مواد پر جائیں
Quran Maqasid

عاقِبَة

قرآن میں عاقبة

معنی: انجام

عاقبة قرآن کی 20 سورتوں کی 32 آیات میں 32 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
32
آیات
32
سورتیں
20
مادّہ
ع ق ب

عاقِبَة

اسم · 32 بار

معنی: انجام

قرآن میں صورتیں

  • عَٰقِبَةُ ×27
  • وَٱلْعَٰقِبَةُ ×3
  • ٱلْعَٰقِبَةَ ×1
  • عَٰقِبَتَهُمَآ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

العقب: مؤخر الرجل، وقيل: عقب، وجمعه: أعقاب، وروي: «ويل للأعقاب من النار» واستعير العقب للولد وولد الولد. قال تعالى: وجعلها كلمة باقية في عقبه [الزخرف/ 28] ، وعقب الشهر، من قولهم:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿والله يحكم لا معقب لحكمه﴾ [الرعد: 41] لا متتبع له ولا مكرا عليه بنقص. والعقب: الذي يكر على الشيء ويتبعه لينظر ما فيه من الخلل لينقصه. ولذلك فسر بأنه لا يحكم بعد حكمه حاكم؛ مأخوذ من العقب، فإن من تتبع شيئا يكون وراء عقبه. وقيل: معناه: لا أحد يتعقبه ويبحث عن فعله، من قولهم: عقب الحاكم على حكم من قبله: إذا…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ع ق ب پر مکمل اندراجات

عاقبة والی آیات

32 میں سے آیات 21–32

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا اُن لوگوں نے ملک میں سیر نہیں کی (سیر کرتے) تو دیکھ لیتے کہ جو لوگ اُن سے پہلے تھے ان کا انجام کیسے ہوا۔ وہ اُن سے زورو قوت میں کہیں زیادہ تھے اور اُنہوں نے زمین کو جوتا اور اس کو اس سے زیادہ آباد کیا تھا جو اُنہوں نے آباد کیا۔ اور اُن کے پاس اُن کے پیغمبر نشانیاں لےکر آتے رہے تو خدا ایسا نہ تھا کہ اُن پر ظلم کرتا۔ بلکہ وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

    سورہ روم، آیت 30:9
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر جن لوگوں نے برائی کی اُن کا انجام بھی برا ہوا اس لیے کہ خدا کی آیتوں کو جھٹلاتے اور اُن کی ہنسی اُڑاتے رہے تھے

    سورہ روم، آیت 30:10
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو اور دیکھو کہ جو لوگ (تم سے) پہلے ہوئے ہیں ان کا کیسا انجام ہوا ہے۔ ان میں زیادہ تر مشرک ہی تھے

    سورہ روم، آیت 30:42
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو شخص اپنے تئیں خدا کا فرمانبردار کردے اور نیکوکار بھی ہو تو اُس نے مضبوط دستاویز ہاتھ میں لے لی۔ اور (سب) کاموں کا انجام خدا ہی کی طرف ہے

    سورہ لقمان، آیت 31:22
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا انہوں نے زمین میں کبھی سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیا ہوا حالانکہ وہ ان سے قوت میں بہت زیادہ تھے۔ اور خدا ایسا نہیں کہ آسمانوں اور زمین میں کوئی چیز اس کو عاجز کرسکے۔ وہ علم والا (اور) قدرت والا ہے

    سورہ فاطر، آیت 35:44
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سو دیکھ لو کہ جن کو متنبہ کیا گیا تھا ان کا انجام کیسا ہوا

    سورہ صافات، آیت 37:73
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا انہوں نے زمین میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھ لیتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا۔ وہ ان سے زور اور زمین میں نشانات (بنانے) کے لحاظ سے کہیں بڑھ کر تھے تو خدا نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب پکڑ لیا۔ اور ان کو خدا (کے عذاب) سے کوئی بھی بچانے والا نہ تھا

    سورہ مومن، آیت 40:21
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا۔ (حالانکہ) وہ ان سے کہیں زیادہ طاقتور اور زمین میں نشانات (بنانے) کے اعتبار سے بہت بڑھ کر تھے۔ تو جو کچھ وہ کرتے تھے وہ ان کے کچھ کام نہ آیا

    سورہ مومن، آیت 40:82
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ہم نے ان سے انتقام لیا سو دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا

    سورہ زخرف، آیت 43:25
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا انہوں نے ملک میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا؟ خدا نے ان پر تباہی ڈال دی۔ اور اسی طرح کا (عذاب) ان کافروں کو ہوگا

    سورہ محمد، آیت 47:10
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو دونوں کا انجام یہ ہوا کہ دونوں دوزخ میں (داخل ہوئے) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ اور بےانصافوں کی یہی سزا ہے

    سورہ حشر، آیت 59:17
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور ان کا انجام نقصان ہی تو تھا

    سورہ طلاق، آیت 65:9