آخِر
اسم · 155 بارمعنی: آخرت
قرآن میں صورتیں
- ٱلْءَاخِرَةُ ×71
- ٱلْءَاخِرِ ×26
- بِٱلْءَاخِرَةِ ×21
- وَٱلْءَاخِرَةِ ×19
- ٱلْءَاخِرِينَ ×8
- وَلَلْءَاخِرَةُ ×2
- وَبِٱلْءَاخِرَةِ ×1
- ءَاخِرَهُۥ ×1
آخِر
معنی: آخرت
آخر قرآن کی 61 سورتوں کی 220 آیات میں 225 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: آخرت
معنی: دوسرے · دوسرے تراجم: دوسری کو
آخر يقابل به الأول، وآخر يقابل به الواحد، ويعبر بالدار الآخرة عن النشأة الثانية، كما يعبر بالدار
الهمزة والخاء والراء أصل واحد إليه ترجع فروعه، وهو خلاف التقدم. وهذا قياس أخذناه عن الخليل فإنه قال: الآخر نقيض المتقدم. والأخر نقيض القدم، تقول مضى قدما وتأخر أخرا. وقال: وآخرة الرحل وقادمته ومؤخر الرحل ومقدمه. قال: ولم يجئ مؤخر مخففة في شيء من كلامهم إلا في مؤخر العين ومقدم العين فقط. ومن هذا القياس بعتك بيعا بأخرة،…
220 میں سے آیات 181–200
سچ تو یہ ہے کہ جس چیز کی طرف تم مجھے بلاتے ہو اس کو دنیا اور آخرت میں بلانے (یعنی دعا قبول کرنے) کا مقدور نہیں اور ہم کو خدا کی طرف لوٹنا ہے اور حد سے نکل جانے والے دوزخی ہیں
سورہ مومن، آیت 40:43جو زکوٰة نہیں دیتے اور آخرت کے بھی قائل نہیں
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:7تو ہم نے بھی ان پر نحوست کے دنوں میں زور کی ہوا چلائی تاکہ ان کو دنیا کی زندگی میں ذلت کے عذاب کا مزہ چکھا دیں۔ اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی ذلیل کرنے والا ہے اور (اس روز) ان کو مدد بھی نہ ملے گی
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:16ہم دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے دوست تھے اور آخرت میں بھی (تمہارے رفیق ہیں) ۔ اور وہاں جس (نعمت) کو تمہارا جی چاہے گا تم کو (ملے گی) اور جو چیز طلب کرو گے تمہارے لئے (موجود ہوگی)
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:31جو شخص آخرت کی کھیتی کا خواستگار ہو اس کو ہم اس میں سے دیں گے۔ اور جو دنیا کی کھیتی کا خواستگار ہو اس کو ہم اس میں سے دے دیں گے۔ اور اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہ ہوگا
سورہ شوریٰ، آیت 42:20اور (خوب) تجمل وآرائش (کردیتے) اور یہ سب دنیا کی زندگی کا تھوڑا سا سامان ہے۔ اور آخرت تمہارے پروردگار کے ہاں پرہیزگاروں کے لئے ہے
سورہ زخرف، آیت 43:35اور ان کو گئے گزرے کردیا اور پچھلوں کے لئے عبرت بنا دیا
سورہ زخرف، آیت 43:56اسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا
سورہ دخان، آیت 44:28اور اَور (غنیمتیں دیں) جن پر تم قدرت نہیں رکھتے تھے (اور) وہ خدا ہی کی قدرت میں تھیں۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
سورہ فتح، آیت 48:21اور اگر مومنوں میں سے کوئی دو فریق آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کرا دو۔ اور اگر ایک فریق دوسرے پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کی طرف رجوع لائے۔ پس جب وہ رجوع لائے تو وہ دونوں فریق میں مساوات کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف سے کام لو۔ کہ خدا انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
سورہ حجرات، آیت 49:9جس نے خدا کے ساتھ اور معبود مقرر کر رکھے تھے۔ تو اس کو سخت عذاب میں ڈال دو
سورہ ق، آیت 50:26اور خدا کے ساتھ کسی اَور کو معبود نہ بناؤ۔ میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں
سورہ ذاریات، آیت 51:51اور انہوں نے اس کو ایک بار بھی دیکھا ہے
سورہ نجم، آیت 53:13اور تیسرے منات کو (کہ یہ بت کہیں خدا ہوسکتے ہیں)
سورہ نجم، آیت 53:20آخرت اور دنیا تو الله ہی کے ہاتھ میں ہے
سورہ نجم، آیت 53:25جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ فرشتوں کو (خدا کی) لڑکیوں کے نام سے موسوم کرتے ہیں
سورہ نجم، آیت 53:27یہ کہ کوئی شخص دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
سورہ نجم، آیت 53:38اور یہ کہ (قیامت کو) اسی پر دوبارہ اٹھانا لازم ہے
سورہ نجم، آیت 53:47اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے
سورہ واقعہ، آیت 56:14اور بہت سے پچھلوں میں سے
سورہ واقعہ، آیت 56:40