مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سَبَّحَ

قرآن میں سبح

معنی: تسبیح کر رہے ہیں

سبح قرآن کی 34 سورتوں کی 42 آیات میں 44 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
44
آیات
42
سورتیں
34
مادّہ
س ب ح

سَبَّحَ

فعل · 42 بار

معنی: تسبیح کر رہے ہیں · دوسرے تراجم: ہم تسبیح کرتے ہیں, اورتسبیح کرو, اور وہ تسبیح کرتی ہیں, اور تسبیح کرتی ہے

قرآن میں صورتیں

  • وَسَبِّحْ ×6
  • فَسَبِّحْ ×6
  • يُسَبِّحُ ×6
  • يُسَبِّحُونَ ×5
  • سَبَّحَ ×4
  • يُسَبِّحْنَ ×2
  • فَسَبِّحْهُ ×2
  • نُسَبِّحُ ×1

سَبْح

اسم · 2 بار

معنی: مصروفیات میں · دوسرے تراجم: تیرنا

قرآن میں صورتیں

  • سَبْحًا ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

السبح: المر السريع في الماء، وفي الهواء، يقال: سبح سبحا وسباحة، واستعير لمر النجوم في الفلك نحو: وكل في فلك يسبحون

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿فسبحان الله﴾ [الأنبياء: 22]. سبحان: علم للتسبيح، ولذلك منع صرفه للعلمية وزيادة الألف والنون؛ فهو المعاني كعثمان في الأعيان، وعليه قوله: [من السريع]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ س ب ح پر مکمل اندراجات

سبح والی آیات

42 میں سے آیات 21–40

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر یہ لوگ سرکشی کریں تو (خدا کو بھی ان کی پروا نہیں) جو (فرشتے) تمہارے پروردگار کے پاس ہیں وہ رات دن اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور (کبھی) تھکتے ہی نہیں

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:38
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ اس کی تسبیج کرتے رہتے ہیں اور جو لوگ زمین میں ہیں ان کے لئے معافی مانگتے رہتے ہیں۔ سن رکھو کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:5
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تاکہ (مسلمانو) تم لوگ خدا پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کو بزرگ سمجھو۔ اور صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہو

    سورہ فتح، آیت 48:9
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو جو کچھ یہ (کفار) بکتے ہیں اس پر صبر کرو اور آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو

    سورہ ق، آیت 50:39
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور نماز کے بعد بھی اس (کے نام) کی تنزیہ کیا کرو

    سورہ ق، آیت 50:40
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو

    سورہ طور، آیت 52:48
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی اس کی تنزیہ کیا کرو

    سورہ طور، آیت 52:49
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو

    سورہ واقعہ، آیت 56:74
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو

    سورہ واقعہ، آیت 56:96
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو مخلوق آسمانوں اور زمین میں ہے خدا کی تسبیح کرتی ہے۔ اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے

    سورہ حدید، آیت 57:1
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جو چیزیں زمین میں ہیں (سب) خدا کی تسبیح کرتی ہیں۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے

    سورہ حشر، آیت 59:1
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی خدا (تمام مخلوقات کا) خالق۔ ایجاد واختراع کرنے والا صورتیں بنانے والا اس کے سب اچھے سے اچھے نام ہیں۔ جتنی چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اس کی تسبیح کرتی ہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے

    سورہ حشر، آیت 59:24
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو چیز آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے سب خدا کی تنزیہ کرتی ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے

    سورہ صف، آیت 61:1
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے سب خدا کی تسبیح کرتی ہے جو بادشاہ حقیقی پاک ذات زبردست حکمت والا ہے

    سورہ جمعہ، آیت 62:1
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے (سب) خدا کی تسبیح کرتی ہے۔ اسی کی سچی بادشاہی ہے اور اسی کی تعریف (لامتناہی) ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ تغابن، آیت 64:1
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ایک جو اُن میں فرزانہ تھا بولا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟

    سورہ قلم، آیت 68:28
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سو تم اپنے پروردگار عزوجل کے نام کی تنزیہ کرتے رہو

    سورہ حاقہ، آیت 69:52
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    دن کے وقت تو تمہیں اور بہت سے شغل ہوتے ہیں

    سورہ مزمل، آیت 73:7
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور رات کو بڑی رات تک سجدے کرو اور اس کی پاکی بیان کرتے رہو

    سورہ دہر، آیت 76:26
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں

    سورہ نازعات، آیت 79:3