مواد پر جائیں
Quran Maqasid

غَلَبُ

قرآن میں غلب

معنی: غالب آجائیں گے

غلب قرآن کی 11 سورتوں کی 14 آیات میں 17 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
17
آیات
14
سورتیں
11
مادّہ
غ ل ب

غَلَبُ

فعل · 15 بار

معنی: غالب آجائیں گے · دوسرے تراجم: غالب آئے, عنقریب تم مغلوب کیے جاؤ گے, غالب آجائے, پس مغلوب ہوئے

قرآن میں صورتیں

  • يَغْلِبُوا۟ ×4
  • غَلَبَتْ ×3
  • سَتُغْلَبُونَ ×1
  • يَغْلِبْ ×1
  • فَغُلِبُوا۟ ×1
  • يُغْلَبُونَ ×1
  • غَلَبُوا۟ ×1
  • سَيَغْلِبُونَ ×1

غَلَب

اسم · 1 بار

معنی: اپنی مغلوبیت کے

قرآن میں صورتیں

  • غَلَبِهِمْ ×1

غُلْب

اسم · 1 بار

معنی: گھنے

قرآن میں صورتیں

  • غُلْبًا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الغلبة القهر يقال: غلبته غلبا وغلبة وغلبا ، فأنا غالب. قال تعالى: الم غلبت الروم في أدنى الأرض وهم من بعد غلبهم سيغلبون

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿والله غالب على أمره﴾ [يوسف: 21] أي قوي قادر، أي غالب بالحق على أمر يوسف، والغلبة: القهر. قوله: ﴿ألم، غلبت الروم في أدنى الأرض وهم من بعد غلبهم سيغلبون﴾ [الروم: 1 - 3] أي بعد أن غلبهم غيرهم، فأضيف المصدر لمفعوله بدليل قوله أولا: "غلبت" مبنيا للمفعول. وقد قرئ: "غلبت" مبنيا للفاعل فعلى هذا مضاف للفاعل.…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ غ ل ب پر مکمل اندراجات

غلب والی آیات

14 میں سے آیات 1–14

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    غرض جب طالوت فوجیں لے کر روانہ ہوا تو اس نے (ان سے) کہا کہ خدا ایک نہر سے تمہاری آزمائش کرنے والا ہے۔ جو شخص اس میں سے پانی پی لے گا (اس کی نسبت تصور کیا جائے گا کہ) وہ میرا نہیں۔ اور جو نہ پئے گا وہ (سمجھا جائے گا کہ) میرا ہے۔ ہاں اگر کوئی ہاتھ سے چلو بھر پانی پی لے (تو خیر۔ جب وہ لوگ نہر پر پہنچے) تو چند شخصوں کے سوا سب نے پانی پی لیا۔ پھر جب طالوت اور مومن لوگ جو اس کے ساتھ تھے نہر کے پار ہوگئے۔ تو کہنے لگے کہ آج ہم میں جالوت اور اس کے لشکر سے مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں۔ جو لوگ یقین رکھتے تھے کہ ان کو خدا کے روبرو حاضر ہونا ہے وہ کہنے لگے کہ بسااوقات تھوڑی سی جماعت نے خدا کے حکم سے بڑی جماعت پر فتح حاصل کی ہے اور خدا استقلال رکھنے والوں کے ساتھ ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:249
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر) کافروں سے کہدو کہ تم (دنیا میں بھی) عنقریب مغلوب ہو جاؤ گے اور (آخرت میں) جہنم کی طرف ہانکے جاؤ گے اور وہ بری جگہ ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:12
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو جو لوگ آخرت (کو خریدتے اور اس) کے بدلے دنیا کی زندگی کو بیچنا چاہتے ہیں اُن کو چاہیئے کہ خدا کی راہ میں جنگ کریں اور جو شخص خدا کی راہ میں جنگ کرے اور شہید ہوجائے یا غلبہ پائے ہم عنقریب اس کو بڑا ثواب دیں گے

    سورہ نساء، آیت 4:74
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر رہ گئے

    سورہ اعراف، آیت 7:119
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ کافر ہیں اپنا مال خرچ کرتے ہیں کہ (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکیں۔ سو ابھی اور خرچ کریں گے مگر آخر وہ (خرچ کرنا) ان کے لیے (موجب) افسوس ہوگا اور وہ مغلوب ہوجائیں گے۔ اور کافر لوگ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے

    سورہ انفال، آیت 8:36
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے نبی! مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دو۔ اور اگر تم بیس آدمی ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو کافروں پر غالب رہیں گے۔ اور اگر سو (ایسے) ہوں گے تو ہزار پر غالب رہیں گے۔ اس لیے کہ کافر ایسے لوگ ہیں کہ کچھ بھی سمجھ نہیں رکھتے

    سورہ انفال، آیت 8:65
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اب خدا نے تم پر سے بوجھ ہلکا کر دیا اور معلوم کرلیا کہ (ابھی) تم میں کسی قدر کمزوری ہے۔ پس اگر تم میں ایک سو ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب رہیں گے۔ اور اگر ایک ہزار ہوں گے تو خدا کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہیں گے۔ اور خدا ثابت قدم رہنے والوں کا مدد گار ہے

    سورہ انفال، آیت 8:66
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسی طرح ہم نے (لوگوں کو) ان (کے حال) سے خبردار کردیا تاکہ وہ جانیں کہ خدا کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ قیامت (جس کا وعدہ کیا جاتا ہے) اس میں کچھ شک نہیں۔ اس وقت لوگ ان کے بارے میں باہم جھگڑنے لگے اور کہنے لگے کہ ان (کے غار) پر عمارت بنا دو۔ ان کا پروردگار ان (کے حال) سے خوب واقف ہے۔ جو لوگ ان کے معاملے میں غلبہ رکھتے تھے وہ کہنے لگے کہ ہم ان (کے غار) پر مسجد بنائیں گے

    سورہ کہف، آیت 18:21
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے ہمارے پروردگار! ہم پر ہماری کم بختی غالب ہوگئی اور ہم رستے سے بھٹک گئے

    سورہ مومنون، آیت 23:106
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اہلِ) روم مغلوب ہوگئے

    سورہ روم، آیت 30:2
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    نزدیک کے ملک میں اور وہ مغلوب ہونے کے بعد عنقریب غالب آجائیں گے

    سورہ روم، آیت 30:3
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کافر کہنے لگے کہ اس قرآن کو سنا ہی نہ کرو اور (جب پڑھنے لگیں تو) شور مچا دیا کرو تاکہ تم غالب رہو

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:26
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا کا حکم ناطق ہے کہ میں اور میرے پیغمبر ضرور غالب رہیں گے۔ بےشک خدا زورآور (اور) زبردست ہے

    سورہ مجادلہ، آیت 58:21
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور گھنے گھنے باغ

    سورہ عبس، آیت 80:30