كُلّ
اسم · 359 بارمعنی: ہر · دوسرے تراجم: سارے کے سارے, سارے کے سارے / سب کے سب, تمام
قرآن میں صورتیں
- كُلِّ ×244
- بِكُلِّ ×34
- لِكُلِّ ×27
- وَكُلٌّ ×13
- وَكُلًّا ×9
- وَلِكُلٍّ ×8
- كُلِّهِۦ ×7
- كُلَّهَا ×5
كُلّ
معنی: ہر
كل قرآن کی 73 سورتوں کی 342 آیات میں 360 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: ہر · دوسرے تراجم: سارے کے سارے, سارے کے سارے / سب کے سب, تمام
معنی: بوجھ ہے
لفظ كل هو لضم أجزاء الشيء، وذلك ضربان:
قوله تعالى: ﴿وكلا وعد الله الحسنى﴾ [النساء: 95]. كل من ألفاظ العموم، واستعماله مؤكدا تابعا له في إعرابه أكثر من استعماله مبنيا على عامل لفظي أو معنوي، نحو: جاء كل القوم و ﴿كل نفس ذائقة الموت﴾ [آل عمران: 185] وضربت كلا ومررت بكل. وهي من الأسماء اللازمة للإضافة. وقد تقع لفظا فتنون، وفيه خلاف؛ هل هو تنوين عوض أم لا؟ وهي…
342 میں سے آیات 301–320
اور ہر شخص (ہمارے سامنے) آئے گا۔ ایک (فرشتہ) اس کے ساتھ چلانے والا ہوگا اور ایک (اس کے عملوں کی) گواہی دینے والا
سورہ ق، آیت 50:21(حکم ہوگا کہ) ہر سرکش ناشکرے کو دوزخ میں ڈال دو
سورہ ق، آیت 50:24یہی وہ چیز ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا (یعنی) ہر رجوع لانے والے حفاظت کرنے والے سے
سورہ ق، آیت 50:32اور ہر چیز کی ہم نے دو قسمیں بنائیں تاکہ تم نصیحت پکڑو
سورہ ذاریات، آیت 51:49اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی (راہ) ایمان میں ان کے پیچھے چلی۔ ہم ان کی اولاد کو بھی ان (کے درجے) تک پہنچا دیں گے اور ان کے اعمال میں سے کچھ کم نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے
سورہ طور، آیت 52:21اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام کا وقت مقرر ہے
سورہ قمر، آیت 54:3اور ان کو آگاہ کردو کہ ان میں پانی کی باری مقرر کر دی گئی ہے۔ ہر (باری والے کو اپنی) باری پر آنا چاہیئے
سورہ قمر، آیت 54:28انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک قوی اور غالب شخص پکڑ لیتا ہے
سورہ قمر، آیت 54:42ہم نے ہر چیز اندازہٴ مقرر کے ساتھ پیدا کی ہے
سورہ قمر، آیت 54:49اور جو کچھ انہوں نے کیا، (ان کے) اعمال ناموں میں (مندرج) ہے
سورہ قمر، آیت 54:52(یعنی) ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھ دیا گیا ہے
سورہ قمر، آیت 54:53جو (مخلوق) زمین پر ہے سب کو فنا ہونا ہے
سورہ رحمٰن، آیت 55:26آسمان اور زمین میں جتنے لوگ ہیں سب اسی سے مانگتے ہیں۔ وہ ہر روز کام میں مصروف رہتا ہے
سورہ رحمٰن، آیت 55:29ان میں سب میوے دو دو قسم کے ہیں
سورہ رحمٰن، آیت 55:52آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ (وہی) زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
سورہ حدید، آیت 57:2وہ (سب سے) پہلا اور (سب سے) پچھلا اور (اپنی قدرتوں سے سب پر) ظاہر اور (اپنی ذات سے) پوشیدہ ہے اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے
سورہ حدید، آیت 57:3اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خدا کے رستے میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ آسمانوں اور زمین کی وراثت خدا ہی کی ہے۔ جس شخص نے تم میں سے فتح (مکہ) سے پہلے خرچ کیا اور لڑائی کی وہ (اور جس نے یہ کام پیچھے کئے وہ) برابر نہیں۔ ان کا درجہ ان لوگوں سے کہیں بڑھ کر ہے جنہوں نے بعد میں خرچ (اموال) اور (کفار سے) جہاد وقتال کیا۔ اور خدا نے سب سے (ثواب) نیک (کا) وعدہ تو کیا ہے۔ اور جو کام تم کرتے ہو خدا ان سے واقف ہے
سورہ حدید، آیت 57:10تاکہ جو (مطلب) تم سے فوت ہوگیا ہو اس کا غم نہ کھایا کرو اور جو تم کو اس نے دیا ہو اس پر اترایا نہ کرو۔ اور خدا کسی اترانے اور شیخی بگھارنے والے کو دوست نہیں رکھتا
سورہ حدید، آیت 57:23جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جو کام وہ کرتے رہے ان کو جتائے گا۔ خدا کو وہ سب (کام) یاد ہیں اور یہ ان کو بھول گئے ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
سورہ مجادلہ، آیت 58:6کیا تم کو معلوم نہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے خدا کو سب معلوم ہے۔ (کسی جگہ) تین (شخصوں) کا (مجمع اور) کانوں میں صلاح ومشورہ نہیں ہوتا مگر وہ ان میں چوتھا ہوتا ہے اور نہ کہیں پانچ کا مگر وہ ان میں چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم یا زیادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے خواہ وہ کہیں ہوں۔ پھر جو جو کام یہ کرتے رہے ہیں قیامت کے دن وہ (ایک ایک) ان کو بتائے گا۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے
سورہ مجادلہ، آیت 58:7