا چشمہ بہا لائے
سورہ ملک، آیت 67:30جب باغ کو دیکھا تو (ویران) کہنے لگے کہ ہم رستہ بھول گئے ہیں
سورہ قلم، آیت 68:26خدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب) تو لوگوں کو اس میں (اس طرح) ڈھئے (اور مرے) پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے
سورہ حاقہ، آیت 69:7بھلا تو ان میں سے کسی کو بھی باقی دیکھتا ہے؟
سورہ حاقہ، آیت 69:8وہ ان لوگوں کی نگاہ میں دور ہے
سورہ معارج، آیت 70:6اور ہماری نظر میں نزدیک
سورہ معارج، آیت 70:7کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے سات آسمان کیسے اوپر تلے بنائے ہیں
سورہ نوح، آیت 71:15یہاں تک کہ جب یہ لوگ وہ (دن) دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تب ان کو معلوم ہو جائے گا کہ مددگار کس کے کمزور اور شمار کن کا تھوڑا ہے
سورہ جن، آیت 72:24ان میں وہ تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے۔ وہاں نہ دھوپ (کی حدت) دیکھیں گے نہ سردی کی شدت
سورہ دہر، آیت 76:13اور ان کے پاس لڑکے آتے جاتے ہوں گے جو ہمیشہ (ایک ہی حالت پر) رہیں گے۔ جب تم ان پر نگاہ ڈالو تو خیال کرو کہ بکھرے ہوئے موتی ہیں
سورہ دہر، آیت 76:19اور بہشت میں (جہاں) آنکھ اٹھاؤ گے کثرت سے نعمت اور عظیم (الشان) سلطنت دیکھو گے
سورہ دہر، آیت 76:20غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی
سورہ نازعات، آیت 79:20اور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی
سورہ نازعات، آیت 79:36جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا (دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے
سورہ نازعات، آیت 79:46بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو (آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے
سورہ تکویر، آیت 81:23اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں
سورہ مطففین، آیت 83:32کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا
سورہ فجر، آیت 89:6