مواد پر جائیں
Quran Maqasid

جَزَى

قرآن میں جزى

معنی: کام آئے گا / بدلہ بنے گا

جزى قرآن کی 37 سورتوں کی 71 آیات میں 73 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
73
آیات
71
سورتیں
37
مادّہ
ج ز ي

جَزَى

فعل · 73 بار

معنی: کام آئے گا / بدلہ بنے گا · دوسرے تراجم: کام آئے گا, اور عنقریب جزا دے گا, اور عنقریب ہم جزا دیں گے, جزا دیا جائے گا

قرآن میں صورتیں

  • نَجْزِى ×19
  • تُجْزَوْنَ ×9
  • لِيَجْزِىَ ×7
  • يُجْزَىٰٓ ×6
  • تَجْزِى ×4
  • يُجْزَوْنَ ×3
  • وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ ×3
  • سَيُجْزَوْنَ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قوله تعالى: ﴿لا تجزي نفس عن نفس شيئا﴾ [البقرة: 48] أي لا تغني ولا تقضي ولا تنوب، كله بمعنى. وفي الحديث: "يجزيك ولا يجزي أحدا" "ويجزيك من هذا الأمر الأقل أن تقضي وتنوب".

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي

الجيم والزاء والياء: قيام الشيء مقام غيره ومكافأته إياه. يقال جزيت فلانا أجزيه جزاء، وجازيته مجازاة. وهذا رجل جازيك من رجل،

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ج ز ي پر مکمل اندراجات

جزى والی آیات

71 میں سے آیات 41–60

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کو خدا اپنے فضل سے بدلہ دے گا۔ بیشک وہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا

    سورہ روم، آیت 30:45
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو اور اُس دن کا خوف کرو کہ نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے۔ اور نہ بیٹا باپ کے کچھ کام آسکے۔ بیشک خدا کا وعدہ سچا ہے پس دنیا کی زندگی تم کو دھوکے میں نہ ڈال دے۔ اور نہ فریب دینے والا (شیطان) تمہیں خدا کے بارے میں کسی طرح کا فریب دے

    سورہ لقمان، آیت 31:33
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تاکہ خدا سچّوں کو اُن کی سچائی کا بدلہ دے اور منافقوں کو چاہے تو عذاب دے اور (چاہے) تو اُن پر مہربانی کرے۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:24
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس لئے کہ جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کو بدلہ دے۔ یہی ہیں جن کے لئے بخشش اور عزت کی روزی ہے

    سورہ سبا، آیت 34:4
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ ہم نے ان کی ناشکری کی ان کو سزا دی۔ اور ہم سزا ناشکرے ہی کو دیا کرتے ہیں

    سورہ سبا، آیت 34:17
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کمزور لوگ بڑے لوگوں سے کہیں گے (نہیں) بلکہ (تمہاری) رات دن کی چالوں نے (ہمیں روک رکھا تھا) جب تم ہم سے کہتے تھے کہ ہم خدا سے کفر کریں اور اس کا شریک بنائیں۔ اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو دل میں پشیمان ہوں گے۔ اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے۔ بس جو عمل وہ کرتے تھے ان ہی کا ان کو بدلہ ملے گا

    سورہ سبا، آیت 34:33
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے دوزخ کی آگ ہے۔ نہ انہیں موت آئے گی کہ مرجائیں اور نہ ان کا عذاب ہی ان سے ہلکا کیا جائے گا۔ ہم ہر ایک ناشکرے کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

    سورہ فاطر، آیت 35:36
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس روز کسی شخص پر کچھ ظلم نہیں کیا جائے گا اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے

    سورہ یٰسین، آیت 36:54
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے

    سورہ صافات، آیت 37:39
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    نیکوکاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

    سورہ صافات، آیت 37:80
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تم نے خواب کو سچا کر دکھایا۔ ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

    سورہ صافات، آیت 37:105
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    نیکوکاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

    سورہ صافات، آیت 37:110
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بےشک ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

    سورہ صافات، آیت 37:121
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں

    سورہ صافات، آیت 37:131
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تاکہ خدا ان سے برائیوں کو جو انہوں نے کیں دور کردے اور نیک کاموں کا جو وہ کرتے رہے ان کو بدلہ دے

    سورہ زمر، آیت 39:35
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    آج کے دن ہر شخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا۔ آج (کسی کے حق میں) بےانصافی نہیں ہوگی۔ بےشک خدا جلد حساب لینے والا ہے

    سورہ مومن، آیت 40:17
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو برے کام کرے گا اس کو بدلہ بھی ویسا ہی ملے گا۔ اور جو نیک کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور وہ صاحب ایمان بھی ہوگا تو ایسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے وہاں ان کو بےشمار رزق ملے گا

    سورہ مومن، آیت 40:40
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سو ہم بھی کافروں کو سخت عذاب کے مزے چکھائیں گے اور ان کے برے عملوں کی جو وہ کرتے تھے سزا دیں گے

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:27
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنوں سے کہہ دو کہ جو لوگ خدا کے دنوں کی (جو اعمال کے بدلے کے لئے مقرر ہیں) توقع نہیں رکھتے ان سے درگزر کریں۔ تاکہ وہ ان لوگوں کو ان کے اعمال کا بدلے دے

    سورہ جاثیہ، آیت 45:14
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا نے آسمانوں اور زمین کو حکمت سے پیدا کیا ہے اور تاکہ ہر شخص اپنے اعمال کا بدلہ پائے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

    سورہ جاثیہ، آیت 45:22