ذَكَرَ
فعل · 84 بارمعنی: اور یاد کرو · دوسرے تراجم: یاد کرو, تو یاد کرو, ذکر کیا جائے, پس یاد کرو مجھے
قرآن میں صورتیں
- وَٱذْكُر ×15
- وَٱذْكُرُوا۟ ×13
- ٱذْكُرُوا۟ ×9
- فَٱذْكُرُوا۟ ×7
- ذُكِرَ ×6
- يُذْكَرَ ×5
- يَذْكُرُونَ ×5
- وَذَكَرَ ×3
ذَكَرَ
معنی: اور یاد کرو
ذكر قرآن کی 60 سورتوں کی 180 آیات میں 196 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اور یاد کرو · دوسرے تراجم: یاد کرو, تو یاد کرو, ذکر کیا جائے, پس یاد کرو مجھے
معنی: جیسا کہ یاد کرنا ہے تمہارا · دوسرے تراجم: ذکر, اور ذکر میں سے
معنی: وہ نصیحت کیے گئے تھے · دوسرے تراجم: تو یاد دہانی کرادے
معنی: لڑکا · دوسرے تراجم: خواہ کوئی مرد ہو, لڑکوں کے لیے
الذكر: تارة يقال ويراد به هيئة للنفس بها يمكن للإنسان أن يحفظ ما يقتنيه من المعرفة، وهو كالحفظ إلا أن الحفظ يقال اعتبارا بإحرازه، والذكر يقال اعتبارا باستحضاره، وتارة يقال لحضور الشيء القلب أو القول، ولذلك قيل:
قوله تعالى: ﴿ولذكر الله أكبر﴾ [العنكبوت: 45] قيل: هو التسبيح والتهليل ونحوه. وقيل: بل هو الكلام في العلم كقولك: هذا حلال وهذا حرام. وقيل: معناه ولذكر الله عبده أكبر من ذكر العبد ربه. قوله تعالى: ﴿وإنه لذكر لك ولقومك﴾ [الزخرف: 44] أي شرفك وشرفهم، وذلك أنه نزل بلغتهم، وتشريفه لك أكبر من حيث نزل عليك خصوصا، ولذلك أفرده…
180 میں سے آیات 141–160
بھلا اس لئے کہ تم حد سے نکلے ہوئے لوگ ہو ہم تم کو نصیحت کرنے سے باز رہیں گے
سورہ زخرف، آیت 43:5تاکہ تم ان کی پیٹھ پر چڑھ بیٹھو اور جب اس پر بیٹھ جاؤ پھر اپنے پروردگار کے احسان کو یاد کرو اور کہو کہ وہ (ذات) پاک ہے جس نے اس کو ہمارے زیر فرمان کر دیا اور ہم میں طاقت نہ تھی کہ اس کو بس میں کرلیتے
سورہ زخرف، آیت 43:13اور جو کوئی خدا کی یاد سے آنکھیں بند کرکے (یعنی تغافل کرے) ہم اس پر ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں تو وہ اس کا ساتھی ہوجاتا ہے
سورہ زخرف، آیت 43:36اور یہ (قرآن) تمہارے لئے اور تمہاری قوم کے لئے نصیحت ہے اور (لوگو) تم سے عنقریب پرسش ہوگی
سورہ زخرف، آیت 43:44اور (قوم) عاد کے بھائی (ہود) کو یاد کرو کہ جب انہوں نے اپنی قوم کو سرزمین احقاف میں ہدایت کی اور ان سے پہلے اور پیچھے بھی ہدایت کرنے والے گزرچکے تھے کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ مجھے تمہارے بارے میں بڑے دن کے عذاب کا ڈر لگتا ہے
سورہ احقاف، آیت 46:21اور مومن لوگ کہتے ہیں کہ (جہاد کی) کوئی سورت کیوں نازل نہیں ہوتی؟ لیکن جب کوئی صاف معنوں کی سورت نازل ہو اور اس میں جہاد کا بیان ہو تو جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو دیکھو کہ تمہاری طرف اس طرح دیکھنے لگیں جس طرح کسی پر موت کی بےہوشی (طاری) ہو رہی ہو۔ سو ان کے لئے خرابی ہے
سورہ محمد، آیت 47:20لوگو! ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تمہاری قومیں اور قبیلے بنائے۔ تاکہ ایک دوسرے کو شناخت کرو۔ اور خدا کے نزدیک تم میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔ بےشک خدا سب کچھ جاننے والا (اور) سب سے خبردار ہے
سورہ حجرات، آیت 49:13یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے اور تم ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو۔ پس جو ہمارے (عذاب کی) وعید سے ڈرے اس کو قرآن سے نصیحت کرتے رہو
سورہ ق، آیت 50:45اور نصیحت کرتے رہو کہ نصیحت مومنوں کو نفع دیتی ہے
سورہ ذاریات، آیت 51:55تو (اے پیغمبر) تم نصیحت کرتے رہو تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ دیوانے
سورہ طور، آیت 52:29(مشرکو!) کیا تمہارے لئے تو بیٹے اور خدا کے لئے بیٹیاں
سورہ نجم، آیت 53:21تو جو ہماری یاد سے روگردانی اور صرف دنیا ہی کی زندگی کا خواہاں ہو اس سے تم بھی منہ پھیر لو
سورہ نجم، آیت 53:29اور یہ کہ وہی نر اور مادہ دو قسم (کے حیوان) پیدا کرتا ہے
سورہ نجم، آیت 53:45اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
سورہ قمر، آیت 54:17اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
سورہ قمر، آیت 54:22کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ جھوٹا خود پسند ہے
سورہ قمر، آیت 54:25اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
سورہ قمر، آیت 54:32اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
سورہ قمر، آیت 54:40کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ خدا کی یاد کرنے کے وقت اور (قرآن) جو (خدائے) برحق (کی طرف) سے نازل ہوا ہے اس کے سننے کے وقت ان کے دل نرم ہوجائیں اور وہ ان لوگوں کی طرف نہ ہوجائیں جن کو (ان سے) پہلے کتابیں دی گئی تھیں۔ پھر ان پر زمان طویل گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے۔ اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں
سورہ حدید، آیت 57:16شیطان نے ان کو قابو میں کرلیا ہے۔ اور خدا کی یاد ان کو بھلا دی ہے۔ یہ (جماعت) شیطان کا لشکر ہے۔ اور سن رکھو کہ شیطان کا لشکر نقصان اٹھانے والا ہے
سورہ مجادلہ، آیت 58:19