ذَكَرَ
فعل · 84 بارمعنی: اور یاد کرو · دوسرے تراجم: یاد کرو, تو یاد کرو, ذکر کیا جائے, پس یاد کرو مجھے
قرآن میں صورتیں
- وَٱذْكُر ×15
- وَٱذْكُرُوا۟ ×13
- ٱذْكُرُوا۟ ×9
- فَٱذْكُرُوا۟ ×7
- ذُكِرَ ×6
- يُذْكَرَ ×5
- يَذْكُرُونَ ×5
- وَذَكَرَ ×3
ذَكَرَ
معنی: اور یاد کرو
ذكر قرآن کی 60 سورتوں کی 180 آیات میں 196 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اور یاد کرو · دوسرے تراجم: یاد کرو, تو یاد کرو, ذکر کیا جائے, پس یاد کرو مجھے
معنی: جیسا کہ یاد کرنا ہے تمہارا · دوسرے تراجم: ذکر, اور ذکر میں سے
معنی: وہ نصیحت کیے گئے تھے · دوسرے تراجم: تو یاد دہانی کرادے
معنی: لڑکا · دوسرے تراجم: خواہ کوئی مرد ہو, لڑکوں کے لیے
الذكر: تارة يقال ويراد به هيئة للنفس بها يمكن للإنسان أن يحفظ ما يقتنيه من المعرفة، وهو كالحفظ إلا أن الحفظ يقال اعتبارا بإحرازه، والذكر يقال اعتبارا باستحضاره، وتارة يقال لحضور الشيء القلب أو القول، ولذلك قيل:
قوله تعالى: ﴿ولذكر الله أكبر﴾ [العنكبوت: 45] قيل: هو التسبيح والتهليل ونحوه. وقيل: بل هو الكلام في العلم كقولك: هذا حلال وهذا حرام. وقيل: معناه ولذكر الله عبده أكبر من ذكر العبد ربه. قوله تعالى: ﴿وإنه لذكر لك ولقومك﴾ [الزخرف: 44] أي شرفك وشرفهم، وذلك أنه نزل بلغتهم، وتشريفه لك أكبر من حيث نزل عليك خصوصا، ولذلك أفرده…
180 میں سے آیات 121–140
پھر ذکر (یعنی قرآن) پڑھنے والوں کی (غور کرکر)
سورہ صافات، آیت 37:3اور جب ان کو نصیحت دی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے
سورہ صافات، آیت 37:13کہ اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت (کی کتاب) ہوتی
سورہ صافات، آیت 37:168ص۔ قسم ہے اس قرآن کی جو نصیحت دینے والا ہے (کہ تم حق پر ہو)
سورہ ص، آیت 38:1کیا ہم سب میں سے اسی پر نصیحت (کی کتاب) اُتری ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ میری نصیحت کی کتاب سے شک میں ہیں۔ بلکہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا
سورہ ص، آیت 38:8(اے پیغمبر) یہ جو کچھ کہتے ہیں اس پر صبر کرو۔ اور ہمارے بندے داؤد کو یاد کرو جو صاحب قوت تھے (اور) بےشک وہ رجوع کرنے والے تھے
سورہ ص، آیت 38:17تو کہنے لگے کہ میں نے اپنے پروردگار کی یاد سے (غافل ہو کر) مال کی محبت اختیار کی۔ یہاں تک کہ (آفتاب) پردے میں چھپ گیا
سورہ ص، آیت 38:32اور ہمارے بندے ایوب کو یاد کرو جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ (بار الہٰا) شیطان نے مجھ کو ایذا اور تکلیف دے رکھی ہے
سورہ ص، آیت 38:41اور ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کو یاد کرو جو ہاتھوں والے اور آنکھوں والے تھے
سورہ ص، آیت 38:45اور اسمٰعیل اور الیسع اور ذوالکفل کو یاد کرو۔ وہ سب نیک لوگوں میں سے تھے
سورہ ص، آیت 38:48یہ نصیحت ہے اور پرہیزگاروں کے لئے تو عمدہ مقام ہے
سورہ ص، آیت 38:49یہ قرآن تو اہل عالم کے لئے نصیحت ہے
سورہ ص، آیت 38:87بھلا جس شخص کا سینہ خدا نے اسلام کے لئے کھول دیا ہو اور وہ اپنے پروردگار کی طرف سے روشنی پر ہو (تو کیا وہ سخت دل کافر کی طرح ہوسکتا ہے) پس ان پر افسوس ہے جن کے دل خدا کی یاد سے سخت ہو رہے ہیں۔ اور یہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں
سورہ زمر، آیت 39:22خدا نے نہایت اچھی باتیں نازل فرمائی ہیں (یعنی) کتاب (جس کی آیتیں باہم) ملتی جلتی (ہیں) اور دہرائی جاتی (ہیں) جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے بدن کے (اس سے) رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ پھر ان کے بدن اور دل نرم (ہو کر) خدا کی یاد کی طرف (متوجہ) ہوجاتے ہیں۔ یہی خدا کی ہدایت ہے وہ اس سے جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور جس کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں
سورہ زمر، آیت 39:23اور جب تنہا خدا کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل منقبض ہوجاتے ہیں۔ اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر کیا جاتا ہے تو خوش ہوجاتے ہیں
سورہ زمر، آیت 39:45جو برے کام کرے گا اس کو بدلہ بھی ویسا ہی ملے گا۔ اور جو نیک کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور وہ صاحب ایمان بھی ہوگا تو ایسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے وہاں ان کو بےشمار رزق ملے گا
سورہ مومن، آیت 40:40جو بات میں تم سے کہتا ہوں تم اسے آگے چل کر یاد کرو گے۔ اور میں اپنا کام خدا کے سپرد کرتا ہوں۔ بےشک خدا بندوں کو دیکھنے والا ہے
سورہ مومن، آیت 40:44جن لوگوں نے نصیحت کو نہ مانا جب وہ ان کے پاس آئی۔ اور یہ تو ایک عالی رتبہ کتاب ہے
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:41(تمام) بادشاہت خدا ہی کی ہے آسمانوں کی بھی اور زمین کی بھی۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جسے چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے بخشتا ہے
سورہ شوریٰ، آیت 42:49یا ان کو بیٹے اور بیٹیاں دونوں عنایت فرماتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے بےاولاد رکھتا ہے۔ وہ تو جاننے والا (اور) قدرت والا ہے
سورہ شوریٰ، آیت 42:50