عَذاب
اسم · 322 بارمعنی: عذاب ہے · دوسرے تراجم: عذاب, عذاب کی, عذاب کے, عذاب کو
قرآن میں صورتیں
- عَذَابٌ ×150
- ٱلْعَذَابِ ×85
- عَذَابًا ×38
- بِعَذَابٍ ×13
- عَذَابِىٓ ×9
- بِٱلْعَذَابِ ×6
- وَلَعَذَابُ ×5
- وَعَذَابٌ ×4
عَذاب
معنی: عذاب ہے
عذاب قرآن کی 68 سورتوں کی 306 آیات میں 322 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: عذاب ہے · دوسرے تراجم: عذاب, عذاب کی, عذاب کے, عذاب کو
ماء عذب طيب بارد. قال تعالى: هذا عذب فرات [الفرقان/ 53] ، وأعذب القوم:
﴿ولهم عذاب أليم﴾ [البقرة: 174]: الإيجاع الشديد، وأصله من المنع، وسميت العقوبة والإيلام عذابا باعتبار منعها من معاودة ما عوقب عليه، ومنه الماء العذب لأنه يعذب العطش، أي يمنعه. وقيل: هو من قولهم: عذب الرجل إذا ترك المأكل فهو عاذب وعذوب. فكان التعذيب في الأصل حمل الإنسان على أن يعذب أي يجوع ويسهر. وقيل: بل هو من العذب…
306 میں سے آیات 261–280
نہ تو اندھے پر گناہ ہے (کہ سفر جنگ سے پیچھے رہ جائے) اور نہ لنگڑے پر گناہ ہے اور نہ بیمار پر گناہ ہے۔ اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر کے فرمان پر چلے گا خدا اس کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں۔ اور جو روگردانی کرے گا اسے برے دکھ کی سزا دے گا
سورہ فتح، آیت 48:17یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تم کو مسجد حرام سے روک دیا اور قربانیوں کو بھی کہ اپنی جگہ پہنچنے سے رکی رہیں۔ اور اگر ایسے مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں نہ ہوتیں جن کو تم جانتے نہ تھے کہ اگر تم ان کو پامال کر دیتے تو تم کو ان کی طرف سے بےخبری میں نقصان پہنچ جاتا۔ (تو بھی تمہارے ہاتھ سے فتح ہوجاتی مگر تاخیر) اس لئے (ہوئی) کہ خدا اپنی رحمت میں جس کو چاہے داخل کرلے۔ اور اگر دونوں فریق الگ الگ ہوجاتے تو جو ان میں کافر تھے ان ہم دکھ دینے والا عذاب دیتے
سورہ فتح، آیت 48:25جس نے خدا کے ساتھ اور معبود مقرر کر رکھے تھے۔ تو اس کو سخت عذاب میں ڈال دو
سورہ ق، آیت 50:26اور جو لوگ عذاب الیم سے ڈرتے ہیں ان کے لئے وہاں نشانی چھوڑ دی
سورہ ذاریات، آیت 51:37کہ تمہارے پروردگار کا عذاب واقع ہو کر رہے گا
سورہ طور، آیت 52:7جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا
سورہ طور، آیت 52:18تو خدا نے ہم پر احسان فرمایا اور ہمیں لو کے عذاب سے بچا لیا
سورہ طور، آیت 52:27اور ظالموں کے لئے اس کے سوا اور عذاب بھی ہے لیکن ان میں کے اکثر نہیں جانتے
سورہ طور، آیت 52:47سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا؟
سورہ قمر، آیت 54:16عاد نے بھی تکذیب کی تھی سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا
سورہ قمر، آیت 54:18سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا
سورہ قمر، آیت 54:21سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا
سورہ قمر، آیت 54:30اور ان سے ان کے مہمانوں کو لے لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں سو (اب) میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو
سورہ قمر، آیت 54:37اور ان پر صبح سویرے ہی اٹل عذاب آ نازل ہوا
سورہ قمر، آیت 54:38تو اب میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو
سورہ قمر، آیت 54:39اُس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مومنوں سے کہیں گے کہ ہماری طرف سے (شفقت) کیجیئے کہ ہم بھی تمہارے نور سے روشنی حاصل کریں۔ تو ان سے کہا جائے گا کہ پیچھے کو لوٹ جاؤ اور (وہاں) نور تلاش کرو۔ پھر ان کے بیچ میں ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی۔ جس میں ایک دروازہ ہوگا جو اس کی جانب اندرونی ہے اس میں تو رحمت ہے اور جو جانب بیرونی ہے اس طرف عذاب (واذیت)
سورہ حدید، آیت 57:13جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زینت (وآرائش) اور تمہارے آپس میں فخر (وستائش) اور مال واولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب (وخواہش) ہے (اس کی مثال ایسی ہے) جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اُگتی اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) خدا کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے
سورہ حدید، آیت 57:20جس کو غلام نہ ملے وہ مجامعت سے پہلے متواتر دو مہینے کے روزے (رکھے) جس کو اس کا بھی مقدور نہ ہوا (اسے) ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا (چاہیئے) ۔ یہ (حکم) اس لئے (ہے) کہ تم خدا اور اسکے رسول کے فرمانبردار ہوجاؤ۔ اور یہ خدا کی حدیں ہیں۔ اور نہ ماننے والوں کے لئے درد دینے والا عذاب ہے
سورہ مجادلہ، آیت 58:4جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ (اسی طرح) ذلیل کئے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے لوگ ذلیل کئے گئے تھے اور ہم نے صاف اور صریح آیتیں نازل کردی ہیں۔ جو نہیں مانتے ان کو ذلت کا عذاب ہوگا
سورہ مجادلہ، آیت 58:5خدا نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ یہ جو کچھ کرتے ہیں یقیناً برا ہے
سورہ مجادلہ، آیت 58:15