مواد پر جائیں
Quran Maqasid

ذُرِّيَّة

قرآن میں ذرية

معنی: اولاد

ذرية قرآن کی 19 سورتوں کی 30 آیات میں 32 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
32
آیات
30
سورتیں
19
مادّہ
ذ ر ر

ذُرِّيَّة

اسم · 32 بار

معنی: اولاد · دوسرے تراجم: نسل سے, چند نوجوان

قرآن میں صورتیں

  • ذُرِّيَّةٌ ×10
  • ذُرِّيَّتِى ×4
  • ذُرِّيَّتِهِۦ ×4
  • ذُرِّيَّتَهُمْ ×4
  • وَذُرِّيَّٰتِهِمْ ×3
  • ذُرِّيَّتِهِمَا ×2
  • ذُرِّيَّتِنَآ ×1
  • وَذُرِّيَّتَهَا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قوله تعالى: ﴿مثال ذرة﴾ [الزلزلة: 7] الذرة: واحده ذر، وفيها قولان؛ أحدهما أنها النملة الصغيرة؛ قال امرؤ القيس: [من الطويل]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي

الذال والراء المشددة أصل واحد يدل على لطافة وانتشار. ومن ذلك الذر: صغار النمل، الواحدة ذرة. وذررت الملح والدواء. والذريرة معروفة، وكل ذلك قياس واحد.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ذ ر ر پر مکمل اندراجات

ذرية والی آیات

30 میں سے آیات 21–30

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے اپنے پیغمبروں میں سے فضل کیا۔ (یعنی) اولاد آدم میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو نوح کے ساتھ (کشتی میں) سوار کیا اور ابراہیم اور یعقوب کی اولاد میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو ہم نے ہدایت دی اور برگزیدہ کیا۔ جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی تھیں تو سجدے میں گر پڑتے اور روتے رہتے تھے

    سورہ مریم، آیت 19:58
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ جو (خدا سے) دعا مانگتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے (دل کا چین) اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا

    سورہ فرقان، آیت 25:74
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے اُن کو اسحٰق اور یعقوب بخشے اور اُن کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (مقرر) کر دی اور ان کو دنیا میں بھی اُن کا صلہ عنایت کیا اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں ہوں گے

    سورہ عنکبوت، آیت 29:27
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ایک نشانی ان کے لئے یہ ہے کہ ہم نے ان کی اولاد کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا

    سورہ یٰسین، آیت 36:41
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کی اولاد کو ایسا کیا کہ وہی باقی رہ گئے

    سورہ صافات، آیت 37:77
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکتیں نازل کی تھیں۔ اور ان دونوں اولاد کی میں سے نیکوکار بھی ہیں اور اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والے (یعنی گنہگار) بھی ہیں

    سورہ صافات، آیت 37:113
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے ہمارے پروردگار ان کو ہمیشہ رہنے کے بہشتوں میں داخل کر جن کا تونے ان سے وعدہ کیا ہے اور جو ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے نیک ہوں ان کو بھی۔ بےشک تو غالب حکمت والا ہے

    سورہ مومن، آیت 40:8
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیا۔ اس کی ماں نے اس کو تکلیف سے پیٹ میں رکھا اور تکلیف ہی سے جنا۔ اور اس کا پیٹ میں رہنا اور دودھ چھوڑنا ڈھائی برس میں ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ جب خوب جوان ہوتا ہے اور چالیس برس کو پہنچ جاتا ہے تو کہتا ہے کہ اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ تو نے جو احسان مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کئے ہیں ان کا شکر گزار ہوں اور یہ کہ نیک عمل کروں جن کو تو پسند کرے۔ اور میرے لئے میری اولاد میں صلاح (وتقویٰ) دے۔ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں

    سورہ احقاف، آیت 46:15
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی (راہ) ایمان میں ان کے پیچھے چلی۔ ہم ان کی اولاد کو بھی ان (کے درجے) تک پہنچا دیں گے اور ان کے اعمال میں سے کچھ کم نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے

    سورہ طور، آیت 52:21
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے نوح اور ابراہیم کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا اور ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (کے سلسلے) کو (وقتاً فوقتاً جاری) رکھا تو بعض تو ان میں سے ہدایت پر ہیں۔ اور اکثر ان میں سے خارج از اطاعت ہیں

    سورہ حدید، آیت 57:26