يَمِين
اسم · 65 بارمعنی: تمہارے دائیں ہاتھ · دوسرے تراجم: تمہاری قسموں, قسمیں اپنی, قسمیں, اپنی قسموں کو
قرآن میں صورتیں
- أَيْمَٰنِكُمْ ×15
- أَيْمَٰنِهِمْ ×15
- ٱلْيَمِينِ ×12
- بِيَمِينِهِۦ ×4
- أَيْمَٰنٌۢ ×3
- يَمِينِكَ ×3
- ٱلْأَيْمَٰنَ ×2
- بِيَمِينِكَ ×2
يَمِين
معنی: تمہارے دائیں ہاتھ
يمين قرآن کی 31 سورتوں کی 58 آیات میں 65 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: تمہارے دائیں ہاتھ · دوسرے تراجم: تمہاری قسموں, قسمیں اپنی, قسمیں, اپنی قسموں کو
اليمين: أصله الجارحة، واستعماله في وصف الله تعالى في قوله: والسماوات مطويات بيمينه
قوله تعالى: ﴿إنكم كنتم تأتوننا عن اليمين﴾ [الصافات: 28] أي عن القوة والقهر، أي غلبتمونا وقهرتمونا حتى أطعناكم، وركبوا معاصيهم على قادتهم. قال ابن عرفة: أي تمنعوننا من طاعة الله، أي تأتوتنا من قبل الحق فتلبسوه علينا. والعرب تنسب الفعل المحمود إلى اليمين والمذموم إلى الشمال. قال الشماخ: [من الوافر]
58 میں سے آیات 41–58
اور انہوں نے خدا کی قدر شناسی جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ اور قیامت کے دن تمام زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے۔ (اور) وہ ان لوگوں کے شرک سے پاک اور عالی شان ہے
سورہ زمر، آیت 39:67جب (وہ کوئی کام کرتا ہے تو) دو لکھنے والے جو دائیں بائیں بیٹھے ہیں، لکھ لیتے ہیں
سورہ ق، آیت 50:17اور داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی عیش میں) ہیں
سورہ واقعہ، آیت 56:27یعنی داہنے ہاتھ والوں کے لئے
سورہ واقعہ، آیت 56:38اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے
سورہ واقعہ، آیت 56:90تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام
سورہ واقعہ، آیت 56:91جس دن تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھو گے کہ ان (کے ایمان) کا نور ان کے آگے آگے اور داہنی طرف چل رہا ہے (تو ان سے کہا جائے گا کہ) تم کو بشارت ہو (کہ آج تمہارے لئے) باغ ہیں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں ہمیشہ رہو گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے
سورہ حدید، آیت 57:12انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا لیا اور (لوگوں کو) خدا کے راستے سے روک دیا ہے سو ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے
سورہ مجادلہ، آیت 58:16انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور ان کے ذریعے سے (لوگوں کو) راہ خدا سے روک رہے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ جو کام یہ کرتے ہیں برے ہیں
سورہ منافقون، آیت 63:2خدا نے تم لوگوں کے لئے تمہاری قسموں کا کفارہ مقرر کردیا ہے۔ اور خدا ہی تمہارا کارساز ہے۔ اور وہ دانا (اور) حکمت والا ہے
سورہ تحریم، آیت 66:2مومنو! خدا کے آگے صاف دل سے توبہ کرو۔ امید ہے کہ وہ تمہارے گناہ تم سے دور کر دے گا اور تم کو باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ اس دن پیغمبر کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا نہیں کرے گا (بلکہ) ان کا نور ایمان ان کے آگے اور داہنی طرف (روشنی کرتا ہوا) چل رہا ہوگا۔ اور وہ خدا سے التجا کریں گے کہ اے پروردگار ہمارا نور ہمارے لئے پورا کر اور ہمیں معاف کرنا۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے
سورہ تحریم، آیت 66:8یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلی جائیں گی کہ جس شے کا تم حکم کرو گے وہ تمہارے لئے حاضر ہوگی
سورہ قلم، آیت 68:39تو جس کا (اعمال) نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (دوسروں سے) کہے گا کہ لیجیئے میرا نامہ (اعمال) پڑھیئے
سورہ حاقہ، آیت 69:19تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے
سورہ حاقہ، آیت 69:45مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں
سورہ معارج، آیت 70:30اور) دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر (جمع ہوتے جاتے ہیں)
سورہ معارج، آیت 70:37مگر داہنی طرف والے (نیک لوگ)
سورہ مدثر، آیت 74:39تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
سورہ انشقاق، آیت 84:7