عَهْد
اسم · 29 بارمعنی: اپنے عہد کو · دوسرے تراجم: کوئی عہد, عہد, عہد کو, میرے عہد کو
قرآن میں صورتیں
- عَهْدَ ×5
- عَهْدًا ×4
- بِعَهْدِ ×4
- عَهْدَهُمْ ×3
- بِعَهْدِهِۦ ×2
- ٱلْعَهْدَ ×2
- وَعَهْدِهِمْ ×2
- بِعَهْدِىٓ ×1
عَهْد
معنی: اپنے عہد کو
عهد قرآن کی 16 سورتوں کی 32 آیات میں 35 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اپنے عہد کو · دوسرے تراجم: کوئی عہد, عہد, عہد کو, میرے عہد کو
معنی: اور حکم دیا ہم / تاکید کی ہم نے / عہد لیا ہم نے · دوسرے تراجم: عہد لے رکھا ہے, اس نے عہد لیا
العهد: حفظ الشيء ومراعاته حالا بعد حال، وسمي الموثق الذي يلزم مراعاته عهدا.
قوله تعالى: ﴿وأوفوا بعهدي أوف بعهدكم﴾ [البقرة:40] العهد في الأصل:
32 میں سے آیات 21–32
اور جب خدا سے عہد واثق کرو تو اس کو پورا کرو اور جب پکی قسمیں کھاؤ تو اُن کو مت توڑو کہ تم خدا کو اپنا ضامن مقرر کرچکے ہو۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو جانتا ہے
سورہ نحل، آیت 16:91اور خدا سے جو تم نے عہد کیا ہے (اس کو مت بیچو اور) اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو۔ (کیونکہ ایفائے عہد کا) جو صلہ خدا کے ہاں مقرر ہے وہ اگر سمجھو تو تمہارے لیے بہتر ہے
سورہ نحل، آیت 16:95اور یتیم کے مال کے پاس بھی نہ پھٹکنا مگر ایسے طریق سے کہ بہت بہتر ہو یہاں تک کہ ہو جوانی کو پہنچ جائے۔ اور عہد کو پورا کرو کہ عہد کے بارے میں ضرور پرسش ہوگی
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:34کیا اس نے غیب کی خبر پالی ہے یا خدا کے یہاں (سے) عہد لے لیا ہے؟
سورہ مریم، آیت 19:78(تو لوگ) کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے مگر جس نے خدا سے اقرار لیا ہو
سورہ مریم، آیت 19:87اور موسیٰ غصّے اور غم کی حالت میں اپنی قوم کے پاس واپس آئے (اور) کہنے لگے کہ اے قوم کیا تمہارے پروردگار نے تم سے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا تھا؟ کیا (میری جدائی کی) مدت تمہیں دراز (معلوم) ہوئی یا تم نے چاہا کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے غضب نازل ہو۔ اور (اس لئے) تم نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا (اس کے) خلاف کیا
سورہ طٰہٰ، آیت 20:86اور ہم نے پہلے آدم سے عہد لیا تھا مگر وہ (اسے) بھول گئے اور ہم نے ان میں صبر وثبات نہ دیکھا
سورہ طٰہٰ، آیت 20:115اور جو امانتوں اور اقراروں کو ملحوظ رکھتے ہیں
سورہ مومنون، آیت 23:8حالانکہ پہلے خدا سے اقرار کر چکے تھے کہ پیٹھ نہیں پھریں گے۔ اور خدا سے (جو) اقرار (کیا جاتا ہے اُس کی) ضرور پرسش ہوگی
سورہ احزاب، آیت 33:15اے آدم کی اولاد ہم نے تم سے کہہ نہیں دیا تھا کہ شیطان کو نہ پوجنا وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
سورہ یٰسین، آیت 36:60اور کہنے لگے کہ اے جادوگر اس عہد کے مطابق جو تیرے پروردگار نے تجھ سے کر رکھا ہے اس سے دعا کر بےشک ہم ہدایت یاب ہو جائیں گے
سورہ زخرف، آیت 43:49اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں
سورہ معارج، آیت 70:32