مَتاع
اسم · 35 بارمعنی: سامان · دوسرے تراجم: فائدہ پہنچانا ہے, فائدہ, اورفائدہ اٹھانا ہے, فائدہ پہنچانا
قرآن میں صورتیں
- مَتَٰعٌۢ ×16
- مَتَٰعًۢا ×7
- وَمَتَٰعٌ ×3
- وَمَتَٰعًا ×3
- مَتَٰعِنَا ×2
- فَمَتَٰعُ ×2
- وَأَمْتِعَتِكُمْ ×1
- مَتَٰعَهُمْ ×1
مَتاع
معنی: سامان
متاع قرآن کی 23 سورتوں کی 35 آیات میں 35 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: سامان · دوسرے تراجم: فائدہ پہنچانا ہے, فائدہ, اورفائدہ اٹھانا ہے, فائدہ پہنچانا
المتوع: الامتداد والارتفاع. يقال: متع النهار ومتع النبات: إذا ارتفع في أول النبات، والمتاع: انتفاع ممتد الوقت، يقال: متعه الله بكذا، وأمتعه، وتمتع به. قال تعالى:
قوله تعالى: ﴿يمتعكم متاعا حسنا﴾ [هود: 3] قيل: معناه يعمركم أي يطيل عمركم. والمادة تدل على الطول، ومنه: رجل ماتع أي طويل. ومتع النهار: طال، وأمتع فلان: طالت مدته. وأمتعني الله بك، أي أطال إيناسي ببقائك، وفي حديث الدجال: «يسخر له جبل ماتع» وفي حديث عمر: «بينما أنا جالس في أهلي إذ متع النهار» وقيل: المتوع الامتداد…
35 میں سے آیات 21–35
اور خدا ہی نے تمہارے لیے گھروں کو رہنے کی جگہ بنایا اور اُسی نے چوپایوں کی کھالوں سے تمہارے لیے ڈیرے بنائے۔ جن کو تم سبک دیکھ کر سفر اور حضر میں کام میں لاتے ہو اور اُن کی اون، پشم اور بالوں سے تم اسباب اور برتنے کی چیزیں (بناتے ہو جو) مدت تک (کام دیتی ہیں)
سورہ نحل، آیت 16:80(جھوٹ کا) فائدہ تو تھوڑا سا ہے مگر (اس کے بدلے) ان کو عذاب الیم بہت ہوگا
سورہ نحل، آیت 16:117اور میں نہیں جانتا شاید وہ تمہارے لئے آزمائش ہو اور ایک مدت تک (تم اس سے) فائدہ (اٹھاتے رہو)
سورہ انبیاء، آیت 21:111ہاں اگر تم کسی ایسے مکان میں جاؤ جس میں کوئی نہ بستا ہو اور اس میں تمہارا اسباب (رکھا) ہو، تم پر کچھ گناہ نہیں، اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو پوشیدہ کرتے ہو خدا کو سب معلوم ہے
سورہ نور، آیت 24:29اور جو چیز تم کو دی گئی ہے وہ دنیا کی زندگی کا فائدہ اور اس کی زینت ہے۔ اور جو خدا کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟
سورہ قصص، آیت 28:60بھلا جس شخص سے ہم نے نیک وعدہ کیا اور اُس نے اُسے حاصل کرلیا تو کیا وہ اس شخص کا سا ہے جس کو ہم نے دنیا کی زندگی کے فائدے سے بہرہ مند کیا پھر وہ قیامت کے روز ان لوگوں میں ہو جو (ہمارے روبرو) حاضر کئے جائیں گے
سورہ قصص، آیت 28:61مومنو پیغمبر کے گھروں میں نہ جایا کرو مگر اس صورت میں کہ تم کو کھانے کے لئے اجازت دی جائے اور اس کے پکنے کا انتظار بھی نہ کرنا پڑے۔ لیکن جب تمہاری دعوت کی جائے تو جاؤ اور جب کھانا کھاچکو تو چل دو اور باتوں میں جی لگا کر نہ بیٹھ رہو۔ یہ بات پیغمبر کو ایذا دیتی ہے۔ اور وہ تم سے شرم کرتے ہیں (اور کہتے نہیں ہیں) لیکن خدا سچی بات کے کہنے سے شرم نہیں کرتا۔ اور جب پیغمبروں کی بیویوں سے کوئی سامان مانگو تو پردے کے باہر مانگو۔ یہ تمہارے اور ان کے دونوں کے دلوں کے لئے بہت پاکیزگی کی بات ہے۔ اور تم کو یہ شایاں نہیں کہ پیغمبر خدا کو تکلیف دو اور نہ یہ کہ ان کی بیویوں سے کبھی ان کے بعد نکاح کرو۔ بےشک یہ خدا کے نزدیک بڑا (گناہ کا کام) ہے
سورہ احزاب، آیت 33:53مگر یہ ہماری رحمت اور ایک مدت تک کے فائدے ہیں
سورہ یٰسین، آیت 36:44بھائیو یہ دنیا کی زندگی (چند روزہ) فائدہ اٹھانے کی چیز ہے۔ اور جو آخرت ہے وہی ہمیشہ رہنے کا گھر ہے
سورہ مومن، آیت 40:39(لوگو) جو (مال ومتاع) تم کو دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا (ناپائدار) فائدہ ہے۔ اور جو کچھ خدا کے ہاں ہے وہ بہتر اور قائم رہنے والا ہے (یعنی) ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہیں
سورہ شوریٰ، آیت 42:36اور (خوب) تجمل وآرائش (کردیتے) اور یہ سب دنیا کی زندگی کا تھوڑا سا سامان ہے۔ اور آخرت تمہارے پروردگار کے ہاں پرہیزگاروں کے لئے ہے
سورہ زخرف، آیت 43:35ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے
سورہ واقعہ، آیت 56:73جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زینت (وآرائش) اور تمہارے آپس میں فخر (وستائش) اور مال واولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب (وخواہش) ہے (اس کی مثال ایسی ہے) جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اُگتی اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) خدا کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے
سورہ حدید، آیت 57:20یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے فائدے کے لیے (کیا)
سورہ نازعات، آیت 79:33(یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا
سورہ عبس، آیت 80:32